خطرناک سازشیں

ہمارے دشمنوں اورپاکستان مخالف قوتوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے مگر ہماری نااہل قیادت اور ایجنسیوں نے سوائے اپنوں کو سبق سکھانے کے اور کچھ نہیں کیا پاکستان کے اندر اسامہ بن لادن پر حملہ اور اسکے نتیجہ میں منظر عام پر آنے والی رپورٹ نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اور ہمارے ادارے مردہ ہوچکے ہیں ابھی ان خبروں اور رپورٹوں سے ہم حیران وپریشان ہی تھے کہ ایک اور خبر نے ہمیں چونکا کر رکھ دیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی اعلیٰ قیادت کو شہید کر کے مسلح تحریک آزادی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے تین سو سے زائد کشمیر مجاہدین بھارتی فوج کی ہٹ لسٹ پر ہیں مقبوضہ کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مجاہدین کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سو سے زائد کشمیر مجاہدین بھارتی فوج کی ہٹ لسٹ پر ہیں لیکن آئندہ انتخابات میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ان مجاہدین کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ بغیر رہنماؤں کے مجاہدین اپنی کارروائیاں مکمل نہ کر سکیں اور اس سلسلہ میں بھارتی خفیہ ادارے مجاہدین گروپس کے رہنماؤں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور موقع ملتے ہی انہیں شہید کر نے کی کوشش کریں گے تاکہ تحریک آزادی کا زور توڑا جا سکے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی قیادت اس سلسلہ میں کیا کرتی ہے -

موجودہ حکومت کی جانب سے چین سے گہرے دوستانہ تعلقات استوار کرنا خوش آئنداقدام ہے پاکستان میں چینی سیاحوں کو نشانہ بنانا چین جیسے دوست ملک سے تعلقات خراب کرنے کی بہت بڑی سازش ہے انڈیا پاکستان کو کسی صورت مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا اس کا معاملہ بالکل مختلف ہے انڈیا سے یکطرفہ دوستی اور تجارتی معاہدے کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں پاکستان میں پیدا ہونے والے انرجی بحران میں سب سے بڑا کردار بھارت کا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر 62ڈیم تعمیر کئے جس سے پاکستان پانی و بجلی کی کمی کے سخت بحران سے دوچار ہوا ہے پچھلے گیار ہ برسوں میں بھارت نے خطہ میں امریکہ کی موجودگی سے بہت فائدے اٹھائے ہیں منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو بھارتی منڈی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ کارخانے بند ہوجائیں، گیس اور بجلی کے بحرانوں کی وجہ سے کسی کو روزگارنہ ملے اور ملک میں افراتفری پھیل جائے اگر ہم آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا سلسلہ بند کرکے چین اور مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر دفاعی و معاشی پالیسیاں ترتیب دے دیں تو ہم بھی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنا سکتے ہیں اگر یورپی یونین بن سکتی ہے اور ڈالر ویور و کا سکہ چل سکتا ہے تو پھر اسلامی یونین بھی بن سکتی ہے اور اسلامی سکہ بھی چل سکتا ہے مگر ان سب خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر ڈرون حملوں کی اجازت دے کر وطن عزیز سے غداری کرنے والوں کے نام سامنے لا ئیں کیونکہ اب امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ ڈال کر پاکستان سے انتقام لینے کی کوششیں کر رہے ہیں ڈرون حملے ملکی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں اسلام دشمن قوتوں نے پاکستان کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے ڈرون حملوں کا معاملہ انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ اب سیاست کرنے کا وقت نہیں نواز شریف جراتمندانہ فیصلے کریں گے تو پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہو گی اور اگر انہوں نے مشرف ا ور زرداری والے رویے اختیار کئے توقوم ان کا ساتھ نہیں دے گی نواز شریف کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امریکی پالیساں ہیں اگر ڈرون حملے روک لئے جاتے ہیں تو کل کے لئے پاکستان پر منڈلانے والے خطرات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستانی قوم کو چیک کر رہا ہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کہہ چکا ہے کہ انڈیا کو افغانستان میں بہت بڑا کردار دیا جا رہا ہے افغانستان میں امن و امان کے بہانے انڈیا کی فوج تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے پاکستان کے مغربی بارڈر کو شدید خطرات لا حق ہو جائیں گے ڈرون حملوں کے بعد خود کش حملوں کی لہر آ جاتی ہے،یہ حملے اس لئے کئے جاتے ہیں تا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان کے علاقوں میں جا کر خود کش حملے کریں بلوچستان،خیبر پختونخواہ،کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ میں امریکہ ،انڈیا ،اسرائیل کی ایجنسیاں ملوث ہیں خطرناک اورطے شدہ منصوبوں کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں-
rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 830 Articles with 612275 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.