کشف اور تسخیرنگاہ میں کمال حاصل کریں

دولت‘ شہرت ‘ امیر کبیر ہونا
جب سورج طلوع ہورہا ہو‘ 300 سوبار درود شریف پڑھیں پھر 300باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں۔ لگاتار ایک سال پڑھیں۔ طہارت کا خیال رکھیں۔ ہمیشہ باوضو اورمکمل توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔ آپ اس کے کرشمات سے حیران ہونگے۔ دولت بارش کی طرح برسے گی یہ عمل آزمودہ اور پتھر پر لکیر ہے کبھی ناغہ نہ ہو۔

کشف کیلئے‘ غیب سے آگاہی
کشف حاصل کرنے کیلئے اور جو بات ہونے والی ہوگی قبل ازوقت معلوم ہوجائے۔اس عمل سے حیرت انگیز انکشاف اور غیب کی عجیب باتوں کا مشاہدہ ہوگا۔ خفیہ اسرار سے آگاہی ہوگی۔نماز فجر کے بعد روزانہ 2500مرتبہ بِسْمِ اللہمکمل پڑھیں اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ چالیس دن باقاعدگی سے۔ وقت اور جگہ ایک ہو۔ دوران عمل ہی اثرات ملاحظہ ہونگے۔

تسخیر نگاہ
یہ عمل بڑا ہی مؤثر ہے میں نے چند سال قبل اس کو کیا نہایت اکسیر پایا۔ بِسْمِ اللہ میں ا سم اعظم مخفی ہے اس عمل سے آنکھوں میں تسخیر کی قوت پیدا ہوتی ہے آنکھوں میں کشش بڑھ جاتی ہے جس طرف چند لمحے نگاہ جما کر دیکھو گے مقناطیس کی طرح کھینچ آئے گا جو خیال دل میں جما کر کروگے ویسا ہی عمل ہوگا۔ عمل کرنے پر اس کی افادیت کے جوہر سے آشکار ہونگے۔صبح طلوع کے وقت جب سورج نکل رہا ہو تو نگاہیں سورج پر جمائیں آنکھیں نہ جھپکائیں اور سوباربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا ورد کریں۔ چند دن تو سورج کے کناروں سے روشنی متحرک ادھر ادھر اوپر نیچے ہوگی پھر ساکن ہوجائے اور آپ کی آنکھوں میں عجیب کشش ہوگی۔ عمل میں چار سے چھ منٹ لگتے ہیں لگاتار پابندی سے کریں ایک دن کا بھی ناغہ ہرگز نہ کریں۔

عبقری سے اقتباس
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1222537 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More