نسخہ نمبر1:
کریلے کے بیج نکال کر ان کو سوکھا لیا جائے اور ان کے ہم وزن کالی مرچ لے
لی جائے دونوں کو برابر مقدارمیں پیس لیں۔اور 500 ملی گرام کے کیپسول بھر
لیں روزانہ نہار منہ اور رات کے کھانے سے تقریبا ایک گھنٹہ پہلے سادے پانی
کے ساتھ ایک کیپسول کھائیں۔ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔
نسخہ نمبر2:
اس میں مندرجہ ذیل تمام چیز ہم وزن لے کر پیس لیں اور 1000 ملی گرام کا
کیپسول بنا لیں روزانہ صبح نہار منہ اوررات کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک
کیپسول سادہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ان شاء اللہ بہت بہتر محسوس کریں گے۔
1:کلونجی۔2: چاکسو۔3:ماذو۔4: تخم کریلا۔5:گڑماربوٹی۔6: تخم
جامن۔7:پنیرڈوڈی۔8: چرائتہ۔9:منڈی بوٹی۔10:عشبہ۔11: سناءمکی۔12:رسونت۔13:
تمہ۔
واضح رہے کہ یہ تمام چیزیں برابر وزن میں ہونی چاہیں۔
احتیاطی تدابیر:
1: چاول اور بادی والی تمام چیزوں سے پرہیز۔کیوں کہ چاول لب لبے کو متاثر
کرتا ہے جسکی وجہ سے شوگرکنٹرول پینل درست طرح سے کام نہیں کرتا اور نتیجہ
میں شوگر لیول اپ یا لو ہوجاتی ہے۔
2: روزانہ 2 سے 3 کلومیٹر پیدل چلنا۔کیوں کہ پیدل چلنے سے جسم کی اضافی
چکنائی ذائل ہوتی ہے۔جو کہ شوگرلیول کنٹرول رکھنےمیں بہت سازگارہے۔
3: کم بیماری والے مریض ہفتے میں ایک بار شوگر چیک کریں یا کرؤائیں۔اور بہت
زیادہ بیماری والے ہر دو دن بعد چیک کریں۔
4: خوراک کا اچھی طرح سے خیال رکھیں اور ذہن کو پریشانی سے بچا کر
رکھیں۔شوگر کم ہونے والے مریض بھوک لگتے ہیکچھ نہ کچھ ضرور کھا لیں وگرنہ
شوگر لیول لو ہوتے ہیں گھبراہٹ طاری ہوجاتی ہے۔جو کہ بڑے نقصان کا سبب بن
سکتی ہے۔
5: ان تمام اشیاء سے پرہیز کریں جو بی پی ہائی کرنے کا سبب بنتی ہوں۔البتہ
تھوڑا بہت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کی طبیعت اسکے
موافق رہے وگرنہ پرہیز بہتر ہے۔
نوٹ: یہ تمام تدابیر اور نسخہ جات ماہر حکماء کے تجویز کردہ ہیں اور وہ
اپنے مریضوں کو مستقل اس سے فائدہ دے رہے ہیں۔لیکن میں ایک بات کردینا
ضروری سمجھتاہوں کہ بعض اجسام دواؤئی کے اثر کو قبول نہیں کرتے کیوں کہ
دواؤئی ایک ذریعہ ہے عین شفاء نہیں شفاء دینے والی ذات اللہ ہے۔اگر اللہ
کاحکم ہو تو ہی شفاء ممکن ہے۔وگرنہ نسخہ جات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
خوش رہیں خوش رکھیں۔
والسلام۔ |