(زیروکلوریز اورزیرو
کاربوہائیڈریٹ،مکمل قدرتی میٹھا س)
سٹیوا ایک پودا ہے جس کے پتے اپنے اندر حیرت انگیز حد تک قدرتی طور پر
مٹھاس رکھتے ہیں۔سائنس دانوں کی برسوں کی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ
پتے مکمل شوگر ہیں جس میں کلوریز کی شرح اور کاربو ہائڈریٹ کی شرح زیرو
فیصد ہے۔جو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے کسی معجزے سے کم
نہیں۔اس کے اندر چینی کی نسبت تین سو گناہ زیادہ مٹھاس ہے۔تین چمچ چینی کی
مٹھاس سٹیوا سفوف کی ایک چمچ کا پانچواں حصہ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے
اس سال دنیا کو چینی کے کم سے کم استعمال کا مشورہ دیا ہے۔انھوں نے دوسفید
زہر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے،چینی ،نمک ۔۔۔۔
چینی نہ صرف شوگر کا سبب ہے بلکہ یہ موٹاپہ بھی پیدا کرتی ہے۔کچھ سائنس
دانوں کے مطابق چینی دماغ کے لیے کوکین کی طرح ہے۔لہذا س کا متبادل حل تلاش
کیا جائے۔ جو اللہ نے سٹیوا اور شہد کی صورت میں انسانوں کو دے دیا ہے۔
سٹیوا(میٹھے پتوں )کی تاریخ:
سٹیوا کی تاریخ ایک ہزار پانچ سو سال پرانی ہے۔برازیل اور پراگوےمیں سٹیوا
کو دوائیوں اور کھانوں میں روایتی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ۱۸۹۹ ء
میں ماہر نباتات جو سوئس کا رہنے والا تھا اس نے پہلی دفعہ اس پہ مکمل
تحقیق کی۔۱۹۷۰ء میں اس پر مزید تحقیق ہوئی اور اسے چینی کا مکمل متبادل
قرار دے دیا گیا۔جاپان نے ۱۹۷۰ ء میں پہلی دفعہ سٹیوا کو کمرشلی طور پر
متعارف کروایا،۲۰۰۷ ء میں کوکا کولا کمپنی نے بھی سٹیوا کے کھانے کے طور پر
استعمال کا اپرول حاصل کیا۔اس کے ساتھ ہی بارہ ممالک نے سٹیوا کو کھانے کے
طور پر استعمال کی اجازت دی۔اب تک کی کی جانے والی تحقیق نے سٹیوا کے
معجزانہ فوائد کو سامنے رکھتے ہوئے کھانوں میں اس کے استعمال کو رواج دینے
کی تلقین کی ہے۔
سٹیوا کے فوائد:
چینی کا مکمل متبادل قدرتی حل
ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
زیرو کلوریز اور زیرو کاربوۃائڈریٹ۔۔۔موٹاپے کا خاتمہ
اس کے علاوہ اینٹی ہائپر ٹینسو،اینٹی انفلیمیٹری،اینٹی ٹیومرہے۔
دنیا بھر میں بیکری کی اشیاء کی تیاری میں ایک قدرتی ہربل،جو کم لاگت اور
زیادو فوائد کی حامل ہے۔
سٹیوا کے نقصانات:
سٹیوا کے استعمال سے کچھ لوگوں کو الرجی کی شکایت دیکھنے میں آئی ہے مگر
ایسا بہت کم ہے۔جس کو اینا فلیکسز الرجی کہا جاتا ہے۔اس کی علامات کمزوری
محسوس کرنا،چکر آنا،سوزش اور سانس کی تکلیف شامل ہیں۔
بعض صورتوں میں معدے کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اگر آپ
ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی ادویات استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے کے
بغیر استعمال مت کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
سٹیوا کا پودا آسانی سے گھر کے گملوں میں اگایا جاسکتا ہے ۔ |