انڈہ حسن کو نکھارتا ،سنوارتا ہے

جلد کی قدرتی خوبصورتی اور رعنائی کو نکھارنے کے لئے بہترین بیوٹی ٹانک ہے ****** خواتین حسن میں اضافے کے لئے رنگ برنگے ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں اور ایسا کوئی جتن کرنے سے باز نہیں آتیںجوانہیں حسین بنانے میں معاون ہو سکے، اس کام کے لئے وہ کئی بار قیمت کی پروا بھی نہیں کرتیں اورکئی بار بہت مہنگی کریمیں خریدنے کے بعد منہ بسورتی ملتی ہیں کہ راس نہیں آئی۔ لیکن کیوں نہ آپ پہلی ترجیح ان چیزوں کو دیا کریں جو آپ کو کہیں قریب ترین سے مل جائے ،یعنی آپ کا بہترین دوست آپ کا کچن آپ کی بہت مدد کر سکتا ہے۔دودھ،شہد،بیسن ،ہلدی کے علاوہ انڈے کا شمار ایسے اجزاء میں ہوتا ہے جو حسن افزاء سنگھاری ٹوٹکوں میں معاون بنتے ہیں اور آپ کواپنے کچن سے ہی مل جاتے ہیں۔خصوصاًانڈہ بے شمار غذائی اجزاء سے مالا مال قدرتی غذا ہے جو آپ کی جلد اور بالوں دونوں کے لئے یکساں اہم اور مفید ہے۔ انڈے کی سفیدی:انڈی کی سفیدی انسانی جسم کو پروٹین فراہم کرنے اور حسن و خوبصورتی میں اضافے کے لئے بہترین ٹانک ہے۔پروٹین کی اہم قسم البومن انڈے کی سفیدی میں پائی جاتی ہے۔چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لئے انڈے کی سفیدی موثر رنگ دکھاتی ہے۔اس کے علاوہ اس سے جلد کے کھلے مسام بند ہو جاتے ہیںاس میں کلینزنگ اور کیل مہاسوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔انڈے کی سفیدی کو مختلف گھریلو ٹوٹکوں میںاستعمال کر کے جلد کو خوبصورت ،نرم وملائم اور شگفتہ بنائیں۔ گھریلو فیس ماسک:انڈے کی سفیدی کو بطورفیس ماسک استعمال کرنے سے بہترنتائج ملتے ہیں۔ایک پیالے میں سفیدی کو زردی سے الگ کرکے پھینٹ لیں،سفیدی کو چہرے پر پینٹ کر لیں،اور اسے مکمل خشک ہونے کاانتظار کریں،بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں،سفیدی میں اگر چند قدرتی جڑی بوٹیاں شامل کر لیںتو یہ مزید موثر ماسک بن جاتا ہے۔اگر آپ کی جلد حسا س ہے تو پہلے ہاتھ پر اسکن ٹیسٹ کریں۔جو خواتین انڈے سے الرجک ہیں وہ پرہیز کریں۔ انڈے کی سفیدی اور شہد کا ماسک:ایک انڈے کی سفیدی میں ایک ٹیبل سپون شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیںاس میں ایک قطرہ اورنج آئل ڈال لیں اور اسے چہرے پر لگائیں،پندرہ منٹ کے بعد سادہ پانی سے دھو لیںاور ذرا اپنے چہرے کی شگفتگی دیکھیں۔ انڈے کی سفیدی اور دلیے کا ماسک:انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر جھاگ بنا لیں،اب اس میں باریک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ دلیہ اس قدر مکس کر لیںکہ پیسٹ بن جائے ،چند قطرے شہد بھی شا مل کر لیںاسے چہرے پر لگائیں اور مکمل خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد چہرہ دھو لیں۔ چکنی جلد اور انڈے کی سفیدی:ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ دودھ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں،اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ بعد دھو لیںانڈے کی سفیدی میں پائی جانے والے عناصر جلد کی چکنائی کو اچھی طرح صاف کر دیتے ہیں۔اگر آپ کی جلد روغنی ہے توسفیدی میں چند قطرے لیموں یا سنگترے کا رس شامل کر لیں۔20منٹ تک یہ ماسک چہرے پر لگا رہنے دیںپھر صاف کر دیں،چہرے پرہونے والی زائد چکنائی کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔ خشک جلد اور انڈے کا ماسک:ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں ذرا سا بادام یا زیتون کا خالص تیل ملائیںاچھی طرح پھینٹ کر چہرے پر لگائیں،پھر اس کو روئی اور گرم پانی سے صاف کر لیں،انڈے کی زردی خشک جلد کے لئے مفید ہے۔ آنکھوںکے نیچے جھریاں:اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاںہیںتو انڈے کی سفیدی لگائیں اور سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں،اس عمل کع ایک دن چھوڑ کر ایک دن کریں،ایک مہینے کے اندر اندر آنکھوں کے نیچے سے جھریاں غائب ہو جائیں گی۔ انڈا بالوں کے لئے:انڈاہ بالوں کے لئے بہترین کنڈیشنر ہے۔دو عدد میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور سکا کائی ملا لیںاوربالوں میں اچھی طرح لگائیں ،آدھے گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔بالوں میں چمک اور لچک پیدا کرنے کے لئے دو عدد انڈوں میں مہندی مکس کریں اور بالوں میں لگائیں آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں۔بال چمک دار اور خوبصورت لگیں گے۔ ٭٭٭٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 277502 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More