چہرے کی شگفتگی اور تازگی برقرار رکھیے

چہرے کی نرمی اور تا زگی کے لیے نسخے
(1) کسی بھی سخت اور کھردری جلد کو ملائم اور صاف رکھنے کے لیے نصف لیمو ں لیکر اُسے چھلکے سمیت ، چہرے اور ہاتھوںپر رگڑیں-
(2 ) سبزی پکانے کے بعد اس کا پانی محفوظ کر لیں اور پھر ٹھنڈا کر کے چہرے پر ٹونک کے طور پر ملیں
(3) قدرتی دہی یا مایونیز ( ایک قسم کا سلا د جو انڈے کی زردی کو سبزی یا زیتو ن کے تیل میں پھینٹ کر اور اس میں سرکہ یا لیمو ں کا رس، نمک ، کالی مر چ اور شکر ملا کر تیار کیا جا تا ہے ) چہرے پر ملیں اور دس منٹ اسے لگا رہنے دیں پھر صاف کر کے چہرے کو دھو لیں ۔ جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی ۔
(4) کوئی بناسپتی گھی چہرے کی جلد پر ملیں اور اس کے اوپر پانی کے چھینٹے دیں اور پھر تولیے سے رگڑیں بغیر خشک کریں یہ سادا طریقہ موئسچر ائزر کا کا م دے گا
(5) پیا ز کاعرق آنکھوں میں آنسو پیدا کر تا ہے، تا ہم یہ جلد کو ملائم کرنے کے لیے بہت ہی موثر ہے ۔ چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں لیکن آنکھو ں سے دور رکھیں ۔
(6) جو کے آٹے کو پانی میں گھول لیں اور پھر اسے جلدپر رگڑنے کے لیے استعمال کریں ۔
(7) کھا نے کی میز پر بچے ہو ئے پھلو ں کو مکس کرکے ان کا کاک ٹیل بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں ۔ دوتین منٹ لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھو لیں۔
(8) خشک ہوا کے باعث جلد پھٹ جا ئے تو ٹھنڈا دودھ چہرے پر ملیں ۔ خشک جلد کے لیے نرم اور کریمی صابن استعمال کریں ۔

خشک جلد کے لیے ما سک
ما سک دوران خون کو بہتر بناتے ہیں ، پٹھو ں کو قوت دیتے ہیں اور جلد کی لچک برقرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ۔ خشک جلد کے لیے ماسک مندرجہ ذیل ہیں ۔
(1) ایک کھا نے کا چمچ زیتو ن کے تیل میں دو چمچ تا زہ کریم ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور گرم پانی میں بھیگے ہوئے روئی کے پیڈ کے ساتھ صاف کریں
(2) ایک کھا نے کا چمچ شہد ، پندرہ قطرے سنگترے کا ر س، ایک کھا نے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ عرق گلا ب کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لیپ کریں ۔ دس پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔
(3) ایک کھا نے کا چمچ کا ر ن فلور ، ایک با دام پسا ہوا، زیتو ن کا تیل ، تا زہ کریم میں اچھی طر ح مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ دس منٹ بعدچہرہ دھو لیں ۔
(4 ) شہد اور خو بانی کا ماسک چہرے کے با لو ں کو جڑوں سے کمزور کر تا ہے اور بالا ٓخر چند مر تبہ کے استعمال سے یہ بال اتر جاتے ہیں ۔ یہ ما سک جلد کو غذائیت مہیا کر تا ہے ، جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتا اور نرم و ملائم بناتاہے
(5) سمندری جڑی بو ٹیو ں کا ماسک مقبول موسچرائزنگ ٹریٹمنٹ ہے ۔ خصو صاًآنکھو ں کے ارد گر د نا ز ک بافتوں کی حفاظت کے لیے بہترین ما سک تصور کیا جا تاہے ۔ یہ ما سک جلد کو ضروری نمکیا ت فراہم کر تا ہے ، جھریا ں نہیں بننے دیتا ، خون کی گر دش کو بہتر کر تا ہے ۔ سمندری جڑی بو ٹیو ں کے ماسک سے روکھی اور خشک جلد کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

