مبشر لقمان صحافت کے منہ پر ایک بد نما داغ

دنیا ئے صحافت میں منافق اور مفاد پرست لو گوں کی کمی نہیں ۔ ان میں جو لو گ محب وطن ہیں ۔ وہ ہمیشہ مفاد پر ستوں کے ٹارگٹ پر ہوتےہیں ۔ اہل صحافت میں کچھ ایسے لو گ ہیں ۔ جو میر جعفر اور میر صادق کے کردار بھی ان سے نفرت کرتی ہے ۔ یہ لفافہ قبو ل لو گ ہمیشہ ایجنسیوں اور امیر لو گوں کے ہاتھوں میں کھیل کر اپنی ہی ساتھیوں کے خلاف بر سر پیکار ہو جاتےہیں ۔ ان کو نہ تو کوئ مذہب ہے اور نہ ایمان ۔ یہ ہمیشہ اپنے کالے ضمیر کو بیچ کر اپنے شکم کی آگ بجاتے ہیں ۔ یہ کہیں نہ کہیں لفافے کے چکر میں پڑے ہو تے ہیں ۔ ان میں مبشر لقمان ایک ایسا کردار ہے ۔ جس کی خبث باطن کسی سے ڈھکی چپھی نہیں ۔ یہ پہلے ایک پرا پرٹی ٹائیکون کے ہاتھوں میں کھیل کر سابقہ چیف جسٹس پاکستان کے خلا ف زہر آلود پروپیگنڈہ کر تا رہا ۔ جو اس وقت اس کے اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا تھا ۔ اور یہ بہت عرصہ تک کسی کے ساتھ نظریں نہیں ملا سکتا تھا ۔لیکن یہ مفاد پرست لو گ بہت جلد بھول جاتے ہیں ۔اور یہ بھی ایک بار پھر ایک محصوص ایجنڈے کے ساتھ جنگ اور جیو گروپ کے خلاف میدان میں ہے ۔ ان کو تو شرم آتا نہیں ۔ لیکن ہم عوام کو ان کے کارنامے دیکھ کر شرم آجاتی ہے۔ مبشر لقمان جس کے کردار کا ہر پاکستانی کو بخوبی علم ہے ۔ یہ آج حامد میر کو یہ کہہ کر نہیں تکتے کہ ۔ تم ملک چھوڑ کر جلا وطنی اختیار کر و ۔ تو یہ جناب بتائیں ۔ کہ جب آپ نے ایک معزز جج( چیف جسٹس پاکستان ) کے خلاف زہر افشانی کی تھی ۔ اور آپ کو منہ کی کھانی پڑی تھی ۔ اس وقت آپ نے کو نسے اخلاقیات سے کام لے کر جلا وطنی کی تھی ۔ یاد رکھیں ۔ آج حامد میر کے ساتھ ایسا ہو ا ۔تو کل آپ یا طلعت حسین کے ساتھ بھی ہو نے والا ہے۔

اگر مبشر لقمان ،ہارون رشید ، طلعت حسین یا ایکسپریس گرو پ کے دوسرے میر جعفر اور میر صادق کو شرم نہیں آتی تو میں انہیں ایک دفعہ پھر شرم دلاتا ہوں ۔ کہ جن لوگوں نے حامد میر کے ساتھ کیا ہے وہ کل آپ کے ساتھ بھی ایسا کرنے والے ہیں ۔ تو آج حامد میر کے زخموں پر نمک پاشی کی بجائے اس کے ساتھ ہمدردی کا تقاضہ ہے ۔ اگر تم لوگوں میں شرم نام کی کو ئ چیز ہو ۔ تو سوچ لو ۔ ذاتی اختلاف اپنی جگہ ۔ لیکن بغیر لگی لپٹی کسی کو غدار قرار دینا کس قسم کے صحافت کے اصول ہیں ۔ اس زہریلے پروپیگنڈے سے آپ کا قد پاکستانی عوام کی نظروں میں بھڑنے کی بجائے گھٹتی جارہی ہے ۔ میری نظرمیں جتنی پاک فوج اور آئی ایس آئی کے اس ملک کے لئے خدمات ہیں ۔اتنے حامد میر کے ۔ پاکستانی عوام جتنی پاک فوج سے پیا ر کرتے ہیں ۔ اتنی وہ حامد میر سے بھی پیار کرتےہیں ۔ میں ایک دفعہ پھر آپ لو گوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں ۔کہ تم لو گوں کے کردار سے میر جعفر اور میر صادق کا روح بھی نفرت کر تی ہو گی ۔ حقیقت چند پلاٹ قبول ۔لفافہ قبول اور مفاد پرست آپ جیسے لو گوں کے پر وپیگنڈے سے جھٹلا یا نہیں جا سکتا ۔ میں آخر مٰیں ایک دفعہ پھر پاک فوج ،آئ ایس آئ اور جنگ اور جیو گرپ اور اس کے ٹٰیم حامد میر ،انصار عباسی اور دوسرے باضمیر لو گوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، اور مبشر لقمان ،ہارون رشید ،اور تحریک انصاف جیسے بے ضمیر لو گوں پر افسوس کا اظہار کر تا ہوں ۔ کہ خدا آپ کو اس غلیظ پروپیگنڈے کے عوض سخت ترین سزا دے دے آمین ۔ اور حامد میر کو قائد ،اقبال اور پاکستان سے اپنے پیار کے صدقے لمبی عمر عطا فر مائے۔ اور اس کے اہل خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔
syed abubakar ali shah
About the Author: syed abubakar ali shah Read More Articles by syed abubakar ali shah: 28 Articles with 20555 views 36 years old men .graduate and civil employer .write articles for hamariweb for learning in journalism... View More