امریکااور اسرائیل جیسی اسلام
دشمن طاقتوں کو لگام دینے کا وقت آگیاہے...
گستاخانہ فلم بنانے والاسام بیسائل اسرائیلی یہودی ہے جو اپنا سینہ ٹھونک
کر کہتاہے کہ یہ کٹر سیاہ فام امریکی ہے اور اِس کی معاونت کرنے والاوہ
پاپی پوپ ٹیری جونز جس نے اُمت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے
لئے امریکی صدر بارک اُوباما اور اِس کی انتظامیہ کی آشرباد سے مسلم اُمہ
کے جذبہ ایمانی کا ٹرائل لینے کی غرض سے یہ گستاخانہ فلم بنائی ہے جس کے
منظرِ عام پرآنے کے ساتھ ہی مسلمہ اُمہ میںاِس فلم کے بنانے والوں اور اِس
کے پسِ پردہ امریکی صدر بارک اوبامااور اِس کی انتظامیہ کے خفیہ ہاتھ کے
خلاف پُرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیںاَب اِن مظاہروںکا دائرہ پاکستان سمیت
دنیابھر میں تیزی سے بڑھتاجارہاہے پچھلے دنوں یہ مظاہرے انڈونیشیا ،
آسٹریلیا اور سڈنی میں بھی ہوئے جہاںامریکی قونصل خانے کے باہر پولیس اور
مظاہرین میں شدید چھڑپیں ہوئیں اطلاعات ہیں کہ جس کے نتیجے میں چھ پولیس
افسران زخمی ہوئے جبکہ 8مظاہرین کو گرفتار کرلیاگیاگستاخانہ فلم کے منظرِ
عام پر آتے ہی مسلم اُمہ میں امریکااور اِس فلم کے بنانے والوں کے خلاف جس
طرح پُرتشدد مظاہروں اور احتجاجوں کی صُورت میں نفرت کی آگ بھڑک اُٹھی ہے
اِس پر یورپی یونین نے ہاتھ جوڑ کر عرب اور اسلامی ممالک کے شہریوں سے
احتجاج ختم کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیل تو ضرور کی ہے مگرافسوس کا مقام
تو یہ ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر امریکی پولیس نے آزادی اظہار کا فائدہ
دیتے ہوئے ملعون فلمساز کو پولیس اسٹیشن میں سرسری تفیش کے بعد اِس کی
سیکورٹی بڑھانے جیسے اقدامات کرکے واپس بھیج دیااوراِس کے ساتھ ہی سیکورٹی
کونسل نے اسلامی ممالک میں جاری احتجاجوں اور مظاہروں میں امریکی اور
دیگرسفارتخانوں پر ہونے والے حملوں کو بلاجواز اور قابل مذمت قرار دیاہے
اور امریکی صدر بارک اوباما جو آئندہ اپنے اقتدار کی توسیعی کا منصوبہ
رکھتاہے اِس نے اپنے اقتدار کے بڑھاوے کے خاطر مسلم اُمہ کے
پُرتشدداحتجاجوں اور مظاہروں سے نمٹنے کے لئے مسلم ممالک میں امریکی اور
نیٹوافواج کو ترنت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امریکی افواج کو فری ہینڈ
دے کر مسلم ممالک میں اپنے خلاف ہونے والے پُرتشددمظاہروں اور احتجاجوں کو
پوری قوت کے ساتھ جدید ہتھیاروں کے بیدریغ استعمال سے نہ صرف روکاجائے بلکہ
امریکی اور دیگر سفارتخانوں کو بھی بچایاجاسکے جس کے لئے امریکی صدر بارک
اوباما نے اپنے خصوصی حکم نامے اور دستخط کے ساتھ پینٹاگون کو تیار رہنے کا
کہہ دیاہے ۔
جبکہ اُدھر ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جانیں قربان دینے کے جذبے سے سرشار یمن
اور سوڈان کے جرائتمندمسلمانوں نے امریکی صدر کے اِس دھمکی آمیز حکم جس