جسم کی جلد کا مساج زیتون کے تیل سے کیا جا ئے تو بہت فائدہ مند ہے
جسم کے کئی حصو ں کی طر ح ہتھیلی بھی چکنائی پیدا کرنے والے غدود سے محروم ہو کر خشکی اور کھردرے پن کا شکار ہو کر تڑک چٹخ جا تی ہے ۔ اس پر صابن اور سر ف ( ڈٹر جنٹ) کے استعمال سے ایسے داغ دھبے پڑ جا تے ہیں کہ آپ انہیں دوسروں سے چھپانے میں عا فیت محسو س کر تے ہیں ۔ جسم کے باقی حصو ں کی نسبت ہا تھ بڑھتی عمر کے اثرا ت کو جلد نمایاں کرتے ہیں ۔ نہا نے دھونے یا پانی والا کام کرنے کے بعد چکنائی والی (کولڈ ) کریمیں استعمال کر یں اور اگر آپ کی جیب اس فا لتو خرچے کی اجا زت نہیں دیتی تو لیمو ں اور ہلدی کی کریم آئیڈیل ہے ۔ لیموں کلینر نگ کا کام کرتا ہے جبکہ ہلدی جلد کو نرم اور ملائم رکھتی ہے۔ ہلدی اور لیمو ں کا امتزاج کیمیا وی عمل سے بننے والے صابنو ں اور پانی میں مو جو د کلورین کے نقصانا ت کے خلا ف مزاحمت کر تا ہے ۔ رات کوسونے سے پہلے لیمو ں اور ہلدی سے تیار کر دہ کریم ہاتھو ں پر لگائیں اور پندر ہ منٹ مسا ج کریں ۔ چہرے پر لگانے والے تمام ما سک اور ٹوٹکے ہاتھوں کے لیے بھی مفید ہو تے ہیں ۔ خوبا نی اور شہد سے بنی کریم غذائیت بخش ہے۔ جھریو ں کو روکتی ہے ۔ جلد کو سڈول بناتی ہے ۔کھردری اور خراب جلد کو کم وقت میں ٹھیک کرنے کے لیے وافر مقدار میں کریم لگائیں۔ اور دستانے پہن کر سو جائیں ۔ شہد اور خو بانی کے چھلکو ں کا ما سک اور سمندری جڑی بو ٹیو ں کا ما سک خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔

ما سک بنانے کا طریقہ
(1) ہر قسم کی جلد کے لیے ما سک بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ انڈے کی زردی ، سرکہ نصف چائے کا چمچ ، شکر آٹھ چائے کے چمچ، روغن زیتون حسب ضرورت
(2 ) انڈے کی زردی ، سرکہ اور شکر ملا کر خوب اچھی طر ح پھینٹ لیں ۔تھوڑا تھوڑا کر کے روغن زیتون ملا تے جائیں اور پھینٹتے جائیں یہا ں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو کر زرد رنگ کی کریم بن جائے ۔ اس کو بو تل میںمحفوظ کر لیں ۔ انگلیو ں کی مدد سے جلد پر خوب ملیں اور اضا فی کریم ٹشو پیپر سے صاف کر لیں ۔اس آمیزے کو جلدی استعمال کر لیں ، زیادہ دیر رکھنے سے خراب ہو سکتا ہے ۔ کیلے اور شہد کا ماسک بھی مفید ہے۔

خشک جلد کے مسائل اور گھریلو ٹوٹکے
سر دیو ں میں جلد خشک ہو جا تی ہے۔اور اگر بروقت اس کی حفاظت نہ کی جائے ۔ تو سردیا ں ختم ہونے کے با وجو د چہرے اور ہا تھو ں خصو صاً پیرو ں کی ایڑیاں خرا ب رہتی ہیں ۔ ایڑی اور تلو ﺅ ں کی جلد چونکہ موٹی ہو تی ہے ۔ اس لیے جسم میں قدر تی طور پر بننے والا تیل اس جلد کو ملا ئم رکھنے میں ناکام رہتا ہے ۔ اس لیے جلد کو با ہر سے نرم رکھنے کے لیے چکنا ئی لگانے کی ضرورت ہو تی ہے۔ ہیٹر اور تیز گرم پانی کے استعمال سے جلدمزید خشک اور ایڑیا ں پھٹ جا تی ہیں ۔ ایسے میں بازاری کریمیں اور چکنائی والے صابن بہت مہنگے ملتے ہیں ۔ پہلی با ت یہ کہ جب جلد خشک ہو جائے تو جرا ثیم کش صابن مت استعمال کریں ۔ جسم کی جلد کا مساج اگر زیتون کے تیل سے کیا جائے تو بہت مفید ہے ۔پھٹی ہوئی ایڑیو ں کو پہلے جھا نویں سے رگڑیں پھر ان پر گلیسرین اور عرق گلاب لگائیں ۔ اگر ایڑیو ں کی جلد زیا د ہ خراب ہو جائے تو سرسو ں کا تیل تین چمچ اور ہلدی دو چمچ ملا کر محلو ل بنا لیں۔ اس گاڑھے لیپ کو را ت سوتے وقت پاﺅ ں پر لگاکر جرا بیں پہن لیں۔ انشا ءاللہ چند دنو ں بعد آپ کی ایڑیا ں ٹھیک ہو جائیں گی۔ چہرے کو نرم رکھنے کے لیے عرق گلا ب اور گلیسرین استعمال کی جا سکتی ہے ۔ چہرے کا کبھی کبھار فیشل کر نا بھی بہتر ہو تا ہے ۔چہرے کی نرمی اور تا زگی برقرار رکھنے اور سردیو ں میں جلد کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ عرق گلا ب میںگلیسرین ملا کر لگائیں ۔

عبقری سے اقتباس

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1222038 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More