بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

الٹی اور قے سے نجات
اگرکسی کو الٹی یا قے ہو رہی ہو تو اس کیلئے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانی سائز کی پیاز کو چوتھائی حصہ لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچہ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں۔اس کے پلانے سے الٹی اور قے بند ہو جائیگی۔

کمزوری یا تھکن
اگر کسی کو کمزوری یا تھکن محسوس ہو رہی ہو تو ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچہ چینی اور چوتھائی چائے کا چمچ نمک حل کر کے پی لیں۔ایک سے دو گلاس پینے سے آپ خود کو بہت بہتر محسوس کریں گے ۔

بالوں کو صحت مند بنائیے
لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں پھر ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں ،تیل گرم ہو جائے تو اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی ڈال دیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہرا یا براﺅن ہونے پر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو کسی چھلنی سے چھان کر کسی بوتل میں ڈال دیں اور حسب ضرورت استعمال کرتی رہیں۔بال خوبصورت گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔

پائے کی بدبو سے نجات
لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے اسے پکانے سے گھبراتے ہیں۔لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ دار چینی اور لونگ ڈال دی جائیں تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنیں گے۔

سر کی خشکی
چقندر کے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے سردھونے سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے۔

رف اور خشک جلد کیلئے
ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں۔اسکو اپنے چہرے پر اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک خشک نہ ہو جائے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

چہرے کی دلکشی میں اضافے کیلئے
ایک چمچہ لیموں کا رس،ایک چمچہ کھیرے کا رس اور ایک چمچہ گاجر کا رس لیں۔ تینوں کو آپس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چہرے کی دلکشی میں اضافے کا سبب بنے گا۔

اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز معلومات کیلئے عبقری کی فائل پڑھنا نہ بھولیں!

بشکریہ عبقری میگزین

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1217581 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More