کچھ ہونے والا ہے

محترم ہم وطنوں!

آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اگلے چند ہی دنوں میں پاکستان کی سیاست میں ایک دفعہ پھر کچھ بڑی ہلچل ہونے کی توقع ہے، کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر کجھوروں اور ریگستانی زمیں پر بلایا گیا ہے تاکہ کوئی بات یا ڈیل کی جا سکے اور کچھ لوگ پاکستان سے آئے ہیں اسی خوبصورت شہر میں، ان کا کہنا کچھ اور کرنے کا ارادہ کچھ اور ہے! اشارہ کافی ہوگا

کیا یہ بھی پاکستان فرسٹ کہنے والوں کی کوئی ڈیل ہوگی یا کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے کسی نئی اننگز کے آغاز کا پیش خیمہ ہے؟ خیر کچھ بھی ہو آپ اپنے ارد گرد کی خبر ضرور رکھیے کہیں آپ کے گلی محلے میں بھی کوئی آپ کے پیارے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہا؟

ایسے تمام عناصر کے لیے میرا مشورہ ہے کہ لوگوں کے اسے صبر کو اتنا مت آزماؤ کہ کبھی یہ صبر اتنہا سے بڑھ گیا تو لوگوں کو روکنا ممکن نہ ہوگا، عوام عزت کرنا جانتی ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ عوام توڑنا بھی جانتی ہے۔ آئیے مل کر دعا کریں کہ اے اللہ پاکستان کو ہر طرح کے اندرونی و بیرونی سازشی عناصر اور ان کے شر سے بچا رکھنا (آمین)
Roshni
About the Author: Roshni Read More Articles by Roshni: 2 Articles with 1474 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.