مایوس زندگی کے لیے آسان وظیفہ

﴾اَلفَتاَّحُ جَلَّ جَلَالَہُ﴿
﴾کھولنے والا﴿ (عدد = 489 )
فتاّح وہ ذات ہے جس کی مہربانی سے ہرعقدہ کھلتا ہے اسی کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے۔ (امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ)
فتوح خداوندی کے مختلف طریقے ہوتے ہیں کبھی انبیاء کرام کے ذریعے رشدو ہدایت کے در کھولے جاتے ہیں۔ اور اللہ کے دشمنوں کو ذلیل کیا جاتا ہے۔ کبھی اولیاءکے قلوب پر کشف والہام کے ذریعے فتوح فرمایا جاتا ہے اور کبھی قدرتی طور پر معجزات کے ذریعے ۔ ان فتوحات اور اس کی اقسام کا علم بھی اللہ ہی کیلئے خاص ہے ﴾ وَعِندَہ‘ مَفَاتِحُ الغَیبَ لَا یَعلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ﴿اور اس کے پا س غیب کی چابیاں ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔

اوراد وظائف
صفائی قلب کیلئے
اگر کوئی فجر کی نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر ستر بار اس اسم پاک کو پڑھے تو زنگ اس کے دل سے جاتا رہے اور صفائی قلب نصیب ہو (شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ )

وسعت ذہن
یہ اسم پاک امتحان دینے والوں ، وکلاء، مناظروں ، اختراعات و ایجادات کرنے والوں مفکروں، مبلغوں اور مقرروں کیلئے روشنی کا کام دیتا ہے۔

سلوک میں ترقی
صاحب شمس المعارف الکبریٰ حضرت ابو العباس بونی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ اسم سالکوں کیلئے بہت مفید و مناسب ہے جو سالک بکثرت اس کا ذکر کرے گا پروردگار اس کے لئے فتح و نصرت کے دروازے کھول دے گا۔
رفع حاجات
اگر کوئی دور رکعت نماز ادا کرے اور پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة یٰسین شریف اور دوسری رکعت میں سورة تبارک الَّذِی پڑھے اور بعد سلام کے اسم پاک کے اعداد کے برابر 489 مرتبہ ”یَافَتَّاحُ “ پڑھے گا، تمام مشکلات اور ہر حاجت برآئے، اور غیبی امداد شامل ہو۔

دفع نسیان
اگر مرض نسیان ہو تو اس کے دفعیہ کیلئے ستر بار اس اسم پاک کا پڑھنا سریع التا ثیر ہے۔

ناجائز مقدمہ سے بریت
اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اکیس ہزار مرتبہ سات دن تک برابر اس اسم مبارک ”یَافَتَّاحُ“ کو پڑھے ان شاءاللہ وہ شخص بہت جلد رہا ہو گا۔

امراض قلب کیلئے
ایسے شخص جن کے دل کے والو بند ہوں یا شریانیں وغیرہ تنگ ہو چکی ہوں جس کے سب جسم کو مناسب مقدار میں خون مہیا نہ ہوتا ہو تو فجر اور عشاءکی نمازوں کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں 489 بار ”یَافَتَّاحُ“ کاذکر اس صورت میں کرے کہ آنکھیں بند ہوں اور خیال اورتوجہ دل کی جانب ہو، اس کامل یقین کے ساتھ ورد کرے کہ دل کے والو جو بند ہیں وہ کھل رہے ہیں اور جو شریانیں وغیرہ تنگ ہو گئی ہیں ان میں فراخی پیدا ہو کر خون کا بہاﺅ مکمل طور پر جسم کی ضرورت کے مطابق ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ شفا ہو گی اور اس پر یہ اضافہ کرے کہ ہر نماز کے بعد دل کے مقام پر ہاتھ رکھ کر سات بار پڑھے ﴾یاَ قَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی ﴿

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1222495 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More