اسحق خان،مرزا اسلم بیگ
اور اسددرانی ..!
جرم ثابت ہونے پر قوم اسحق خان، مرزااسلم بیگ اور اسددرانی کو اِن کے عہدوں
کے بغیر پکارے..!!
بالآخر16سال بعد اصغرخان کیس کی سماعت مکمل ہونے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس
افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم ایک 3رکنی بینچ نے رواں ماہ )اکتوبر)کی
19تاریخ بروز جمعہ 2012 کو1990ءکے انتخابات میں دھاندلی اور سیاسی عمل کو
اسٹیپلشمنٹ اوراُس وقت کے ایوانِ صدر کی سازشوں سے آلودہ کئے جانے کے فعل
میں اپنی انفرادی حیثیت سے کردار اداکرنے والے سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ
اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے
کا حکم دیتے ہوئے اپنامختصر اور ملکی تاریخ کا ایک اہم ترین فیصلہ سُنا
دیاہے یوں سپریم کورٹ کے اِس تاریخ ساز فیصلے سے قوم کو اِ س بات کا بھی
یقین ہوگیاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ابھی قائم ہے۔
اگرچہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آنے میں دیر ضرور ہوئی مگر سپریم کورٹ کی جانب
سے ایک اچھا فیصلہ سامنے آیاہے جس سے قوم میں یہ اُمید پیداہوگئی ہے کہ
بہرحال قانون کی گرفت سے کوئی آزاد نہیں ..حضرت بایذیدبسطامی ؒ کا قول ہے
کہ” قانون وعدل کے بغیرملک ویران اور اُجاڑ ہوجاتے ہیں“ اور اِسی طرح دانا
کا یہ بھی کہناہے کہ ”اگر کسی بھی معاشرے میں قانون اورعدل مفقود ہوجائیں
تو اِنسان مایوس ہوجاتے ہیں اور آبادیاں فسادسے بھرجاتی ہیں“یوں آج ہمارے
معاشرے کے لئے یہ بہت اچھاہواکہ سپریم کورٹ نے سولہ سال بعد صحیح مگر
اصغرخان کیس کا ایک حوصلہ افزافیصلہ سُناکر قوم میں یہ اُمید ضرور پیداکردی
ہے کہ ملک کو ویران اور اُجڑنے اور آبادیوں کو فساد سے بچانا ہے توہر حال
میں قانون کی بالادستی اور عدل کے قیام کو یقینی بناناہوگا ۔
عزت مآب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اصغرخان کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے
جو تاریخی جملے کہئے یہ ہماری ملکی تاریخ کے باب میں اضافے کا باعث بنے ہیں
اور اِن کے یہ جملے سُنہرے حروفوں میں درج ہوگئے ہیں چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری نے کہاکہ” سابق صدر غلام اسحق خان نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
ایوانِ صدر میں الیکشن سیل قائم کرکے انتخابی نتائج پر اثراندازہونے کی
کوشش کی ،ایوانِ صدراور آئی ایس آئی میںاگراِس وقت کوئی سیاسی سیل ہے
تواِسے فوری ختم کیاجائے اُنہوں نے کہا کہ فوج سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی
، آئی ایس آئی اور ایم آئی کا سیاسی عدم استحکام میں کردار نہیں
ہوسکتاعدالت عظمی نے کہا کہ سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا
انفرادی فعل فوج کے لئے بدنامی کا باعث بنااور اِسی طرح چیف جسٹس افتخار
محمد چوہدری نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہاکہ 1990میں جن سیاستدانوں پر رقوم
کی وصولی کا الزام لگاہے ایف آئی اے رقوم کی تقسیم کی تحقیقات کرکے اِن سے
منافع سمیت وصول کرے اور یونس حبیب کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
جبکہ اصغر خان کیس کا سپریم کورٹ سے تاریخ ساز فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم
راجہ پرویزاشرف نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ
کے فیصلے کو جمہوریت کی حقیقی فتح قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ دوررس
نتائج کا حامل ہے معاملے کی شفاف وشفاف تحقیقات ہوگی اور سپریم کورٹ کے
احکام پر عملدرآمد کیاجائے گا پیسے لینے والے قوم سے معافی مانگیں ذمہ
داروں کو ہر صورت سزاملے گی پائی پائی واپس لیں گے اور اِسی کے ساتھ ہی
وزیراعظم نے اپنی اِسی پریس کانفرنس میں یہ بھی واضح کردیا کہ کوئی اِس
گمان میں نہ رہے کہ ماضی کی طرح آج بھی ایوانِ صدر میں کوئی سیاسی سیل قائم
ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں جبکہ ہم اِس موقع پر یہ
کہناچاہیں گے کہ بالفرض ابھی ہم مان بھی لیں کہ موجودہ ایوان ِ صدر میں
کوئی سیاسی سیل نہیں ہے مگر انتخابات کے دنوں میںاگر کوئی سیاسی سیل ایوانِ
صدر یا اِس سے متصل قائم ہوگیاتو پھر کیا بنانے گا..مسٹروزیراعظم راجہ
