ٹماٹر سے جلد کی حفاظت کریں

جلد کی حفاظت میں ٹماٹر ٹھنڈک اور سکیڑنے والی خوبیوں کی بدولت اہم کردار اد اکرتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمک دار اور پرُکشش بناتاہے۔جلد کو صحت کے لئے وٹامن اے کی بھرپور ضرورت ہوتی ہے اور ٹماٹر میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں شامل نمکیات جلد کو توازن میں رکھتے ہیں اور جلد سے چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں شامل غیر تکسیدی اجزاءجلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔

چہرے کے ُکھلے ہوئے مسام بند کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچہ تازہ ٹماٹروں کے جوس میں تازہ لیموں کے 4قطرے ملائیں اور اس آمیزے کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔15منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور موسچرائزر لگالیں۔

ایک تازہ ٹماٹر کو کچل کر چہرے پر لگائیں‘ ایک گھنٹے کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک ہفتہ مسلسل اس طریقے پر عمل کرنے سے چہرہ کیل مہاسوں سے پاک ہوجائے گا۔

اگر آپ کی جلد ملی جلی ہے تو ٹماٹر کے ماسک سے بہتر کوئی چیز نہیں کیوں کہ ٹماٹر میں چیزوں کو سکیڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس ماسک کو بنانے کے لئے ٹماٹر اور خرشف (Avocado) کچل ُلیں۔اس آمیزے ½گھنٹے کے لئے لگاکر چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔

چہرے کی چکناہٹ ختم کرنے کے لئے ایک ٹماٹر کو ½کاٹ کر اس کو چہرے پر اچھی طرح سے ملیں۔ چہرے کے جو حصے دھوپ میں جل کر اپنا رنگ کھو بیٹھے ہوں ان جگہوں پر ٹماٹر زیادہ دیر تک رگڑیں اور پھر 20منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔

چہرہ شاداب بنانے کے لئے ٹماٹر کے جوس میں کھیرے کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں۔ کھیرے کے قتلوں کو جوس میں لپیٹ کر چہرے پر لگائیں اور½گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں۔

دہی میں شامل پروٹین ٹماٹر میں مل کر بہترین ماسک تیار کرتے ہیں۔ ½ٹماٹر کو کاٹ کر 2چمچے دہی میں ملائیں پھر چہرے پر لگائیں۔½گھنٹے کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

سورج سے جھلسی ہوئی جلد کو درست کرنے کے لئے کھیرے اور ٹماٹر کے رس کو ہم وزن لے کر اسے متاثرہ حصوں پر لگاکر 10منٹ کے لئے چھوڑ دیںاور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں‘ جلد ہی فرق نظر آئے گا۔4کھانے کے چمچے لسی میں2چائے کے چمچے ٹماٹر کا رس ملاکر اسے چہرے پر لگائیں اورایک گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں۔ اس سے بھی سورج سے جھلسی ہوئی جلد صاف ہوجاتی ہے۔

چہرے کے نکھار کے لئے شہداور ٹماٹر کا رس ہم وزن لے کر اس مرکب کو روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیںاور 15منٹ کے بعد چہرہ دھولیں ۔

چہرے پر چمک لانے کے لئے 2چائے کے چمچے ٹماٹر کا رس اور4چائے کے چمچے دہی ملاکر 15منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور پھر چہرہ صاف پانی سے دھولیں۔

چہرے کے کیل ختم کرنے کے لئے ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر چہرے پر رکھیں اور15منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر 15منٹ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں۔

اچھی رنگت کے حصول کے لئے چہرے پر ٹماٹر کا گو ُدا لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھولیں۔ باقاعدگی سے کیا جانے والا یہ رنگت میں نکھارکا باعث بنتا ہے۔

صاف ستھری جلد کے لئے ٹماٹر کے گو ُدے میں مساوی مقدار میں دودھ شامل کرکے بوتل میں بھر کر فرج میں رکھ لیں ۔ انگلی کی مدد سے اس آمیزے کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں‘ اسے 10منٹ چہرے پر لگاچھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔

رنگت کی بہتری کے لئے چاولوں کو 30منٹ کے لئے بھگو کر باریک پیس لیں۔ اس میں کچلے ہوئے ٹماٹر ملائیں اور اسے اس سے چہرے ‘ ہاتھ اور پیروں کا اچھی طرح سے مساج کرنے کے بعد15منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔

اگر آپ کے بالوں سے ناگوار مہک آتی ہے تو ٹماٹروں کو کچل کر اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور15منٹ کے بعد بالوں کو دھولیں۔ اس عمل سے بال گندگی‘ بدبو اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309847 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.