الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

اسلام علیکم

پاکستان کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارا وطن عزیز بہت گھمبیر مسائل خاص طور پر دہشت گردی میں گھر چکا ہے ہمارا کوئی شہر کوئی علاقہ غرض کہ کوئی گلی محلہ ان دہشتگردوں کے حملے سے محفوظ نہیں ہے یہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے ان حملوں میں کونسے عناصر ملوث ہیں؟

صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے دشمن جو پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان دشمنوں میں انڈیا ہمارا ازلی دشمن امریکہ اور اسرائیل شامل ہیں اور امریکہ ان سب کی پشت پناہی کر رہا ہےامریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جایا جائے تاکہ وہ خراب امن وامان کو جواز بنا کر اپنی فورسز کو پاکستانی علاقوں میں داخل کر سکے اور اپنے اس مذموم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس نے ہمارے ازلی دشمن انڈیا کی خدمات حاصل کر لی ہیں انڈیا جو ہمارے ملک کی صورتحال کو اچھی طرح سے جانتا ہے ہمارے ہی ملک کے تشدد پسند اورغربت کے مارے لوگوں کو خرید کر اپنے مقصد حاصل کر رہا ہے اور را٬ موساد اور امریکی خوفیا ادارے قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے تشدد پسند عناصر کو ورغلا کر ان کو دہشت گرد کاروئیوں میں استعمال کر رہے ہیں

اورامریکہ بہادر ایک طرف تو ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے تو دوسری طرف ان پاکستانی حکومت پہ ان عناصر کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے دشمنوں اور دوستوں کی پہچان کریں اور امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے اپنے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ہماری حکومت امریکہ سے ڈالر وصول کرنے کے بجائے اپنے قومی تشخص کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرے اور ساری قوم مل کر امریکی ڈرون حملوں اور امریکی بربریت کے خلاف بھر پور لانگ مارچ کرے تاکہ امریکی منصوبے کا سویپ مارچ کیا جاسکے
SYED WAQAS KASHI
About the Author: SYED WAQAS KASHIa human lover,peace dreamer.
cricket is my passion and poetry is my love.
think good and have good
.. View More