مجھے یاد ھے جب مجھے ٹی بی جیسا
مرض لاحق ہوا میرے سب رشتے مجھ سے دورھوگئے میری سب سھیلیاں مجھ سے دور
ھوگئیں جہاں ایک آدھ میرے ھاں آکر وزٹ کیا کرتی تھیں اب چپ سادھ لی تھی میں
اس سب تبدیلی سے بہت حیران تھی کہ مجھے ایسا بھی کیا ھوا جو یوں سب مجھ سے
دور ھوگئے لیکن پھر احساس ھوا تکلیف میں تو اپنے سا تھ چھوڑ دیتے ھیں پھر
پرائیوں سے کیسا شکوہ؟
میں نے بیماری کے دن بڑی مشکل سے کاٹے سب میرا ساتھ چھوڑ گئے مجھے دھتکارا
گیا مجھے اچھوت کر دی گیا میں بہت دکھی ھوئی کہ یہ سب کے سب کیا آنکھوں پہ
پٹی باندھےھیں انھیں میری تکلیف نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یوں دور ھو رھے ھیں
دن رات میں کرب میں رہی علاج کے دوران کھانس کے برا حال ہوتا۔۔۔۔
کسی کو میری پرواہ نہیں تھی اور ھوتی بھی کیوں
میں تو ان سب کی لئے اچھوت تھی نا |