آپ کے بال گرنا بند ہوسکتے ہیں

بالوں کا گرنا ایک ایسا مسلۂ بن گیا ہے جس سے ہر جوان ۔۔۔نوجوان ۔۔لڑکا لڑکی ۔۔۔ عورت مرد یعنی ہرعمر کا فرد دوچارہے پہلے پہل کوئی ایک محلے میں ایک یا دو گنجے نظر آتے تھے لیکن اب توعجیب ہی حال ہے دس سال کا بچہ بھی بال گرنے کی شکایت کرتانظرآتاہے اسکی کیا وجوہات ہیں

اگر وجوہات پر بحث کی جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگاجتنے ہم قدرت سے دور ہوتے جائیں گے اتنے ہی پریشان اور بیماریوں کے نزدیک ہوتے جائیں گے مثلا میں اکثر مثال دیتاہوں کہ ایک عرصہ ہوگیا ہم نے زمین پر پاؤں نہیں رکھامیرے مریض مجھ سے دریافت کرتے ہیں کیسے تو میرا جواب ہوتاہے کہ ہمارے پاؤں تلے اب فرش ہے جس نے ہمیں قدرتی زمیں سے نجانے کتنا دور کردیا ہے صبح اٹھتے ہی پاؤں جوتی کے اندر یا کارپٹ پر پھر بوٹ اور پھر فرش اور پھر تمام دن فرش زمین کا عمل دخل ختم صرف گاوں کی حدتک محدود توآپ خود اندازہ لگالیں کہ گاؤں میں کتنے لوگ بالوں کے گرنے کی شکایت کرتے ہیں تو شہر کے ہر گھر کی آواز کی بال گرتے ہیں گاؤں کے لوگ اب بھی کپڑے دھونے والے صابن سے ہی بال بھی دھو لیتے ہیں اور ان کے بال نہیں گرتے ہمارے ہاں ہر طرح کا شیمپو رائج عمل ہے پھر بھی ہمارے ہاں شکایات ذیادہ ہیں۔۔۔ اگر تھوڑا سا قدرت کی طرف رخ کریں تو ہماری زندگی نہایت آسان ہوجائے گی لیکن اس کی بجائے ہم کسی ہیر سپیشلسٹ کو ملنا پسند کرتے ہیں جبکہ اسطرح بھی ہمارا مسلۂ حل ہوتا نظرنہیں آتا۔۔۔ اب تو وہ ممالک جن کی تلقید ہم کرتے ہیں وہ بھی قدرت کی طرف آتے نظر آتے ہیں ان کے ہاں بھی آجکل نیچرل میڈیکل سپیشلسٹ یا ہومیومیڈیکل سپیشلسٹ بے انتہا مقبول ہورہے ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نیچر سے قریب تر ہوتے ہیں اوریہ میڈیسن قابل تعریف ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مضر اثرات سے پاک ہوتی ہیں۔

