گاجرکے غذائی اور دوائی فوائد

گاجر کا مربہ دل‘ دماغ اور قوت مردی کو طاقت دینے میں بے مثال ہے۔ جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ٭

گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو پھلوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ گاجر پکانے‘ کچی کھانے اور اچار بنانے میں عام استعمال ہوتی ہے۔ آج کل اس کا جوس نکال کر پیا جاتا ہے۔ اس کی کانجی بھی بنائی جاتی ہے جو کہ عام طور پر کالے رنگ کی گاجروں سے بنتی ہے۔ اس کی تین اقسام ہے۔سفید‘ سرخ‘ اور شربتی (کالا) گاجر کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے۔

اس کی حسب ذیل خصوصیات اورفوائد ہیں۔
٭ مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہے۔ ٭ گاجر جگر کے سدے کھولتی ہے اور جسم کو طاقت دینے میں لاثانی سبزی ہے۔ ٭ مثانہ و گردہ کی پتھری گاجر کے جوس سے ٹوٹ کر خارج ہوجاتی ہے۔ ٭ گاجر کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے دل کے امراض میں مفید ہے‘ روزانہ گاجر کے جوس کا ایک گلاس پینے سے دل کا عارضہ نہیں ہوتا۔ ٭ گاجر میں تمام سبزیوں سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔ ٭ کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ گاجر غریب کا سیب ہے۔ ٭ گاجر کے بیج بھی بے حد مقوی اعصاب ہوتے ہیں٭ گاجر کا مربہ سونے یا چاندی کے ورق کے ہمراہ کھانے سے بے حد فرحت بخش اور مقوی ہوتا ہے۔ ٭ گاجر کے جوس کا ایک گلاس ہمراہ چند گری بادام ہر صبح پیا جائے تو بے حد طاقت دیتا ہے اگر سردی زیادہ ہو تو تھوڑا گرم کرکے پیا جائے۔ ٭ اس سے کانجی بنائی جاتی ہے جو نمکین اور مزیدار مشروب ہے۔ کانجی بھوک بڑھاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے۔ یوں سمجھیے کہ گرمیوں کا بہترین تحفہ ہے اگر میسر آجائے تو....٭ گاجر کا حلوہ عام طور پر زرد گلابی گاجروں سے بنایا جاتا ہے۔ یہ حلوہ ایک سے ڈیڑھ چھٹانک سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ پھر وہ دوا نہیں رہتا اور غذا بن جاتا ہے۔ ٭ گاجر کا حلوہ اگر بعداز جماع کھایا جائے تو جماع کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ٭ گاجر کا حلوہ دماغی‘ جسمانی اور مردانہ طاقت کیلئے بے حدمفید ہوتا ہے۔ ٭ گاجر کا اچار بھی مرچ‘ نمک اور رائی ملا کر بنایا جاتا ہے۔ معدہ کو طاقت دیتا ہے اور جگر و تلی کے امراض دور کرنے میں بہترین ہوتا ہے۔ کھانا کھاتے وقت اس کا تھوڑا استعمال بہت مفید ہے۔٭ گاجر کا مربہ دل‘ دماغ اور قوت مردی کو طاقت دینے میں بے مثال ہے۔ جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ٭ یرقان والوں کیلئے گاجر کا جوس مصری ملا کر آدھا گلاس ایک ہفتہ تک پلانا یقیناً فائدہ دیتا ہے۔ ٭ گاجر جسم میں خون بڑھاتی ہے اور جسم میں طاقت پیدا کرتی ہے۔ ٭ گاجر چہرے کا رنگ نکھارتی ہے اور حسن پیدا کرتی ہے۔ ٭ اس کے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔٭ پیشاب کی جلن اور سوزاک جیسے موذی مرض سے شفاءہوتی ہے۔ ٭ دودھ دینے والے مویشی گاجریں کھانے سے دودھ زیادہ دیتے ہیں۔٭کھانسی اور سینے کے درد میں گاجر بہترین چیز ہے۔ بس ایسی صورت میں سالن بنا کر کھانی چاہیے۔٭دل کے امراض اور خفقان کیلئے گاجر کو بھوبھل میں دبا کر نرم کیا جائے اور پھر اسے چیر کر رات کو شبنم میں رکھ دیں اور صبح کو روح کیوڑہ اور چینی ملا کر کھلائی جائے۔ بے حد مفید ہے۔٭ گاجر دیر ہضم ہے۔

احتیاط
پیٹ میں درد پیدا کرتی ہے۔ اسے ہمیشہ چینی‘ نمک اور گرم مصالحہ لگاکر کھانا چاہیے۔ اسے مناسب مقدار میں ہی کھانا چاہیے۔ گاجر اور مولی وہ سبزیاں ہیں جسے کھانے سے پہلے دھولینا چاہیے اور خشک کرکے کھانی چاہیے ورنہ یہ کھانسی پیدا کرسکتی ہیں۔ مقدار سے زیادہ کھانے سے یہ پیٹ میں ہوا پیدا کرتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1217450 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More