صرف تین خوراکوں سے شوگر کا خاتمہ

حکیم محمد طارق محمود چغتائی

قارئین! یہ مضمون عبقری جو لائی 2006 ءمیں شائع ہو چکا ہے۔ جب سے یہ مضمون شائع ہوا ہے۔ قارئین! کا مسلسل اصرار رہا ہے کہ یہ مضمون پھر شائع کیا جائے کیونکہ اس سے کتنے بے شمار افراد کو افا قہ ہوا اور انکے خطوط، فو ن، ملا قات، تعریف، شکریہ اور بے شمار دعائیں موصول ہوئیں۔ایک بات جو مسلسل تجربے میں آئی ہے وہ یہ کہ فائدہ صرف ان لوگوں کو ہوا ہے جو مستقل مزاج تھے اور 15 انڈوں کے کئی کورس کیے۔ جبکہ ایسے لوگ بھی بے شمار ملے جو صرف چند اورواقعی تین خوراکوں سے فوری اور دائمی شفا یاب ہوئے۔ قارئین! سے ایک درخواست ہے کہ مضمون کو غور سے پڑھیں ترکیب مکمل لکھی ہے صرف سمجھنا باقی ہے۔ اکثر قارئین تحریر توجہ غور سے نہیں پڑھتے پھر خط اور فون کے ذریعے سمجھنے پر اصرار کرتے ہیں۔

مجھے” ماہنامہ عبقری “میں یہ مضمون دوبارہ شائع کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ کہ نامعلوم کتنے ہزاروں لوگوں نے اس سے استفادہ کیا اور اپنی مخلصانہ دعاﺅں میں یا د کیا۔ ان کی دعائیں، یا دیں، فون، موبائل، خط اور ملا قات کے ذریعے مسلسل ملتی رہتی ہیں۔ ( ایڈیٹر )

ایک ملا قات میں اپنے محسن جنا ب حکیم اعجا ز ملک صاحب کے پا س بیٹھا تھا۔ طبی مو ضوعات پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فرمانے لگے کہ مجھے ایک صاحب نے نسخہ بتا یا ہے جو بظاہر تو عقل کو متوجہ نہیں کرتا لیکن اس کے نتائج بہت ہی زیادہ مئوثر اور حیرت انگیز ہیں۔ پہلے تو میں نے ان کی بات سنی ان سنی کر دی پھر کچھ عرصے کے بعد ایک نہا یت معتبر اور تحقیقی مزاج شخص نے سو فی صد اس نسخہ کو دہرایا اور اس کے ہوشربا رزلٹ کی نشاندہی کی تو میں چونک پڑا کہ بالکل یہی ترکیب پہلے بھی کسی نے بیا ن کی تھی۔ میں نے توجہ نہ کی اب یہ شخص بھی وہی بات کر رہا ہے۔ اس دوران ایک اور طبیب نے اسی تر کیب کی طرف توجہ دلائی تو میں اسے آزمانے کی طر ف متوجہ ہوا۔ جب میں نے اس نسخے کو آزمایا اور سو فی صد اسی ترکیب کے ساتھ جس ترکیب کے مطابق مجھے صاحب نسخہ نے بتایا تھا تو واقعی اس کے نتا ئج مجھے ملنا شروع ہوئے۔ پہلے پہل نتا ئج کم لیکن جتنا میں نے لو گوں کو بتا نا شروع کیا اتنا اس کے نتا ئج بھی زیادہ ہوتے گئے۔ حتیٰ کہ جن مریضوں کی شوگر کسی بھی دوائی سے کنٹرول نہیں ہورہی تھی وہ کنٹرول ہو گئی یا پھر مکمل طور پر شوگر ختم ہو گئی۔

قارئین! جو تجر بات و مشاہدات میں نے سنے اور خوب آزمائے اس کی صرف تین خوراکوں نے ہی مریض کی مردہ زندگی میں جان ڈال دی اور مریض تندرست ہو گیا۔ بعض مریضوں نے اس کو زیادہ عرصہ مزید طاقت قوت اور شوگر کی جسم میں تباہ کا ریوں کے لیے استعمال کیا یا پھر جو مریض تین خوراکوںسے مکمل صحت یاب نہ ہوئے انہوں نے مزید خوراکیں استعما ل کیں اور مسلسل استعمال کرکے شفا حاصل کی۔ میرے مشاہدے میں اب تک 172 مریض آئے ان میں سے صرف 13 مریض شفا یاب نہیں ہوئے با قی تمام ہوئے۔ کوئی تین خوراکوں سے کوئی 15 خوراکوں سے۔ میرے خیال میں جو 13 مریض تندرست نہ ہوئے انہوں نے اس نسخہ کو مکمل توجہ، دھیان اور باقاعدگی سے استعما ل نہیں کیا۔ تجربہ ہے کہ اگر نسخہ کو دنوں کی قید اور باقاعدگی سے استعمال نہ کیا جائے تو فائدہ نہیں ہوتا یا بالکل کم ہوتا ہے۔ مشاہدے میں یہ بات بھی آئی ہے۔ اس نسخہ اور ترکیب سے نہ صرف شو گر کا خاتمہ ہوا بلکہ ایسے مریض جنہوں نے مسلسل انڈے اسی ترکیب سے استعمال کئے انہیں شو گر کی وجہ سے جملہ کمزوریاں اور نقائص بھی ختم ہوگئے۔ قارئین! یہ ایک امانت تھی جو میں نے مصدقہ لوگوں سے سنی آزمائی اب آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ اس ترکیب کا ضرور آزمائیں نسخہ مکمل کریں پھر رزلٹ دیکھیں انشاءاللہ مایوسی نہ ہو گی۔

