بالوں کی خشکی سے نجات پائیں

سر کی جلد پہ خشکی تیزی سے بڑھتا ہو اایسامسئلہ ہے جس سے متاثر افراداس سے نجات کے لئے جتن کرتے رہتے ہیں لیکن کامیابی کم ہی ہوتی ہے۔ ڈینڈرف یا خشکی سے نجات حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کی بنیادی وجہ تلاش کریں۔بہت سے عوامل ایسے ہیںجن سے سر کی جلد خشکی کا شکار ہو سکتی ہے۔ان عوامل کو کم کرنے کی کوشش کرکے خشکی سے 90 فیصد تک بچا جا سکتا ہے۔ -1 چیک کریں کہیں آپ سٹریس کا شکار تو نہیں؟ کیونکہ سٹریس ایک ایسا فیکٹر ہے جو سر کی جلد پہ خشکی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بال کمزور ہونے کی بھی وجہ بھی بنتا ہے۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ اگر سٹریس لیول کم کردیا جائے تو بہت حد تک ڈینڈرف سے نجات مل جاتی ہے۔ -2 سٹریس کو کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ورزش ہے۔روزانہ ورزش کریںاس سے آپ کاذہنی دبائو کم ہو گا ،خون کی گردش بڑھے گی اور بال بھی خوبصورت ہونگے۔ -3اپنی خوراک میں سبزیاں ،پھل اور وٹامنز شامل کریںاس سے آپ کو ضروری اجزاء ملیں گے جو کہ بالوں کی نشوونما میںاہم کردار ادا کرتے ہیں۔ -4 جنک فوڈ کا استعمال بہت کم کردیں کیونکہ جنک فوڈ ہارمونزکو(Imbalance) غیر متوازن کردیتا ہے اور بالوں کے مسائل پیداہوجاتے ہیں۔ -5 اگر خشکی کے ساتھ ساتھ آپ کے بال گچھوں کی صورت میںگر رہے ہیںاور آپ کے سر پر گنج پن رونماہو رہا ہے تو کسی اچھے سے معالج سے رابطہ کریںکیونکہ یہ کوئی انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔جیسے فنگل انفیکشن وغیرہ۔ ہم آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیںجس سے سر کی خشکی سے آپ کو بہت حد تک نجات مل جائے گی۔ -1سر کی جلد کا روزانہ کسی اچھے سے تیل سے مساج کریںاس سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔اور بال مضبوط ہونے کو ساتھ ساتھ خشکی کا بھی خاتمہ ختم ہو جاتا ہے۔سر کی جلد کو خشک مت ہونے دیںاس سے بالوںکی جڑیںکمزور ہو جاتی ہیں۔ -2ایک دن چھوڑ کے ایک دن بالوں کا کوکونٹ آئل سے مساج کریں۔ -3 ڈینڈرف سے متاثرہ افراد ہیر ڈائی کا استعمال کم کردیں۔ -4ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ ذہنی دبائو والے افراد خشکی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔اس لیے سٹریس سے بچیںاور صحت مندزندگی گزاریں۔ -5 نیم گرم پانی سے بالوں کو دھونا چاہئے یہ بالوں کے لیے مفید ہے۔ -6سر کی جلد کو بادام یا زیتون کے تیل سے مساج کریںکچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں۔پھر دھو لیںاس سے خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ -7دہی میں سرسوں کاتیل اور لیموں کا رس مکس کر کے سر کی جلد پر لگا ئیں۔ایک گھنٹے بعد سر دھو لیںیہ ٹوٹکا خشکی کے خاتمے کے لیے بہت مفید ہے۔ -8فریش لیمن جوس ڈینڈرف ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے دو سے تین چمچ لیمن جوس کے سر کی جلد پر لگائیںاور کچھ دیر بعد سر دھو لیں۔ -9خالص پھل اور سبزیاںاپنی غذا میںشامل کریں۔ -10 سر کی جلد کو صاف رکھیں ہر دو سرے دن بالوںکو آئل کریں۔ -11 ایک چمچ اولیوآئل اور ایک چمچ لیمن جوس مکس کر کے اچھی طرح سر کی جلد پر لگائیںساری رات سر کی جلد پر لگا رہنے دیںصبح سر دھو لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 257258 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More