اب آجائیں کہ کیا استعما ل کیا جائے کہ آپ کے بال بچ سکیں یا آپ اپنے بالوں کو گرنے سے ، خشکی سکری اور گنجے پن سے بچا سکیں۔
﴾ جب آپ نہانے کے لئے جائیں تو پہلے بالوں کا مساج اچھی طرح سرسوں سے تیل سے کریں تاکہ آپ کی بالوں کی جڑوں تک تیل پہنچ جائے یہ وہ طریقہ ہے جو ہمارے ہاں کچھ عرصہ پہلے تک نافذ عمل تھا لیکن ہم مصروف ہوتے گے اور اپنے طور طریقوں سے دور ہوتے گے۔ یہ طریقہ آپ کو بال گرنے سے بچا لے گا اور بالوں میں خشکی بھی کم ہوجائے گی۔
﴾ ہوالشافی دوچمچ آملہ ریٹھا اور سکاکائی پاوڈر ایک انڈے کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں اور ایک پیسٹ سا بنا لیں اس کو اچھی طرح اپنے بالوں پر لگالیں کم از کم پچیس منٹ تک لگائے رکھیں اس کے بعدبالوں کو دھولیں کوشش کریں کہ کسی صابن یا شیمپو سے نہ دھوئیں۔ دھونے کے بعد بالوں کو نیچرل طریقے سے سوکھنے دیں ۔
﴾ گیلے بالوں میں کھبی بھی برش یا کنگھی نہ کریں بالوں کی جڑیں گیلی ہونے کہ وجہ سے نرم ہوتی ہیں اور آسانی سے بال گرتے ہیں ۔
﴾ اگر آپ بالوں میں قدرتی شفاف پن اور چمک چاہتے ہیں تو شہد دو چمچ انڈے کی زردی کے ساتھ اچھی طرح مکس کرکے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں کم ازکم بیس منٹ تک پھر نہا لیں انشااﷲ قدرتی چمک آجائے گی۔
﴾ جو احباب بالوں کے لئے تیل بنانا چاہیں ہوالشافی روغن کلونجی میں ناریل اور نیم کا تیل ملا کرروزانہ لگائیں بہت جلد بال نیچرل کالے ہونے شروع ہوجائیں گے اور بالوں کی نشوونما بھی بہتر ہونے لگے گی۔
﴾ جو میرے پڑھنے والے بالچر کا علاج چاہتے ہیں ان کے لئے وہ بالچر والی جگہ پر لہسن لگائیں اس سے کئی لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اس کے علاوہ سرخ پیاز بھی بالچر والی جگہ پرلگانے سے بال اگ آتے ہیں اس سے تھوڑی سی جلن محسوس ہوتی ہے لیکن مسلسل استعمال سے بالچر والی جگہ پر نئے بال اگ آتے ہیں۔
﴾ ایک دیسی شیمپو کا نسخہ اپنے پڑھنے والوں کے لئے لکھ رہا ہوں استعمال کریں بے پناہ فائدہ ہوگا، اس شیمپو کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ہر قسم کے بالوں کے لئے اکسیر ترین ہے اجزائے ترکیبی سو گرام آملہ ریٹھا اور سکاکائی دو لیٹر پانی میں ملا لیں اس پانی کو اتنا گرم کریں کہ آدھا رہ جائے بس اس کو اتار کرٹھنڈا کرلیں آپ کا ہربل شیمپو تیارہے یہ آپ کو ایک ماہ کے لئے بہت ہے شیمپو کی طرح استعمال کریں اوردعائیں دیں۔
﴾ خشکی اور سکری اور بالچر دور کرنے کے لئے روغن بادام کی مالش بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
﴾ اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں ہموزن میتھی دانہ ، سکاکائی پاوڈر اور ریٹھا پاوڈر آملہ پاوڈر خشک لیمن کے ساتھ دو انڈوں کی زردی مکس کرکے ایک پیسٹ سا بنا لیں اس کو بالوں پر بیس منٹ کے لئے لگا لیں پھر بالوں کو دھو لیں چند دنوں میں ہی بال انتہائی گھنے اور سلکی ہوجائیں گے۔
﴾ بالوں کا وقت سے پہلے سفید ہونے سے بچانے کے لئے سکاکائی ماش کی دال اور میتھی دانہ باریک چٹنی کی طرح پیس لیں پھر اس مرکب سے سر دھوئیں اس سے ایک تو بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور دوسرے سفید ہونا بند ہوجائیں گے تیسرا فائدہ بالوں میں بے حد چمک پیدا ہوجائے گی۔
﴾ بالوں کا مضبوط کرنے کے لئے سنگترے کے چھلکے بڑی اہمیت کے حامل ہیں انہیں بے کار سمجھ کرپھنیک نہیں دینا چائیں تازہ سنگترے کے چھلکے لے کر انہیں اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں نصف مقدار ریٹھے لے کر انھیں بھی برابر پیس لیں دونوں کو پانی میں ایک گھنٹہ اچھی طرح ابالیں سر دھونے کے لئے اس مرکب کا استعمال کریں اس سے بال مضبوط ہوجاتے ہیں اور گرنا بھی بند ہوجاتے ہیں
﴾ اگر سبز ہڑیر پاو بھر لے کر اس کو گھڑے میں یا کسی بھی پانی پینے والے برتن کولر وغیرہ میں ڈال دیں اس پانی اس میں سے پیئں پانی ختم ہونے پر اور ڈالتے رہیں اس پانی کے پینے سے سر کے بال نیچرل بلیک ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور بالوں کے کئے مسائل کا واحد حل ہے جو صرف پانی پینے سے ہی حل ہوجاتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Zafar Malik
About the Author: Zafar Malik Read More Articles by Zafar Malik: 2 Articles with 11309 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.