برکت

برکت کم یا زیادہ میں نہیں نیت اور ذرائع پر مبنی ہے نیک نیتی محنت اور جائز طریقے سے حاصل کردہ رزق میں اللہ کی رضا اطمینان قلب خوشی اور برکت و رحمت پوشیدہ ہے جبکہ بدنیتی اور ناجائز طریقے سے حاصل شدہ مال اللہ کی ناراضگی اور رزق سے برکت اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کے عذاب کا باعث ہے بدنیتی اور نا جائز ذریعہ معاش محض اذیت پریشانی اور بے برکتی ہے سو اپنے محصولات کو بدنیتی اور ناجائز ذرائع سے پاک رکھیں تاکہ رب کی رضا سکون قلب عزت اور برکت و رحمت حاصل ہو اور آپ ہمیشہ کے لئے ذلت و رسوائی کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں اللہ تعالٰی ہمیں صراط مستقیم پر چلنے اور اس راستے پر ہمیشہ قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489041 views Pakistani Muslim
.. View More