پرویز اشرف جی..؟
بہرحال ابھی تو قوم کو وزیراعظم کی اِس بات پر یقین کرلیناہوگاکہ موجودہ
ایوانِ صدر میں کوئی سیاسی سیل نہیں ہے مگر پھر بھی ہم پاکستانی عوام اور
اپنے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ کوئی کچھ بھی کہہ لے مگر یہ حقیقت ہے کہ
ہر دور میں اسٹیپلشمنٹ کا کردار ایوانِ صدرسے لے کر سیاستدانوں کے کچن تک
ضرور رہاہے اور موجودہ حکومت میں بھی حکمرانوں سے زیادہ اسٹیپلشمنٹ پاور فل
نظرآتی ہے اَب دیکھتے ہیں کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آجانے کے بعد اِ س کا
عام انتخابات میں مداخلت کا کیا اندازہوتاہے۔
اگرچہ یہاں یہ امر ملک اور قوم کے لئے جہاں انتہائی قابل غور اور حوصلہ
افزاءہے کہ1990کے انتخابات میں دھاندلی کے ناٹک میں ہیروز بننے اور
پاکستانی سیاست میں بکاؤ سیاستدانوں ، انتخابات اور اِن کے نتائج کی تبدیلی
کے حوالے سے، حکمرانوں کی حکمرانی سمیت ایوانِ صدر میں کھیلے جانے والے
مکروہ ڈرامے میں اسٹیبلشمنٹ کے کٹنی جیسے گھناو ¿نے کردار کو بے نقاب کرنے
میں اصغرخان کیس نے ایک انتہائی اہم رول اداکیا ہے تووہیں سپریم کورٹ کا
تاریخ ساز فیصلہ بھی اپنی جگہہ خاصی اہمیت کا حامل ہے ۔
بشرطیکہ آج سپریم کورٹ کے اِس فیصلے کے بعد ہمارے ا دارے ، موجودہ ایوانِ
صدر اور جمہوری حکومت کے دعویدار1990ءکے انتخابات میں اپنی انفرادی حیثیت
سے دھاندلی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کریں جیساکہ آج برسرِ اقتدار
جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کہہ رہے ہیں کہ پی پی پی کی حکومت جنرل
بیگ سے تمغہ جمہوریت چھین کیا نوچ بھی سکتی ہے اور اِن کا کورٹ مارشل کرنے
کا مطالبہ بھی کرسکتی ہے ۔
ایسے میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایسا ہوگیاتویقینامستقبل میں ملک میں جو
دوررس تبدیلیاں آئیں گی اِن سے ملک اور قوم کو ایک ایماندار اور مخلص قیادت
ملے گی جو دونوں کو ایک مثبت راہ پر گامژن کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گی
اور اِسی کے ساتھ ہی ہم آخر میں جاتے جاتے اپنے حکمرانوں ، سیاستدانوں اور
قومی اداروں کے سربراہان سے یہ مطالبہ بھی کرنا ضرور ی سمجھتے ہیں کہ اصغر
خان کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کی گئی تحقیقات میں اگر سابق صدر
غلام اسحق خان (مرحوم)، سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی
ایس آئی جنرل اسد درانی اِس میں ملوث پائے گئے توقوم کو یہ چاہئے کہ اخلاقی
طور پر صدر ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدوں اور منصب کا وقار بلند
رکھنے اور اِن عہدوں کو کسی بدنامی اور بدگمانی سے بچانے کے لئے بطوراحتجاج
سابق صدر غلام اسحق خان (مرحوم ) کے نا م سے پہلے صدر لکھنے ، پڑھنے او ر
کہنے کے بجائے اِن کا نام صرف” غلام اسحق خان“ لیاجائے حتی کہ اِن کی قبر
کے کُتبے پر بھی لکھالفظ ” صدر“ ہذف /ہٹادیاجائے اور اِسی طرح آئندہ
مرزااسلم بیگ اور اسدررانی کا نام بھی اِن کے عہدوں کے بغیر استعمال
کرناہوگا۔ اور اِسی طرح 1990سے اَب تک جن سول اور اداروں میں ریٹائرمنٹ اور
حاضرسروس فوجی تعینات ہیں اِنہیں اِن کے عہدوں سے فوری طور پر سبکدوش اور
اِن کے محکموں میں واپس بھیج کراِن کی جگہہ ملازمتیںسول افرادکو دی جائیں
تاکہ سول ادارے یکسوئی کے ساتھ اپنا کام چلاسکیں کیوں کہ 1990کے عام
انتخابات کے بعد سے اَب تک اسٹبلشمنٹ کی مداخلت سے سول اداروں میں فوج کے
ریٹائرڈ اور حاضرسروس ملازمین کی تیزی سے ہونے والی تعیناتی بھی سول اداروں
کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے جن کی وجہ سے ہمارے عام باصلاحیت
اور پڑھے لکھے سول نوجوان میںبے روزگاری کا تناسب بھی بڑھ جا رہاہے اور
نوجوان ڈگریاں لینے کے باوجود نوکریوں کے حصول کے خاطر دردر کی ٹھوکریں
کھارہے ہیں اور بالآخر پیٹ کی خندق کو بھرنے اور اپنی خواہشات کی تکمیل کے
خاطر بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں نوجوانوں کو اگر بے راہ روی سے بچانا ہے
تو حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سول اداروں میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی
افراد کی تعیناتی کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ سول نوجوانوں کو ملازمتیں
دیں۔ |