بڑے میاں بڑے میاں چھوٹے میاں سُبحان اﷲ

خبردار،ہوشیار! تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتاہے کہ پاکستان کی تما م سیاسی جماعتیں پور ی قوم کو اُلو بنانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے آپس کے لڑائی جھگڑے، نااتفاقی ،ایک دوسرے پر الزام تراشی ،زبان درازی اور ان کی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ ہم عوام بن رہے ہیں کیونکہ ہم عوام ہی تمام سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوس ،ریلیاں ،دھرنے ،سونامی ،یا لانگ مارچ کو کامیاب بنا تے ہیں اور سیاستدانوں کے من چاہے وہ مقاصد پورے کروا دیتے ہیں جو و ہ چاہتے ہیں لیکن آپکی جان ،آپکی دولت اور آپ کا وقت بے حد قیمتی ہے آپکے خاندان کے لیئے اور پاکستان کے لیئے اس لیئے سیاسی شعبدہ بازوں کی باتوں میں نہ آئیں اور محض کسی بھی سیاسی جماعت کے ذاتی مفاد کی خاطر ایسے کسی بھی سیاسی ،جلسے جلوس،ریلیوں یا لانگ مارچ میں شرکت نہ کریں۔پاکستان کا بچہ بچہ یہ جانتا ہے کہ اس وقت پاکستان کے بنیادی مسائل کیا ہیں پوری قوم بجلی کی غیراعلانیہ ،طویل دورانیہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہنم کی آگ میں جل رہی ہے اور یہ معصوم عوام اُنہیں کے گناہوں کی سز ا بھگت ر ہی ہے جو اپنے جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں ہمیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو عوام کا نام صرف اور صر ف اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔میر اپوری قوم سے یہ سوال ہے کہ کیا ہمارے حکمران اور تمام سیاسی جماعتوں قائدین اندھے ہو چکے ہیں جنہیں اس وقت پوری قوم ماہی بے آب کی طرح تڑپتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے یا پھر ہم عوام اندھے ہوچکے ہیں جو ان بہروپیوں کے اصلی چہروں کو پہچاننے سے قاصر ہیں جو ہر بار ہمیں روپ بدل کر چِکما دے جاتے ہیں۔اس وقت ضرورت تو اس بات کی تھی کہ ہمارے موجودہ حکمران اور تمام سیاسی قیادت آپس میں مل جل کر اپنے ذاتی مفادات اور تمام رنجشیں بھلا کر مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے پاکستان کے غریب عوام کو باہر نکالنے میں اُنکی مد د کرتے لیکن افسوس صدافسوس کہ اس مشکل ترین گھڑی میں بھی ہمارے قائدین نے عوامی مسائل ایک کونے میں لگا کر ایک دوسرے کے اپر کیچڑ اُچھالنے میں لگے ہوئے ہیں جو حقیقت میں سوائے وقت کا ضیا ع ،ڈرامہ اور معصوم عوام کو بیووقوف بنانے کے اور کچھ نہیں ہے۔ اس وقت عوامی نمائندگان اور عوام کے خادم کیا کر رہے ہیں اور انہیں اس وقت کیا کرنا چاہیے تھا یہ عوام کھلی آنکھوں سے دیکھیں اور خود فیصلہ کرے کہ کون سا سیاسی لیڈر اُنکا کتنا بڑا ہمدرد ہے۔ داد دینا ہوگی میاں نواز شریف صاحب آپ کی ذہانت اور مفاد پرست سیاست کی کہ کس موقع پر کونسے سیاسی مفادات حا صل کیئے جاسکتے ہیں یہ سیاست کی دنیا میں آ پ سے بہتر شائد کوئی نہیں جانتا آپ اپنے آپ کو عوام کا سب سے زیادہ احساس کرنے والا ہمدرد اور مخلص لیڈر سمجھتے ہیں اور اس وقت وہی عوام بھوکی ،پیاسی اندھیروں میں بھٹک رہی ہے جب کہ آپ خود اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ جب سے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم گیلانی کو مجرم قرار دیاہے تب سے بڑے میاں صاحب نے بھی اُن کے خلا ف ہلا بول دیاہے اور یہ ٹھان لی ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر ہی ر ہیں گے اور یہ سب کچھ میاں صاحب صرف اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے عوام اُن سے خوش ہوگی اور آنے والے الیکشن میں اُنکی پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہو گی لیکن میاں صاحب شاید آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس وقت پاکستان کے غریب عوام کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ وزیر اعظم کون ہے یا صدر کون ہے اس قت اگر عوام کی کوئی غرض ہے تو وہ ہے دو وقت کی روٹی کا حصول اوراپنے بچوں کا پیٹ پالنا جو ایک عام آدمی کے لیے اس وقت نہائت ہی مشکل ہو چکا ہے اس لیے غربت کی چکی میں پسی ہوئی اس غریب عوام پر رحم کریں اور بے مقصد کے جلسے جلوسوں اور ریلیوں سے انہیں دور ہی رہنے دیں تا کہ وہ روزی روٹی کے لیئے محنت مزدوری کرسکیں۔ میاں صاحب ا ب وہ وقت نہیں رہا کہ سیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے سے اُن کو بُرا بھلا کہنے سے آپ عوام کے پسندیدہ لیڈر بن جائیں گے اس لیے کسی کو بُرا بھلاکہنے سے پہلے ایک بار آپ بھی اپنے گریباں جھانک کر ضرور دیکھ لیں کہ آپ کونسے امیر المومنین ہیں آپ بھی تو اپنی جان بچانے کے لیے عوام کو مشکل میں چھوڑ کر مشرف سے دس سال تک پاکستان نہ آنے کا معاہدہ کیا اور اس معاہدے کو آپ نے عوام سے چُھپا کر بھی رکھا تو کیا یہ آپ نے پاکستان اور پوری قوم کے ساتھ غداری نہیں کی اور سپریم کورٹ میں آپ کے خلاف بھی تو توہین عدالت کا کیس آج بھی زیرالتوا ہے اور آپ ہی کے اوپر منی لانڈرنگ ،مہران کیس میں 32ملن روپے پاکستانی قوم کا ہڑپ کرنے کا الزام بھی ہے خیر اب بڑے میاں صاحب نے جو کچھ کیا سو کیا لیکن چھوٹے میاں صاحب تو ان سے بھی دو قدم آگے نکل گئے ہیں کیونکہ پنجاب حکومت نے پچھلے چار سالوں میں اربوں روپے کی پانچ میگا سکیمیں شروع کیں ، سستی روٹی ،دانش سکول، آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم ، ییلوکیب اور اب لیپ ٹاپ ان اربوں بلکہ کھربوں روپیوں کی سکیموں سے غریب عوام کو تو کوئی فائدہ ہوا نہیں لیکن یہ سکیمیں بنانے والے اور ان پر کام کرنے والے مالامال ضرور بن گئے ہیں مثال کے طور پر دانش سکول کو ہی دیکھ لیجیئے کروڑوں رپے کی مالیت سے تیار کردہ دانش سکول کا ڈھانچہ جو بظاہر دیکھنے میں تو بہت ہی خوبصورت ہے لیکن اس کے اند ر اتنا ناقص میٹر یل استعمال ہوا ہے کہ تھوڑے عرصے ہی میں یہ سکول کسی 100سالہ پرانے کھنڈرات کا نقشہ بیان کررہے ہیں اور دانش سکولز کی زیادہ تر بلڈ نگز بھی سکول کے طور پر نہیں بلکہ متعلقہ علاقوں کے سیاسی رہنماﺅں اور آفیسرز کے زیر استعمال ہیں اور اب تازہ ترین لیپ ٹاپ اسکیم کو ہی دیکھ لی جیئے اس کی صر ف اور صر ف خریدار ی پر تقریباً ایک ملن اور چھے کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیاہے کیونکہ پنجاب حکومت نے جو لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ہیں وہ DEL کمپنی کے ہیںجس کی قیمت مارکیٹ میں تقریباً37000ہزار روپے ہے جو بالکل اصلی کمپنی کا ہے لیکن پنجاب حکومت کا تیار کردہ لیپ ٹاپ چائنہ میڈ ہے اور اس کے اند ر جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے وہ بھی پندرہ سال پرانی ہے اور یہاں تک کہ اس کے اند ر جو ونڈو استعمال کی گئی ہے وہ بھی اصلی نہیں ہے اگر مائیکرو سافٹ کمپنی کو اس بات کا پتہ چل گیا تو پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو سکتاہے اورپاکستان کا نام بھی بدنام ہوگاکمپنی DEL کا اوریجنل کا لیپ ٹاپ حکومت پنجاب کے تیار کردہ لیپ ٹاپ سے چار سو گنا بہتر ہے لیکن حکومت پنجاب نے یہی لیپ ٹاپ 37700روپے میں خریدا ہے یعنی اوریجنل سے بھی مہنگاہے لیکن ہول سیل میں اس کی کاسٹ24000 روپے بنتی ہے تو اس طرح ایک لاکھ دس ہزارلیپ ٹاپ کی خریدنے پر حکومت پنجاب کا ایک ملین چھے کروڑ روپے کا گھپلا صاف صا ف ثابت ہو رہا ہے اور اب یہ بات عوام پر وا ضع ہوچکی ہے کہ اگر وفاقی حکومت کرپشن میں ملوث ہے تو دودھ کے دھلے آپ بھی نہیں ہیں اور حقیقت میں آپ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ پاکستان کے تمام سیاسی قائدین اور خصوصاً بڑے میاں صاحب اور چھوٹے میاں صاحب سے گزارش ہے کہ خدا را پاکستان کے غریب عوام پر رحم کریں اور انا ءپرستی ،خود غرضی ، ذاتی مفادات کی سیاست سے باہر نکل آئیں کچھ دیر کے لیے تو مخلص ہو جائیں پاکستان اور معصوم عوام کے ساتھ جو صدیوں سے ایک مخلص اور بے باک قیادت کے منتظر ہیں۔موجودہ حکومت کے اب چند ماہ ہی باقی بچے ہیں انہیں اپنا شوق پور ا کر لینے دیں اور آنے والے الیکش میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ عوام آپ ہی کو منتخب کر یں تو یہ سنہری موقع ہے آپ کے پاس عوام کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی آپ غریب عوام کے کتنے بڑے خیر خواہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں آپ غریب عوام کے ساتھ ہیں پاکستان سے گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،بھوک ،غربت ، مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی ، رشوت ، بدامنی اور کرپشن کے خاتمے کے لیئے اور عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ آپ کے جلسے ،جلوس ،ریلیاں اور لانگ مارچ صر ف اور صر ف عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں اور نا ں کہ آپ عوام کو بیوقوف بنا کر صرف اور صرف موجودہ حکومت کے خلاف یا وزیراعظم کی تبدیلی کے لیے آپ اپنی ذاتی اور سیاسی جنگ لڑرہے ہیں۔
Kifait Hussain
About the Author: Kifait Hussain Read More Articles by Kifait Hussain: 34 Articles with 34652 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.