صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ کہتے
ہیں ایک صحت مند جسم یقیناً ایک صحت مند دماغ رکھتا ہے۔ ہم جہاں اپنی زندگی
میں بہت سی چیزوں پر توجہ دیتے ہیں وہیں اگر ہم اپنی صحت کے سلسلے میں قرآن
و سنت پر عمل کریں تو بہت صحت افزا زندگی گزار سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ
کچھ اور بھی صحت سے متعلق چند اہم مشورے دیے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے
انشاﺀ اللہ آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں دعاؤں کا طالب فرقان
ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو سننے کے لیے اپنا بائیاں یعنی الٹی طرف والا
کان استعمال کریں۔
کافی ایک دن میں دو مرتبہ یا زائد نا پیئے۔
گولیاں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نا کھائیں۔
شام پانچ بجے کے بعد بھاری یعنی زیادہ کھانا مت کھائیں۔
اپنے کھانوں میں سے تیل یا گھی کا استعمال انتہائی کم کردیں۔
پانی صبح زیادہ سے زیادہ پیجیے اور رات میں کم سے کم۔
ہینڈ فون چارچرز سے دور رہنے کی کوشش کیجیے۔
زیادہ دیر کے لیے ہیڈ فون یا ایئر فون استعمال مت کیجیے۔
سونے کا بہترین وقت رات ١١ بجے سے ٦ بجے تک کا ہے۔(یعنی دونوں وقت عشا کے
بعد تا فجر سے پہلے تک کا وقت ہے)۔
گولیاں کھانے کے بعد فوراً سونے کے لیے مت لیٹ جائیے۔
جب موبائل فون کی بیٹری آخری نقطے پر ہو تو فون مت سنیے کیونکہ اس وقت ریڈ
یشن ہزار گنا زیادہ ہو چکی ہوتی ہے۔
یاد رکھیے احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ |