تمام قاری صاحبان سے سوالات!
کیا آپ کا دیا ہوا ووٹ کوئی تبدیلی لے کر آیا؟ شاید تھوڑے ہی لوگوں کا جواب
ہاں میں ہے کیونکہ اب بھی ہم نہیں جانتے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ کیا
ہم لوگ دنیا کی عظیم قوموں میں کھڑے ہو سکتے ہیں؟ کیا ہمارے سیاستدان، حاکم
پیارے ملک پاکستان سے واقعی مخلص ہیں یا صرف اور صرف اقتدار، دولت، طاقت،
شہرت کی حوس ہے؟ کیا ہم تمام پاکستانیوں نے اپنے راہنماؤں کو اس لیے ووٹ دے
کر چنا تھا کہ وہ صرف اور صرف ووٹ لینے کے ٹائم پر بڑے بڑے وعدے کریں اور
خوشحال پاکستان کا خواب دکھا کر ہمارے ووٹوں کا غلط استعمال کریں؟ آخر کب
تک چند مخصوص خاندان، مخصوص لوگ ہمارے ووٹوں کو ایک ربر سٹمپ کے طور پر
استعمال کرتے رہیں گے؟ کیا کبھی کوئی محمد علی جناح، لیاقت علی خان اور محب
وطن راہنما ہمیں مل پائیں گے؟
ذرا سوچیے! کیا آج اچھے یا برے پاکستانی حالات کے ذمہ دار کہیں ہم یا ہمارا
دیا ہوا حق رائے دہی یا ووٹ تو نہیں؟ کیا ہم نے صحیح لوگوں کو چنا یا ہمیں
استعمال کیا گیا جیسا کہ پاکستان بننے کے بعد سے کیا جا رہا ہے؟
آئیے آج سے انفرادی طور پر ایک مہم جوئی شروع کریں کہ شاید یہ ہمارے ملک کے
حالات کو بدل سکے ورنہ کبھی یہاں مک مکا، ڈیل ہوتی رہے گی کبھی کسی فرنگی
ملک میں کبھی برکتوں والے شہروں میں! اگر ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں
اور اس کی طاقت کو سمجھیں تو ہم تبدیلی لا سکتے ہیں! اپنی رائے سے ضرور
آگاہ کریے گا- ووٹ کا صحیح استعمال ہی انفرادی تبدیلی کا دوسرا نام ہے
شکریہ (پاکستان زندہ باد) |