صدر کے لاڈلے گیلانی تو گئے

صدرکے لاڈلے گیلانی توگئے،کیانومنتخب وزیراعظم شہاب الدین بھی گیلانی جیسے ہو جائیں گے...؟
سُپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ اور نااہل یوسف رضاگیلانی...
ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والے گیلانی نااہل ہو کر چکے گئے ...؟اچھاہوااور بہت اچھا ہوا....

اطلاعات یہ ہیں کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مخدوم شہا ب الدین کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے مگر اَب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہمارے ملک کے بننے والے نئے وزیراعظم مخدوم شہاب الدین بھی گیلانی کے راستوں پر چلتے ہوئے اُن جیسے ہوجائیں گے اور ملک اور قوم کو نت نئے بحرانوں میں جکڑے رکھنے کے بعد اپنے پیش رو کی طرح جانا پسند کریں گے یا اپنے دورے وزراتِ عظمی میں عوام سے دادتحسین جمع کرتے ہوئے اتنا کچھ اچھاکر جائیں گے کہ گیلانی کے ہاتھوں عوام کے جسموں پر لگے زخموں سے رستا خون بند ہوجائے گا اور عوام اِن کے حق میں تعاروفی کلمات اداکرتے نہیں تھکیں گے بہر حال یہ تو مخدوم شہاب الدین کی اپنی قابلیت ہوگی کہ یہ عوام کے کتنے خیر خواہ ثابت ہوں گے اور اپنی ذات سے ملک اور قوم کے لئے کیا کچھ اچھاکرگزریں گے ویسے ایک بات یہ ضرور ہے کہ صدر کے لاڈلے گیلانی اپنے چار سال عوام پر اذیتوں کے پہاڑ نازل کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد چلے گئے ہیں اِس پر ہم یہ کہیں گے کہ چلواچھاہی ہواکہ وہ یوسف رضاگیلانی جو اِس غرور اور گھمنڈ میں متبلاتھے کہ کوئی اِن سے اِن کا اقتدار نہیں چھین سکتااور یہ ہمیشہ اقتدار میں رہنے کے لئے آئے ہیںیہ جس طرح چاہیں اداروں کو گھوماسکتے ہیں اور اِن کی حکومت نے عوام اور ملک کے علاوہ صدر زرداری کی ذات کے خاطر اتنے کام کرڈالیں ہیں کہ عوام اِن سے خوش ہوں یا نہ ہوں مگر اِنہیںاِس بات کا بھی سوفیصد یہ یقین ضرور تھا کہ صدر اِن سے ضرور خوش ہیںاور یہ اِن پرپورااعتمادکرتے ہیں اور بالآخر اتنی ڈھیرساری خوش فہمیوں میں مبتلارہنے والے گیلانی بھی رخصت ہوہی گئے یہ کس طر ح گئے ہیں یہ بھی پاکستانی عوام اور دنیا خوب جانتی ہے کہ اِن کی رخصتی کا پروانہ سپریم کورٹ نے اسپیکررولنگ کیس میں تاریخی فیصلہ سُناتے ہوئے جس انداز سے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کو نااہل قرار دے کرجاری کردیاہے یہ بھی اہل وطن کے لئے قابلِ تحسین کارنامہ ہے نہ صرف یہ بلکہ سپریم کورٹ ہی کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی تُرنت یعنی فوراََ ہی مسٹر سیدیوسف رضا گیلانی کی حلقہ این اے 151ملتان کی نشست خالی قراردیتے ہوئے وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرکے ایک اور تاریخ رقم کردی ہے ۔

جہاں سپریم کورٹ کے اِ س تاریخ ساز فیصلے کے بعد حکمران جماعت والوں میں غم وغصہ پھیل گیا تووہیں یہ کسی زخمی شیر کے ماننداِدھر اُدھر اپنا سر پیٹتے ہوئے بھی نظرآئے اور احتجاجاََمشتعل ہوکر لاڑکانہ، خیرپور، نوابشاہ، دادو، پڈعیدن و دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ اور مظاہرے بھی کرنے لگے تو اُدھر ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم پر تحفظات ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اِن کے تحفظات محض اِن کی ضد اور اداروں سے ٹکڑاؤ کی پالیسی کے مترادف ہے اور بس ....

اگرچہ دوسری جانب پہلے ہی روز سے عہدہ صدارت پر اپنے قدمِ مبارک رنجافرمانے والے ہمارے فہم وفراست سے لبریز اور بے پناہ سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرنے والےصدرِ مملکت آصف علی زرداری اپنے لاڈلے سیدیوسف رضاگیلانی کی وزارتِ عظمی سے رخصتی کے بعد یقینی طور پر سخت ذہنی دباؤ میں ہیں اور اِس شش وپنچ میںبھی ہیں کہ کیا آئندہ دنوں میں اِنہیں اپنی ہی پارٹی سے کوئی ایسابندہ مل پائے گاجواِن کی محبت میں مبتلارہ کر سوئس حکومت کو گیلانی جیسے پیارے کی طرح خط نہیں لکھے گااور ایسا ہی فرمانبردار ثابت ہوگا جیسے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اپنے قول اور فعل سے ایک ایسا رنگ جما گئے کہ سپریم کورٹ کو ہی اِنہیں نااہل قرار دے کر رخصت کرناپڑاورنہ تو صدر اور اِن کی پارٹی کو گیلانی سے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی اَب یہ اور بات تھی کہ گیلانی نے بحیثیت وزیراعظم ملک کو کئی بحرانوں میں دھکیلاہے جس میں توانائی کی شکل میں بجلی کا بحران سرفہرست ہے۔