ترکیب :۔ خالص دیسی انڈالیں پہلے انڈے کو مکمل ابا ل کر اس کا چھلکا اتار لیں۔بر تن میں ایک کلونمک دیسی کا ن والا (آئیو ڈین یا مصنوعی سمندری نمک نہ ہو بلکہ عام دیسی کان والا نمک جو صدیوں سے مروج اور کھیوڑہ کی کا نوں سے نکلتا ہے ) لیکر انڈا اس میں دبا دیں۔ آدھا نمک اوپراتنا ہی نیچے۔ اس پر تا ریخ لکھ دیں۔ پھر اس کے چو تھے دن دوسرا انڈا ترکیب سابق کی طر ح نئے نمک میں دبا دیں۔ پھر اس کے چو تھے دن تیسرا انڈا ترکیب سابق کی طر ح نئے نمک میں دبا دیں۔ ہر دفعہ نمک نیا اور ایک کلو ہو۔ جب پہلے انڈے کو ٹھیک 15 دن گزر جا ئیں تو اسے نمک،جو سخت ہو چکا ہو گا۔ اس میں سے نکال لیں اور انڈے پر سے سفید ی اتار لیں ا و ر صرف صبح نہا ر منہ زردی نکال کر ٹکڑے کر کے دودھ سے لیں پھر دوسرا راﺅنڈ اسی طر ح 3 دن کے بعد چو تھے دن صبح دودھ سے لیں۔اس طر ح تیسرا راﺅنڈ 3 دن کے وقفے کے بعد چوتھے دن صبح دودھ سے لیں۔ یا د رکھیں آپ ہر 3دن کے بعد ا یک ایک انڈہ دباتے جائیں جب ہر انڈے کو 15 دن گزر جا ئیں تو سولہو یں دن انڈا کھا لیں۔ اسی طر ح 3 انڈے یا پھر مسلسل 15 انڈے استعما ل کر یں۔

اسی ترکیب میں دو احتیاطیں ہیں : ایک انڈہ خالص دیسی ہو۔ صرف دیہی علا قے یا گھر کی مر غی کا ہو کیو نکہ آج کل بازار میں ایک فارمی انڈہ، دیسی شکل میں بکِ رہا ہے۔ دوسرا تاریخ کی احتیا ط بہت لازم ہے۔کھانے میں تا ریخ اوپر نیچے نہ ہو ورنہ فوائد میں کمی آ جائے گی۔ دورانِ علا ج ڈاکٹری ادویا ت فوراً نہ چھوڑیں۔ آہستہ آہستہ خود بخود چھوٹ جائیں گی اور انڈے نمک کو دیکھ کر ہمیں یہ پریشانی نہ ہو کہ بلڈ پریشر ہائی ہو گا۔ اس سے بلڈ پریشر ہر گز ہا ئی نہ ہوگا۔ ہاں اگر بلڈپریشر کی دوائی کھا رہے ہیں تو کھا تے رہیں۔ یہ نمک بعد میں بھی قابلِ استعمال ہے۔ ایک بار پھر درخواست کر وں گا کہ انڈا خالص ہو، نمک ایک کلو ہو، ہر با ر نیا نمک ہو، بر تن علیحدہ ہوا ور گہرا ہو۔ 3دن کے بعد چوتھے دن دوسرا انڈہ دبائیں۔ سولہویں دن انڈا کھا ئیں۔ یہ نسخہ ہر موسم میں قابلِ استعمال ہے اگر 15 انڈے استعمال کرلیں تو زندگی بھر کے لیے ایک لاجوا ب طاقت اور شوگر کا انشاءاللہ تعالیٰ مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اگراس طرح چاہیں تو 15 انڈوں کے تین کو رس کر لیں اور زندگی خوشحال گزاریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ۔

مفید اور آزمودہ نسخوں کے لئے ماہنامہ عبقری آج ہی اپنے قریبی بک سٹال سے خریدیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1222541 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More