دیسی مرغی جس کی عمر 1 سال ہودو
یا تین سال ہوجائے تو بہتر ہے‘مرغی ہونا لازمی ہے۔ ذبح کرکے اس کو صاف
کرلیں۔ اب آدھا کلو گائے کا گھی میں اس مرغی کو ڈالیں۔ پتیلہ چولہے پر
رکھیں‘ ڈھکن کو آٹا گوندھ کر اس کا منہ بند کردیں۔ بھاپ باہر نہ نکلے‘
دھیمی آنچ پر دو گھنٹے پکائیں۔ دو گھنٹے بعد پتیلا آگ سے اتاریں۔ ایک گھنٹہ
بعد اس کا ڈھکن کھول لیں۔
مرغی کا گوشت بچوں کو کھلادیں‘ گھی کو نکال لیں اب ایک پائو بیسن ایک پائو
گندم کا آٹا‘ ایک پائو چاسکو کا آٹا لے لیں (چاسکو پیس کر آٹا بنا ہوگا) جو
گھی مرغی سے نکالا تھا۔ بھونتے وقت یہ خیال رکھیں کہ چکنائی اس قدر کم ہو
کہ ہاتھ میں آٹا لیں تو ہتھیلی پر چکنائی محسوس نہ ہو۔ حسب ذائقہ شکر کی
چاشنی بنائیں اور اس میں جو تینوں آٹے ہیں ڈال دیں۔ اب ایک چھٹانک چاروں
مغز ایک چھٹانک بادام‘ ایک پائو خشخاش شامل کریں۔ تیار شدہ دوا صبح نہار
منہ 4چمچ چائے سے کھالیں۔ ویسے بھی کھاسکتے ہیں۔ ناشتہ 3گھنٹے بعد کریں۔
یہ نسخہ ایک بار کافی ہے۔ دو سے چار مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ دمہ کا
بہترین لاجواب علاج ہے بہت لوگوں نے اس کو استعمال کیا ہے اطمینان اور یقین
سے استعمال کریں۔
بحوالہ ماہنامہ عبقری میگزین جنوری 2012 |