گرتے بالوں کی قدرتی اشیاءسے حفاظت کیجئے

مشرق ہو یا مغرب ‘گھنے اور لمبے بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے اُن کی حفاظت بہت ضروری ہے ‘جھڑتے ہوئے بال شخصیت کو متاثرکردیتے ہیں۔بال اگر موروثی یا طویل عمری کی وجہ سے گررہے ہوں تو لاعلاج تصور کئے جاتے ہیں لیکن اگر بیماری کی وجہ سے یہ صورت پیش ہو تو اس کا علاج ممکن ہے کیوں کہ مرض اور کمزوری دور ہونے پر بال دوبارہ نکل سکتے ہیں ۔
گرتے بالوں کی رُوک تھام کے لئے چند حفاظتی اقدامات ضروری ہیں جیسے کہ ہلکے شیمپو کا استعمال ‘بالوں کو رنگنے سے گریز ‘ ہیئرڈرائیر کا کم استعمال ‘متوازن غذا کا استعمال ‘بھرپور نیند‘ بالوں کی تیز دھوپ اور سخت سردی سے حفاظت اوربال دھونے کے لئے نیم گرم یا ٹھنڈے پانی کا استعمال ۔بال ُسلجھانے کے 5منٹ بعد تک کنکھی کریں اس سے جلدمیں دوران خون تیز ہوتا ہے‘ بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں ۔ بال ڈھیلے باندھیں تاکہ ہوا اور دھوپ آسانی سے سرکی جلد تک پہنچ سکے‘دن میں کم از کم 2مرتبہ کنگھی کریں ‘ کھانا کھانے کے بعد بالوںمیںکنگھی کرنا بہت فائدہ مند ہے۔کنکھی کا انتخاب کرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیںکیوں کہ سخت دندانے والی کنگھی بالوں کی جڑیں متاثر کرتی ہے۔

گرتے ہوئے بالوں کو رُوکنے کے لئے درج ذیل گھریلو نسخوں کو اپنائیں۔

٭غذا میں دودھ‘ بالائی‘ انڈے کی زردی اور کلیجی‘ تازہ سبزیوں خصوصاً بند گوبھی ‘ گاجر‘ ٹماٹر ‘ پالک اور سلاد کا کثر ت سے استعمال بڑھائیں۔
٭اگر سرمیںخشکی پیدا ہوجائے یا جلدی امراض کے نتیجے میں بال گررہے ہوں تو ریٹھے پانی میںبھگو کر اس پانی سے اپنے بال دھوئیں ‘پھر اچھی طرح سے کنگھی کرکے تیل لگالیں۔
٭گرتے بالوں کے لئے انڈے کی زردی یا پھر سرسوں کا تیل لگائیں۔ ماش کی دال پانی میںبھگو دیں اور پھر اس میں ہم وزن بیری کے پتے باریک پیس کر سر پر اچھی طرح سے لگائیں اور پھر15منٹ کے بعد سر دھولیں۔
٭سیکا کائی‘ ماش کی دال اور میتھی کے دانے چٹنی کی طرح پیس لیں ۔اس آمیزے سے بال دھونے سے بال نہ صرف جھڑنا رُک جائیں گے بلکہ ان میں سیاہی بھی آئے گی۔
٭گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لئے تھوڑے سے خشک آملے کسی لوہے کے برتن میں ڈال کر پانی ڈالیں اور اسے ایک دن بھیگنے دیں‘ دوسرے دن اس پانی سے بال دھوئیں۔
٭اگر بالوں کے گرنے کی وجہ خشکی ہو تو دہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر سر پر خوب ملیں اور پھر ½ گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھولیں۔ اس کے علاوہ نہانے سے پہلے بالوںکی جڑوں اور سر دھونے کے پانی میں لیموں کا رس ڈالنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
٭بال دھونے کے لئے قدرتی اجزاءمثلاًآملہ ‘ سیکاکائی اور میتھی دانہ ‘وغیرہ پر انحصارکریں ۔
٭ خشک بالوں کو صابن سے دھونے سے گریز کریں ۔ سرسوں کی کھلی بھگو کر چھان لیں اور پھر اس کے پانی سے بال دھوئیں‘ بال نرم و ملائم رہیں گے ۔ خشک بالوںمیں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس2حصہ اور تیل ایک حصہ ملاکر اچھی طرح سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے کے بعد سر دھولیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 198 Articles with 290181 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.