آج کل اکثر لوگوں میں مختلف
اقسام کی بیماریاں ہورہی ہیں جس کی مختلف وجوہات ہیں جس میں ہمارے حالات
اور ہماری زندگی گزارنے کے طور طریقے شامل ہیں ۔ہم اب وہ غذا استعمال نہیں
کرتے جس سے ہماری خوراک متوازن رہے اور نہ ہی ورزش کرنے کو اہمیت دیتے ہیں
جس کی وجہ سے اکثر لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر،شوگر اوردل کی مختلف قسم کی
بیماریاں عام ہوچکی ہیں۔
اﷲ تعالیٰ نے ہمیں مختلف موسموں میں مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں دی ہیں
جو اس موسم میں کھانے سے موسم کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور ہم مختلف اقسام
کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ایسے بہت سے پھلوں میں سے ایک پھل انار
کا بھی ہے جس کے استعمال سے ہم دل کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے
ہیں۔انار کا ہر دانہ جو ہمارے معدے میں جاتا ہے وہ ہمارے دل کیلئے دانہ
حیات ہے اگر انار کا موسم نہ بھی ہو تو آپ خشک انار دانے کا استعمال کرسکتے
ہیں ۔انار یا انار کا جوس یا خشک انار دانے کا جوس دل کے 50%امراض میں
فائدہ دیتا ہے جس میں خون کو پتلا کرنے ،درد کو دور کرنے،برا کولیسٹرول
کوکم کرنے اور اچھا کولیسٹرول کو بڑھانے میں حیرت انگیز فوری اثرات مرتب
کرتا ہے ۔ بند اور تنگ شریانوں کو کھولتا ہے ۔خون میں لوتھڑوں کو تحلیل
کرتا ہے جس سے خون کے بہاؤ کا نظام درست رہتا ہے اور آپ اس کے استعمال سے
بائی پاس جیسے خطرناک (Risk) آپریشن سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور ایک متوازن غذا کا
استعمال کریں اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال
کریں جس سے آپ ایک صحتمند اور تندرست زندگی گزار سکتے ہیں اپنی صحت اور
زندگی کا بہت خیال رکھیں کیونکہ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو صرف اور صرف ایک ہی
زندگی دی ہے اور یہ زندگی اﷲ تعالیٰ کی امانت ہے۔اﷲ تعالیٰ تمام بیماروں کو
صحت اور تندرستی عطافرمائے(آمین)۔ |