آج کی تازہ خبر

آج کی تازہ خبر اور تبصرہ

ابھی ٹی وی آن کیا تو پتا چلا پانچ گھنٹے اسلام آباد کو ایک شخص نے دو بندوق کے زور پہ یرغمال بنائے رکھا پانچ گھنٹے میں کسی کو اس پہ گولی چلانے کی ھمت نہیں ھوئ پھر زمرد خان نے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ھوائ فائرنگ شروع کر دی کمانڈوز نے ٹانگ میں گولی ماری رینجرز نے خوشی میں ھوائ فائرنگ کی ۔۔۔

سنا ھے حضرت شریعت کی نفاذ چاھتے تھے ۔ یہ طریقہ نیا ھے ھر کام میں جدت ھونی چاھئیے ۔ اب میدان میں پتا نہیں کتنے مذید اسلام کے جان نثار آئیں گے شریعت کو نافذ کرنے کے لیے اللہ اسلام کو مسلمانوں کے شر سے بچائے آمین

سب سے زہادہ نام اس واقعے سے جس کا ھوا ھے وہ ھے پپیلز پارٹی ۔ یہ پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی بار ھوا ھے پارٹی کو ایک غازی ملا ھے ورنہ اب تک پارٹی شہیدوں کا نام سے چلتی رھی ھے بہت عرصے کے بعد پیپلز پارٹی کا نام میڈیا پہ آیا ھے وہ بھی اچھے الفاظ میں ۔ اب پارٹی کو مذید غازی سامنے لانے پہ غور کرنا چاھئیے ۔

سوشل میڈیا بھرا ھوا ھے ایک رئیل ھیرو کی تصاویر سے ----- ھماری قوم کا پل میں ھیرو بنانے اور زیرو بننانے میں کوئ ثانی نہیں - کچھ لوگوں کا کہہ رھے ھیں پاکستانیوں کو زمرد خان بننا ھوگا -

یہ نہیں سوچ رھے زمرد خان بننے کے لیے سکندر بھی چاھئیے بہت سی بندوقیں - شریعت کے نفاذ کا جذبہ اور کمانڈوز اور مشہوری کے لیے میڈیا کا ساتھ بھی چاھئیے ۔ یہ سب کو کہاں میسر ھوگا -

پولیس کا بیان تھا اوپر سے آرڈرز نہیں آئے تھے اس لیے گولی نہیں چلائ ان کے ھاتھ بندھے ھوئے ھیں ۔ عام عوام پہ گولی چلانے کے لیے کبھی اوپر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی - قوم کو مبارک ھو مسلح فرد کو زندہ گرفتار کر لیا گیا - بے گناہ اکثر مردہ گرفتار ھوتا ھے زندہ یا بے ھوشی کی حالت میں نہیں گرفتار ھوتا کہیں ھوش میں آکر اپنی بے گناھی ثبوت پیش نہ کر دے - ھاتھ تو ھمارے سیاستدانوں کے بھی بندھے ھوئے ھیں بلکہ زبانیں مفاد بھی بندھے ھوئے ھیں ۔ دماغ بھی بندھے ھوئے ھیں -

جس علاقے میں یہ واقعہ ھوا وہ ریڈ زون کہلاتا ھے ۔ جتنے بھی ریڈ زون علاقہ جات ھیں چاھے وہ پولیس ٹرینگ سنٹر ھوں یا آرمی کے ھیڈ کواٹر وھاں دھشت گرد ایسے دیوانہ وار جاتے ھیں جیسے لال رنگ کے پیچھے بیل بھاگتا ھے شاید دھشت گرد چیک کرنا چاھتے ھیں ھمارے حساس ادارے کتنے حساس ھیں اب تک ثابت ھوا ھے سیکورٹی کے معاملے میں بالکل بھی حساس نہیں - آج کے واقعہ میں عوام مجمع ایسے اکٹھا تھا جیسے کسی فلم کی شوٹنگ ھو رھی ھے اور کوئ سپر سٹار آیا ھو یا منی یا شیلا اپنے جلوے دیکھانے آئ ھوں -

پاکستانی جیالے ھیں سمندر پہ سونامی کی پیشگوئ ھو تو جوان سونامی کا استقبال کے لیے دیوانہ وار سمندر کی طرف بھاگتے ھیں کچھ بھی ھو پاکستانی عوام ھر جگہ جمع ھو جاتے ھیں -پاکستانی عوام جمع ھوتے ھیں تقسیم ھوتے ھیں مائینس بھی ھو تے ھیں بس ایک نہیں ھوتے ۔۔۔۔ ایک قوم نہیں بنتے -

تازہ خبر اب باسی ھو چکی - پاکستان میں ھر پل نئ خبر نیا واقعہ ھوتا ھے ھمیں چونکا دینے کے لیے مگر ھم اب عادی ھو چکے ھیں - کسی واقعے پہ حیرت نہیں ھوتی شاید ھم بے حس ھو چکے ھیں -

sadia saher
About the Author: sadia saher Read More Articles by sadia saher : 41 Articles with 35713 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.