اسم اعظم سے بے خوابی کا علاج

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج کے افراتفری کے دور میں ہر انسان مختلف قسم کی پریشانیوں اور مسائل کا شکار ہے، کسی کو روزگار کی پریشانی ہے کسی کو قرض کی ادائیگی کی تو کسی کو مرض کی کوئی اولاد کی وجہ سے پریشان ہے تو کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بچوں کی شادی کر کے پریشان ہے تو کوئی بچوں کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے، ان تمام پریشانیوں کی وجہ سے اکثر لوگ بے خوابی یعنی نیند نہ آنے کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ مناسب نیند نہ آنے کی وجہ سے انسان مختلف جسمانی و نفسیاتی پیچیدہ امراض کا شکار ہو جاتے ہیں یہ بات سائنسی طور پر بھی ثابت ہو چکی ہے کہ انسان خوراک کے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے مگر نیند کے بغیر زیادہ عرصہ تک زندہ نھیں رہ سکتا اس لئے کچھ لوگ مصنوعی طریقے سے نیند حاصل کرنے کی کوشش میں نیند آور ادویات کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جس سے ان کا جسم مزید بیماریوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔

آج میں ایسے مریضوں کے لئے ایک بے مثال عمل پیش کر رہا ہوں جو بے سکونی و بے خوابی کے مریضوں کے لئے کسی معجزے یا کرامت سے کم نہیں ہو گاانشاءاللہ بے خوابی کے شکار مریض اس عمل سے گہری اور پرسکون نیند سو سکیں گے اور جو مریض نیندآور ادویات استعمال کرتے ہیں انہیں مزید ادویات کی ضرورت نہ رہے گی ان کو یہ عمل کرنے سے خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔

عمل پیش خدمت ہے
دن بھر کے کاموں سے فارغ ہو کر موبائل فون بند کر کے پرسکون حالت میں لیٹ جائیں اور خود کو پر سکون محسوس کریں اور پھر آنکھیں بند کر کے ناک کے ذریعے آپستہ سے ایک لمبا اور گہرا سانس لیں اور سانس لیتے ہوئے یہ تصور کریں کہ سانس کے ذریعے پرسکون قسم کی لہریں آپ کے جسم میں داخل ہو رہی ہیں اور سانس کو تھوری دیر روک کر تصور کریں کہ آپ کا جسم اور ذہن پر سکون ہو رہا ہے جب سانس روکنا دشوار ہو جائے تو سانس کو منہ کے ذریعے آہستہ سے خارج کر دیں اور سانس کو خارج کرتے ہوئے یہ محسوس کریں کہ آپ پرسکون ہو چکے ہیں اور سانس کے اس عمل کو تین بار دہرائیں اس کے بعد نیچے دیئے گئے فقروں کو گیارہ بار دہرائیں۔
(١) میں جسمانی اور ذہنی طور پر بہت پرسکون ہوں
(٢) میرے اوپر لمحہ بہ لمحہ سکون طاری ہو رہا ہے
(٣) میں سونے کے لئے بالکل تیار ہوں
(٤) میں جیسے ہی نیند والا عمل کروں گا تو دوران عمل ہی پر سکون نیند سو جاؤں گا

فقرے دہرانے کے بعدلیٹے ہوئے ہی بند آنکھوں سے تصور کریں کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ایک بلیک بورڈ ہے اور تصور میں اس بلیک بورڈ پر ایک بڑا گول دائرہ بنا کر اس میں تین چھوٹے چھوٹے کراس کے نشان بنائیں اور پھر باری باری ان کراس کے نشانوں کو درمیان سے مٹانا شروع کر دیں جب تینوں کراس کے نشان مٹ جائیں تو دائرہ کے اندر تصور میں اپنا اسم اعظم تحریر کریں اگر اسم اعظم معلوم نہ ہو تو لفظ اللہ لکھیں اور لفظ اللہ کے نیچے ٦٦ لکھیں اورپھر اس کو مٹا دیں اس طرح پھر سے لفظ اللہ لکیھیں اور نیچے ٦٥ لکھیں اور پھر اس کو بھی مٹا دیں اس طرح لفظ اللہ لکھ کر مٹاتے جائیں اور گنتی کو بالترتیب کم کرتے جائیں حتٰی ٦٦ سے ١ تک آ جائیں ٦٦ سے ایک تک پہنچنے سے پہلے ہی آپ پرسکون اور گہری نیند سو جائیں گے انشاءاللہ۔

اس عمل کو زیادہ سے زیادہ ٥ منٹ لگیں گےاور آپ کو نیند آور ادویات کی ضرورت نہ رہے گی۔

اپنا اسم اعظم جاننے کے لئے اپنا پورا نام والدہ کا نام معہ تاریخ پیدائش اور اس عمل کے متعلق یا کسی بھی قسم کے روحآنی جسمانی و ندسیاتی مسائل کی فی سبیل اللہ راہنمائی حاصل کرنے کے لئے بذریعہ ای میل فون رابطہ کر سکتے ہیں۔

حافظ تاج محمد
0092-321-668-3180

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hafiz Taj Muhammad
About the Author: Hafiz Taj Muhammad Read More Articles by Hafiz Taj Muhammad: 8 Articles with 52256 views Spiritual Healer, Reiki Healer, Hypnotherapist, NLP practitioner and Silva mind control... View More