شوگر کے مریض متوجہ ہوں

محترم ساتھیو السلام علیکم
مورخہ 4 اگست ٢٠٠٩ کی صبح ہمارے ایک دوست بڑی عجلت میں ہمارے آفس میں داخل ہوئے اور بڑے والہانہ انداز میں مجھہ سے بغلگیر ہو گئے اور فرط مُسرت سے بولے اقبال بھائی کمال ہوگیا -

مہربان نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طفیل شوگر کا علاج ہاتھ آگیا ہمارے اِن دوست کا نام ہے سید ولائت علی خان عمر قریباً ہمارے والد جیسی ہوگی اُنہیں ہماری یہ عادت کہ سادات کا ادب کرتے ہیں ہمارے قریب لے آئی اگرچہ افغانی پٹھان ہیں لیکن جب اردو بولتے ہیں تُو لگتا ہی نہیں کہ پٹھان سے گفتگو ہو رہی ہے

بہر حال اُنہوں نے ہمیں بتایا کہ غالباًً اُنکے کسی دوست کے خواب میں ایک بزرُگ ہستی آئیں اور شوگر اور پنڈلیوں کے درد کے لئے علاج تجویز فرمایا اور جب اُسے آزمایا گیا تو سو فیصد اُنہیں آرام آگیا علاج بالکل سادہ سا تھا لہٰذا ہم نے ابا اور اماں اور اپنے ایک نہایت محترم دوست کو بتایا اُنہوں نے بھی آزمایا اور صرف تین دن میں کافی اِفاقہ محسوس کر رہے ہیں تب میں نے سوچا کہ اِسے خیر خواہی کے جذبے کے تحت صرف اِس نیت کے ساتھ شیئر کریں کہ ایک حدیث کا مفہوم ہے- مومِن جو خود کے لئے پسند کرتا ہے وہی اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے بھی پسند کرتا ہے-

علاج یہ ہے کہ صبح نہار منہ ایک گلاس سادہ پانی میں دو چمچ - عرقِ گلاب سہ آتشہ - ڈال کر پینا ہے لیکن ایک خیال ضرور رکھیے گا کہ عرق گلاب سہ آتشہ اصلی اور کسی معروف کمپنی کا ہو-

میں نے دتو کمپنی کا خریدا تھا اور یہ تقریباً (١٩٠) روپیہ کی بوتل ملی تھی کمپنی کا نام لکھنے کا دل تو نہیں چاہ رہا تھا کہ مبادا کوئی بدگمانی کا شکار نہ ہو جائے اگر آپ چاہیں تو کسی دوسری معروف کمپنی کا اِستمال کر کے دیکھ لیں انشاء اللہ آرام آجائے گا اور اگر آپ کے کسی پیارے کو فائدہ ہوجائے تو ہمیں فقط آپکی صرف دعا چاہیے کہ باقی اللہ عزوجل کی عطا اور فیضان مصطفیٰ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے سب کچھ ہمارے پاس موجود ہے ------ والسلام

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1095781 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More