یااللہ تیرا شکر ہے

ﺑِﺴْﻢِِ ﺍللہِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴْﻢ ﺷﺮﻭﻉ ﺍللہ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺑﮍﺍ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ۔ یااللہ تیرا شکر ہے ۔ کہ تو نے مجھے کالی رات کے اندھیرے سے نکال کر ایک اور روشن صبح عطا فرمائی ۔ مولا تو بڑا رحیم اور کریم ہے ۔ مجھے آج سارا دن گناہوں سے محفوظ فرما دے ۔ اے رحمان و رحیم ! تو میری مدد فرما ۔ تجھ سے بہتر کوئی مدد گار نہیں ۔ تو میری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں ۔ تو مجھے راستہ دکھا ۔ تجھ سے بہتر کوئی رہنما نہیں ۔ قیامت کے دن میرا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں ۔ یہ دعا میرے لئے، میرے خاندان، دوست احباب اور تمام مسلمانوں کے حق میں قبول فرمالے بیشک تجھ سے بہتر کوئی سننے والا نہیں ۔ آمین یارب العالمین ۔ اللہ ربُ العزت !! ہمارے مُلک کو امن و سُکون کا گہوارہ بنادے ۔ اور وُہ لوگ جو پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ چاہے وُہ کسی بیرون مُلک/ اندرون مُلک سے ہو ۔ چاہے وہ کسی بھی محکمے سے تعلق رکھتے ہو ۔ چاہے وہ سیاست میں کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہو ۔ چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہمارے معاشرے میں موجود ہو ۔ اے اللہ اے اللہ ! اُن کو نیست و نابود کردے ۔ جس نے ہمارے پاکستان کو خون میں رنگ دیا ہے ۔ اے اللہ رُب العزت !! اُن کو رہتی دُنیا کیلئے مثال بنادے ۔ اے اللہ اے اللہ ! پاکستان میں موجود تمام کلمہ گو بھائیوں کی مدد فرما ۔ سب کے قرض چُکھتا کرنے میں مدد فرما ۔ بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرما ۔ بے روزگاروں کو روزگار عطا فرما ۔ آمین ثُم آمین یا رب العالمین ۔ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 115070 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.