حسن کی افزائش ‘پھلوں کی مدد سے

بیوٹی پارلر ز میں جاکر اپنے چہرے کو ہزاروں روپے خرچ کرکے صاف ستھرا کرانا ‘اب عام سی بات ہوگئی ہے‘ لیکن چند ہی دنوں کے بعد یہ ہزاروں روپے ضائع ہوتے نظر آتے ہیں کیوں کہ چہرہ چند ہی دنوں میں ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرنے لگتا ہے‘ جب کہ اگر گھریلو نسخے نہ صرف کم خرچ بلکہ جلد کے لئے بہترین بھی ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آج کل گھریلو ماسک تیار کرنے کا رُجحان فروغ پارہا ہے۔یہ ماسک‘ پھلوں‘ سبزیوں‘ انڈوں‘ دودھ اور وٹامن سے تیار کئے جاتے ہیں ‘تاہم گھریلو ماسک استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کی نوعیت سے بخوبی آگاہ ہوں۔ آپ کی مدد کے لئے ذیل میں پھل اور سبزیوں کے کچھ ماسک بنانے کی تراکیب درج ہیں۔

گاجر کا ماسک
گاجر کا پانی نکال لیں اور فرج میں ٹھنڈا کرکے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ یہ عمل دن میں 3مرتبہ کرنے سے رنگت نکھر جاتی ہے۔

کھیرے کا ماسک
: جھلسی ُہوئی جلد کو دُرست کرنے کے لئے کد ُوکش کھیرے کو چہرے پر پھیلا لیں۔ ململ کا ٹکڑا چہرے پر رکھ لیں اور 15منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔اس کے علاوہ کھیرے کے باریک ٹکڑے کاٹیں‘ انہیں ایک گلاس گرم پانی میں بھگو دیں۔ایک گھنٹے بعد کھیرے نکال لیں۔ پانی میں 5کھانے کے چمچے عرق گلاب ملاکر فرج میں محفوظ کرلیں۔ روزانہ رات کو سوتے ہوئے روئی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے ‘خاص طور پر ناک اور ٹھوڑی ‘ پرلگائیں۔

لیموں کا ماسک
لیموں سے جلد سکڑجاتی ہے ُکھلے ہوئے مسام بند ہوجاتے ہیں ‘ سانولی رنگت میں نکھار آجاتا ہے ‘تاہم خشک جلد والوں کے لئے لیموں کا استعمال مناسب نہیں ہے جب کہ چکنی جلد والوں لئے لیموں اکسیر کاکام دیتا ہے۔ ایک بڑے چمچے عرق گلاب میں ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرہ صاف کریں۔ چہرے کے علاوہ کہنی پر ملیں‘ سیاہ جلد سفید ہوجائے گی۔

سیب کا ماسک
سیب خشکی پیدا کرتا ہے ‘اس لئے چکنی جلد کے لئے سیب کا ماسک بہترین ہے ۔ سیب کو کدوکش کرکے چہرے پر پھیلا ئیں اور15منٹ کے بعد چہر ہ دھولیں۔اس کے لگانے سے جلدکی چکنائی کم ہوجاتی ہے‘ چہرے کے ُکھلے مسام بند ہوجاتے ہیںاور چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے۔

کیلے کا ماسک
کیلوں کو اچھی طرح سے ُکچل کر چہرے پرملیں اور 20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ کیلے میں کثرت سے پائے جانے والے وٹامن‘ کیلشیم‘فاسفورس اور پوٹاشیم حساس جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔2کیلوں کو کچل ُکر شہد ملائیں۔ اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگاکر 10منٹ کے لئے چھوڑ دیں ‘ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو ئیں اور صاف کپڑا لے کر ہلکے ہاتھوں سے ُ سکھائیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307572 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.