گیلانی کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعدایک وقت ایسا بھی ضرورتھاکہ جب صدر آصف علی زرداری اتحادیوں سے مل کر بھی گیلانی جیسے کسی نئے گیلانی کا حتمی فیصلہ نہیں کرپارہے تھے جس کی تلاش کے لئے وقت گرزنے کے ساتھ ساتھ اِن کی پریشانی بھی بڑھتی ہی جارہی تھی کہ یکا یک اِن کی نظر گیلانی جیسے کئی نئے لڈن پپوں پر جم کر رہ گئی اور اُنہوں نے اِن لڈن پپیوں میں سے ایک نیاگیلانی مخدوم شہاب الدین کی شکل میں ڈھونڈہی نکلااور اپنا اگلا عاشق اِنہیں بنانے کے لئے وزارتِ عظمی کے لئے نامزد کردیا جِسے متفقہ طور پر منطوربھی کرلیا گیاہے ۔مگراَب دیکھنا یہ ہے کہ 22جون کو نئے گیلانی کی صورت میں مخدوم شہاب الدین ہی ہمارے نئے وزیراعظم قرار پائیں گے یا کوئی اور ہوگا یانئے وزیراعظم کی صورت میں امریکانطریات اور فکرکی پرچارکرنے والی متحرمہ حناربانی کھر بھی ہوسکتی ہیں یا اِن کے علاوہ کوئی اور بھی ہوسکتاہے جو صدر زرداری کے معیار پر پورااُترے گا۔

اَب یہ تو 22جون کو ہی پتہ چلے گا کہ ہماراوزیراعظم کون ہوگا مگر اتنا ضرور ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے اِس عہدے کے حصول کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کے درمیان بڑے بڑے پاپڑضرور بیلے جارہے ہیں اور سب ایک سے بڑھ کر ایک صدر پر اپنا سیاسی کیریئر قربان کرنے کے دعویداربھی سامنے آرہے ہیں مگراِس صورت حال سے دوچاررہنے والے ہمارے عزت مآب صدر آصف علی زرداری کی فہم و فراست کابھی سخت امتحان شروع ہوچکاہے کہ یہ مخدوم شہا ب الدین کے علاوہ کیا کسی اور کو بھی وزارتِ عظمی پر فائز کرسکتے ہیں ...؟؟جو گیلانی کی طرح سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے پر ڈٹارہے گا اور اپنا سب کچھ اِن پر قربان کردے گا۔اِس پر ہم یہ کہیں گے کہ ہماراآئندہ کوئی بھی وزیراعظم ہو مگر اِس پر لازم ہے کہ وہ خود کو ملک اور قوم کی خدمات کے لئے وقف کردے ناکہ صرف صدر کی ذات اور مفادات کے لئے کام کرے ،اِن کے کارناموںاور سوچوں کی ملکی اور عالمی سطح پر پروان چڑھاتارہے۔

اُدھر اہل وطن نے یہ بھی دیکھا کہ جیسے ہی یوسف رضاگیلانی کا وزارتِ عظمی کے عہدے سے سپریم کورٹ کانااہل قرار دیاجانا تھاکہ ن لیگ اور تحریک انصاف والوں پر جیسے ساون کا چڑھ دوڑاہواور اُنہوں نے سخت گرمی اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کے عذاب کو بھلا کر ملتان اور لاہو ر سمیت ملک کے بیشترشہروں میں جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سارے غم اپنے د ل سے نکال پھینکااور ڈھول کی تھاپ پر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھنگڑے ڈالے اور آشبازی کرنے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی اوراِس کے ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہے کہ دونوں جماعتوں کے کچھ کا رکنوں نے ملکی اداروںکے استحکام اور سا لمیت کو داؤ پر لگانے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کو اسپیکر رولنگ کیس میں نا اہل قرار دیئے جانے والے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر شکرانے کے نوافل بھی اداکئے اور ہمیں یقین ہے کہ اِس موقع پر اِنہوں نے یقینا اللہ کے حضور ملک میں آئندہ کسی ایسے شخص کی وزارتِ عظمی پر فائز نہ کئے جانے کی دعابھی کی ہوگی جیسے نااہل یوسف رضاگیلانی تھے ویسے ہم یہاں اپنے دل کی ایک بات ضرور کہناچاہیں گے کہ صدر اپنے اور اپنی پارٹی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مخدوم شہاب الدین کو وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز کریں یا نہ کریں مگر خداکے واسطے چوہدری احمد مختار کو بھی اِس اہم عہدے کی ذمہ داری نہ سونپیں کیوں کہ جب یہ وزیردفاع تھے تو تب بھی یہ اپنی وزارت کی اہمیت کے اعتبار سے اِس معیار پر پورے نہیں اُترپائے تھے اور آج کل جب یہ وزیرپانی و بجلی ہیں تو تب بھی ملک میں بجلی کا کیا حال ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے یعنی اِن کو وزیر پانی وبجلی بنانے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے جس کی مثال پنجاب ہے جہاں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے پنجاب میں تباہی مچارکھی ہے اَب اندازہ کرلیں کہ احمد مختار اپنی وزارتوں میں کتنے خود مختار رہے ہیں اور اگر یہ وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز ہوگئے تو پھر کتنے خود مختار رہیں گے....؟؟اِس کا اندازہ بھی ابھی سے ہوجاناچاہئے...کہ احمدمختار ملک کے وزیراعظم بن گئے تو پھر سوچو ملک کا چھ سات ماہ میں کیا حال ہوگا...؟
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971728 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.