پاکستان اگر اب تک آباد ہے ۔ تو یہ واقعی کسی کی کرامات کی وجہ سے ۔کیونکہ
پاکستان میں ایسی معزز اور قابل قدر شخصیات رہتے ہیں ۔ جن کی اعمال کی وجہ
سے یہ شاد و آباد ہے ۔ نمبر ١۔ پرویز مشرف ٢ ۔ شیخ رشید ٣ ۔ وینا ملک ۔ ٤ ۔
میرا ۔ ٥ ۔سابق نام نہاد چیف جسٹس حمید ڈوگر ۔ ٦ ۔مشرف کے وقت کے اٹار نی
جنرل عبد قیوم ملک ۔ ٧ ۔رحمان ملک ۔ ٨ ۔ آصف زرداری ۔ ٩۔ بابر اعوان ، شریف
الدین پیرزادہ ، احمد علی قصوری ۔عابد شیر علی ، فیصل رضا عابدی ، ٹپی (زرداری
) کا منہ بولا بھائ ، پرویز اشرف ، عباس مہکری کالم نگار ، عطا ء الحق
قاسمی ، مظہر برلاس ،مبشر لقمان ، ایاز میر ، فصیح بخاری ،یوسف رضا گیلانی
۔ لطیف کھوسہ سابق کٹھ پتلی گورنر پنجاب، اداکارہ لیلیٰ ، مہر بخاری ، حسین
حقانی ، ایسے پاکستانی شخصیات ہیں ۔ جن کے کرامات کے بدولت آج پاکستان سر
خرو ہے ۔ یہ شخصیات آئین و قانون کے پابند پاکستان کے خیر خواہ اور انتہائ
عزت دار لوگ ہیں ۔ یہ کبھی اپنےمفاد کا نہیں سوچتے ۔ یہ ہمیشہ اپنے مفاد پر
قانو ن اور اصول کو ترجیح دیتےہیں ۔یہ اتنے محترم ہیں ۔کہ اگر یہ لو گ
پاکستان کے کسی چوراہے پر عوام کے سامنے جائے ۔ تو عوام ان کو کندھوں پر
بٹھا لیں گے ۔ ان کی عزت و شہرت کی وجہ سے آج پاکستان صحیح معنو ں میں
اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلانے کا قابل ہو گیا ہے۔ میری نظر میں جو ان کا
مقام ہے ۔شاید کسی اور پاکستانی کے نظرمیں نہ ہو ۔ لیکن کیا فرق پڑتا ہے ۔
جب اللہ نے ان کو عزت و شہرت سے نوازا ہے ۔ یہ وہ پاکستانی ہیں اور خاص کر
جو لکھاری حضرات ہیں یہ تو کبھی اپنےمفاد کے لیے ملک ریا ض صاحب کا دیا ہو
ا لفافہ یا پلاٹ قبو ل ہی نہیں کرتے ۔ یہ ہمیشہ حقیقت اور اپنے ضمیر کے
مطابق لکھتے ہیں ۔ یہ لو گ کسی کی خوشامد نہیں کرتے اور یہی ایک ان کی ادا
ان کو باقی پاکستانیوں سے الگ پہچان دیتی ہے ۔ یہ لو گ میرے نظرمیں ولیوں
کے کرامات رکھنے والے لو گ ہیں ۔ میری دعا ہے کہ خدا ان کو دن دگنی رات
چگنی ترقی دے ۔ اور ان کو جلد اپنے حفظ و آمان میں لے لے ۔ یہی لو گ
پاکستان کا اثاثہ ہیں ۔ اور ہر پاکستانی کو بھی یہ چاہیے ۔ کہ کبھی ان کے
راسطے اور کردار کا تعین کرنے اور اس طرح اختیا ر کرتے وقت آنکھیں بند کرکے
تھوڑی دیر سوچ لیں ۔ ایس انہ ہو کہ وہ بھی ان کی طرح عزت و شہر ت حاصل کر
لے ۔ اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،، |