کہاگیاہے کہ امریکااپنی املاک اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے مسلم ممالک
میں اپنی فوجیں بھیجے گا اِسے اپنے پیروں تلے مسل کرامریکی فوجیوں کی
تعیناتی کو بھرپور قوت سے مسترد کردیاہے یہاں ہم بتاتیں چلیں کہ ہم نے اپنے
پچھلے کالم میں اِس جانب واضح اشارہ دے دیا تھا کہ امریکا اِس گستاخانہ فلم
کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مسلمانوں کے جذبانی کو تولے گا اور جب مسلم
اُمہ اِس کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی تو یہ اِس کے خلاف اپنی قوت کا استعمال
کرے گا جس کے لئے یہ جواز پیش کرے گا کہ مجھے اپنی املاک اور اپنے شہریوں
کی حفاظت مقدم ہے اِس لئے یہ میراحق ہے کہ میں اِس کے لئے اُن ممالک میں
فوج کشی کروں جہاں میں بہترسمجھتاہوں اِس کے لئے اِس نے اپنی پہلے سے طے
شدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنی فوج پہلے لیبیا، یمن اور سوڈان میں اُتارنے کا
فیصلہ کرکے اپنی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا پروگرام بنارکھا ہے یوں ہمارے
خیال کے مطابق اِس نے وہ سب کچھ پوراکردیاہے جس جانب ہم پہلے کہہ چکے ہیں
مگرہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اِس مرتبہ امریکا اور اِس کے چیلے اِس سازش میں
کامیاب نہیں ہوں گے۔
کیوں کہ آج مسلم اُمہ اسلام دشمن امریکا جیسی قوت کے خلا ف اُٹھ کھڑی ہوئی
ہے تو پھر اِسے یہ بھی چاہئے کہ یہ امریکا اور اِس جیسی اور دوسری اسلام
دشمن طاقتوں کی کسی بھی دھمکی میں نہ آئے اور جب یہ اِن سے ٹکر لینے کا سوچ
ہی چکی ہے تو پھر اِس کے خلاف وہ کچھ کردکھائے جس کا یہ عزم کرچکی ہے
اوراَب اِس عزم کے سہارے آگے بڑھے اور اَب اپنے اُٹھتے قدم ایک انچ بھی
پیچھے نہ کھسکھائے اَب حقیقی معنوں میں وہ وقت آگیاہے کہ مسلمان اپنی قوت
کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے امریکااوراِس جیسی دوسری اسلام دشمن طاقتوں
کو ایساسبق سکھادیں جو اسلام اور مسلمانوں سے خائف رہتی ہیں اور اگرپھر بھی
مسلم اُمہ ابھی امریکاجیسی طاقت کی کسی دھونس دھمکی کی وجہ سے یا کسی مصلحت
پسندی کا شکارہوکر امریکااور اِس جیسی دوسری نام نہاد زمینی سُپرطاقتوں کے
لئے کچھ بھی نہ کرسکی توکوئی بات نہیں ہے اَب تو ویسے بھی مسلم اُمہ کی ناک
میں دم کئے رکھنے والی نام نہادواحد زمینی سُپر طاقت امریکاجس کا ہمیشہ سے
مسلم اُمہ سے متعلق ذہن مفلس اور دل قلاش رہتاہے اِس کی قوت کا گھمنڈ
2016میں یقینی طور پر ریزہ ریزہ ہو کر جلدنیست ونابود ہونے والاہے اورپھر
میرا رب جلیل اُمت مسلمہ کی وہ تمام دعائیں جو ایک عرصے سے یہ امریکا کی
تباہی کے لئے کرتی رہی ہے امریکاکی خودفریبی پر کھڑارہنے والااِس کی طاقت
کا شیرازہ بکھیرکرمسلمانوں کی دعاؤں کا ثمر دے دے گا۔
اِس میں کیا راز ہے اے ربِ جلیل
اے حقیقت کے ناظر و نقاش
وہ بنے ہیں جہاں کے اَن داتا
ذہن مفلس ہے جن کا دل قلاش |