وزن میں کمی ‘ اب دشوار نہیں

ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود اگر کوئی لباس آپ پر زیب نہیں دے رہا تو کہیں یہ کسی خطرے کی گھنٹی تو نہیں۔ قد آدم آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر آپ کو اپنے سوال کا جواب مل سکتا ہے۔

اگر آپ کا وزن کچھ اس تیزی سے بڑھ رہاہے کہ آپ کو اس کا احساس ہی نہیں ہوا تو پھر آپ کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر شروع کردینی چاہئیں کیوں کہ موٹاپا ایک جانب آپ کی شخصیت کے مجموعی تاثر کو بگاڑتا ہے‘ تو دوسری جانب آپ کی صحت کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے مہنگی دوائیں اور طبی حربے اختیار کرنے سے پہلے اپنے وزن کو قدرتی طریقے سے قابو میں لانے کی کوشش کریں‘ اس کے لئے اپنی غذا میں پھل اور ہرے پتوں والی سبزیوں کو شامل کریں کیوں کہ یہ طاقت ور ہونے کے ساتھ کم حراروں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

بڑھے ہوئے وزن والے افراد کو اپنی غذا میں نمک کی مقدار کم کردینی چاہئے‘کیوں کہ نمک بھی جسم کے وزن کو بڑھانے کے لئے ایک عنصر ہو سکتا ہے۔

دودھ کی بنی ہوئی مصنوعات مثلاً پنیراورمکھن سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح سے بڑھتے ہوئے وزن کے لئے گوشت اور چکنائی سے بنے ہوئے کھانے بہت نقصان دہ ہیں۔

اپنی غذا میں خشک ادرک‘دارچینی ا ور کالی مرچیں کی مقدار کو مختلف طریقوں سے بڑھا دیں کیوں کہ اس سے وزن میں کمی آتی ہے۔

کڑواہٹ کی حامل سبزیاں مثال کے طور پر کریلے بھی وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد شہد کھائیں کیوں کہ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے ‘جو عام افعال کے لئتے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہئے ۔ صبح کے وقت نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچہ شہد پئیں اگر لیموں کا رس بھی شامل کرلیں تو زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

کچی یا پکی ہوئی بند گوبھی کو بھی وزن کو کم کرنے کے لئے ایک موثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے نشاستوں کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے‘ اسی لئے اسے وزن کم کرنے میں اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

ورزش وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہونا چاہئے ۔ اس سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ حرارے استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداءکے لئے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑلگائی جاسکتی ہے اور تیراکی بھی کی جا سکتی ہے۔

اپنے ہر کھانے کی غذا کی پیمائش کریں اور اس بات کا یقین کریں کہ آپ کم مقدار میں کھانا کھارہے ہیں ۔ مثال کے طور پر چاول کے ایک حصے ّ کی مقدار‘ جو اپنی مٹھی ّ میں فٹ کر سکتے ہیں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ 4 سے 5 گھنٹے کی ایک باقاعدہ وقفے میں کم کم کھانا آپ کے عمل تحلیل کو تیز رکھے گا اور جو غذا آپ کھاتے ہیں اس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309923 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.