کیلے
کیلے میں سیر شدہ ) saturated (چکنائی بہت کم ہوتی ہے جب کہ کولیسٹرول
بالکل نہیں ہوتا۔اس میں سوڈیم بہت کم ہوتا ہے ‘ ڈائٹری فائبر ‘وٹامن سی اور
پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جب کہ وٹامن B6بہت زیادہ ہوتا
ہے۔225گرام کیلے میں 200حرارے ‘سیر شدہ چکنائی 0.3گرام‘ کولیسٹرول0ملی گرام
‘ سوڈیم2ملی گرام‘ کاربوہائیڈریٹس 51.4گرام‘ ڈائٹری فائبر5.8گرام‘ چینی
27.5گرام‘ پروٹین2.5گرام ‘ وٹامن اے3فیصد‘ کیلشیم ایک فیصد‘ وٹامن سی
33فیصد اور فولاد3فیصد پایا جاتا ہے۔
سیب
سیب میں سیر شدہ ) saturated (چکنائی بہت کم ہوتی ہے اور کولیسٹرول بالکل
نہیں ہوتا۔ اس میں سوڈیم بہت کم ہوتا ہے جب کہ ڈائٹری فائبر اور وٹامن سی
بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایک پیالی یا125گرام سیب میں 65حرارے ‘ سیر شدہ چکنائی
0گرام‘ کولیسٹرول 0ملی گرام‘ سوڈیم 1ملی گرام‘ ڈائٹری فائبر3.0گرام‘
چینی13.0گرام‘ پروٹین 0.3گرام ‘ وٹامن اے ایک فیصد‘ کیلشیم ایک فیصد‘ فولاد
ایک فیصد اور وٹامن سی10فیصد پائے جاتے ہیں۔
انگور
انگور میں سیر شدہ چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔ انگور میں کولیسٹرول نہیں ہوتا
جب کہ سوڈیم بھی بہت کم ہوتا ہے۔ انگور میں میگنیز(manganese) کی تعداد بہت
زیادہ ہوتی ہے۔ایک پیالی یا 92گرام انگور میں 62حرارے‘سیر شدہ ( saturated
)چکنائی 0.1فیصد‘ جب کہ مجموعی طور پر0.3گرام چکنائی ہوتی ہے۔کولیسٹرول0ملی
گرام‘ سوڈیم 2ملی گرام ‘ کاربوہائیڈریٹس 15.8گرام ‘ ڈائٹری فائبر0.8گرام ‘
شوگر 14.9گرام ‘ پروٹین 0.6گرام‘ وٹامن اے 2فیصد‘ کیلشیم ایک فیصد‘ فولاد
ایک فیصد اور وٹامن سی 6فیصد پایاجاتا ہے۔
کینو
کینو میں سیر شدہ چکنائی بہت کم ہوتی ہے جب کہ کولیسٹرول اور سوڈیم نہیں
ہوتا۔ اس میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار ہوتی ہے جب کہ ڈائٹری فائبر اور وٹامن
سی بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ایک پیالی یا180گرام کینو میں 85حرارے ‘ مجموعی
چکنائی 0.2گرام‘ سیراب چکنائی 0.0گرام ‘ کولیسٹرول اور سوڈیم 0ملی گرام ‘
کاربوہائیڈریٹس 21.1گرام‘ ڈائٹری فائبر 4.3گرام‘ چینی 16.8گرام پروٹین
1.7گرام ‘ وٹامن اے 8فیصد ‘ کیلشیم 7فیصد‘ وٹامن سی 160فیصد جب کہ فولاد
ایک فیصد پایا جاتا ہے- |