صاف ستھری ‘ بے داغ جلد

حسین سے حسین نقوش بھی اس وقت ماند پڑتے نظر آتے ہیں جب اُن پر داغ دھبے پڑے ہوئے ہوں۔ ایسی جلد شخصیت کے حسن کو زائل کرنے کا اہم سبب ہے جو احساس کمتری بھی پیدا کردیتی ہے۔ایسے میں مہنگی کریموں کا سہارا لینے کی کوشش کی جاتی ہے جب کہ لوگوںکی بڑی تعداد گھریلو ٹوٹکوں پر بھی اکتفا کرلیتی ہے جو مفیدثابت ہوتے ہیں ۔

چہرے پر کچھ بھی آزمانے سے قبل کچھ احتیاطی تدابیرجان لیں جیسے کہ غذا ہمیشہ متوازن استعمال کریں‘ جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔پر ُانے میک اپ پر نئے میک اپ کی تہہ نہ تھوپیں ‘بلکہ پہلے کسی اچھے صابن سے چہرے کو دھولیں‘ پھر میک اپ کریں۔فکر اور پریشانی خوبصورتی کی سب سے بڑی دشمن ہیں ‘اس سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔ میک اپ صاف کرنے کے لئے ہمیشہ عمدہ کلینزر استعمال کریں۔بلیک اور وائٹ ہیڈز کی مستقل صفائی کریں۔ جلد پر موجود زائد چکنائی کو متواتر صاف کرنے کے ساتھ جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بیرونی طور پر کد ُو کی چھوٹی تازہ پتیوں کا استعمال بہت موثر ہے۔ کد ُو کی چند پتوں کو پیس کرچہرے پر لگائیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔ سلاد کے پتے بھی جلد کی خوبصورتی کے لئے بہت مفید ہیں ۔چکنی جلد کی خواتین سلاد کے پتوں کو گلاب کی پتیوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر پیس لیں ۔ اسے چہرے پر ½گھنٹے کے لئے لگائیں پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرے کی چکنائی جو کیل مہاسوں کا باعث ہوتی ہے صاف ہو جائے گی۔ اگر چہرے پر زخم کے نشان ہیں تو اخروٹ کی گری پیس کر لگائیں۔ اس عمل سے نہ صرف زخم کے نشان مٹ جائیں گے بلکہ جھائیاں بھی دُور ہوجائیں گی۔

لیموں زمانہ قدیم سے خوبصورتی کی افزائش کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیموں سے جلد ُسکڑجاتی ہے‘ ُکھلے مسام بند ہوجاتے ہیں اور سانولی رنگت نکھر جاتی ہے۔ خشک جلد کے لئے لیموں کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ لیموں چکنی جلد کے لئے اکسیر کاکام دیتا ہے۔ ایک کھانے کے چمچے عرق گلاب میں ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر اس سے چہرہ صاف کریں۔ چہرے کے علاوہ کہنیوں پر ملیں‘ جلد سفید ہوجائے گی۔

سیب خشکی پیدا کرتا ہے۔ سیب کو کدوکش کرکے چہرے پر پھیلا لیںاور15منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔اس کے لگانے سے جلدکی چکنائی کم ہوجاتی ہے۔ ُکھلے مسام بند ہوجاتے اور چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے۔
اگر چہرے پر کیلیں ہیں تو پھٹکری پانی میں گھول کر جہاں جہاں کیلیں ہیں وہاں وہاں لگائیں۔ 10دن کے عمل سے چہرے صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔

چہرے کی جھر ُیاں د ُور کرنے کے لئے کاغذی لیموں کے ایسے ٹکڑے لیں جن کا رس نکال لیا گیا ہو۔ اس کو چہرے پر ملیں اور20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ سنگترے کے چھلکوں کو ُسکھا کر پیس لیں اور تازہ پانی میں ملا کر چہرے پرملیں۔اس سے بھی چہرہ صاف ستھرا ہوجاتا ہے۔

شہد کا شمار بہترین قدرتی موئسچرائزر میں ہوتا ہے۔جلد پر اس کی مالش کرنے سے جلد ملائم اور چکنی ہوجاتی ہے اور اس میں ریشم جیسی چمک آجاتی ہے۔چکنی جلد کے لئے پھینٹے ہوئے انڈے میں شہد ملاکر استعمال کریں۔اگر جلد خشک ہوتودودھ کی بالائی میں شہد ملا کرلگائیں۔

دھوپ سے پیدا ہونے والے داغ دھبوں کے لئے دہی سے بہترکچھ نہیں۔ ایک چائے کے چمچے دہی میں ایک چٹکی زعفران شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔ روزانہ عمل کرنے سے داغ دھبے د ُور ہوجاتے ہیں اور چہرہ نکھر کر شاداب ہوجاتا ہے۔

چہرے پر پڑنے والے داغوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے جائفل کو دودھ کے ساتھ رگڑ کر یا پیس کر چہرے پر لگائیں ‘یہ عمل ہفتے میں 4بار دہرائیں۔

جھائیوں کے خاتمے کے لئے بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگوئے رکھیں کہ وہ آسانی سے پس جائے ۔ رات کو اس کا لیپ پو ُرے چہرے پر لگائیں‘ صبح منہ دھو ڈالیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309933 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.