موقعہ پرستوں کی موقعہ پرستی اور مفادپرستوں کی مفادپرستی...!

جب تک مُلک پر موقعہ پرست اور مفادپرست قابض رہیں گے...؟

آج ایسالگتاہے کہ جیسے مُلک پر موقعہ پرستوں اور مفادپرستوں کا قبضہ ہوگیاہے، حکمرانوں کی نوسربازی ہویا سیاستدانوں کے روپ میں اِدھر سے اُدھر چھلانگیں مارتے مفادپرست بہرروپوں کا ٹولہ ہو غرض کہ آج مُلک میں زندگی کے جس شعبے میں بھی اُوپر سے نیچے جہاں تک بھی نظرجاتی ہے تو ہر طرف ایسے ہی افراد سب سے زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں، جو اپنی ذات اور اپنے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے دوسروں کے گلوں پر چھری پھیر رہے ہیں آج اِن کے اِس گھناؤنے عمل ہی کی وجہ سے مُلک میں اکثریت رکھنے کے باوجود بھی اپنے حقوق سے محروم رہنے والاغریب افرادپر مشتمل ٹولہ مسلسل پستی میں گرتا چلاجارہاہے،جبکہ یہ حقیقت ہے کہ آج کوئی بھی اِس ٹولے کی دادرسی کرنے والانہیں ہے، آج اِس میں یہ بھی کوئی شک نہیں ہے کہ دراصل اپنے بنیادی حقوق سے محروم مُلک کایہی وہ غریب طبقہ ہے جو ہرپریشانی اور کسمپرسی کے باوجودبھی مُلک سے محبت کرتاہے، آج یہ طبقہ اِسی آس پہ زندہ ہے کہ کبھی نہ کبھی اِسے بھی سارے بنیادی حقوق میسر آئیں گے، اور اِس کی بھی زندگی میں سُکھ نصیب ہوگا، مگر چندمٹھی بھر موقعہ پرستوں اور مفادپرستوں کے ہاتھوں 67سالوں سے یرغما ل بننے رہنے والا مُلک کا یہ مفلوک الحال طبقہ مُلک پر قابض رہنے والے موقعہ پرستوں اور مفادپرستوں کے لئے بس ایک یہی بدعا کرتا ہے کہ اللہ غریبوں کے حقوق غضب کرنے والے موقعہ پرستوں اور مفادپرستوں کو بھی اِس حال سے ضرورگزارے آج جن حالات اور پریشانیوں سے یہ محروم طبقہ گزررہاہے ۔

اگرچہ اِس سے انکار ممکن نہیں کہ موقعہ پرست عناصر کسی بھی زمانے کے کسی بھی معاشرے میں بستے ہوں وہ اپنے مفادات کا سوداکرنے سے کبھی بھی بازنہیں آتے ہیں ، اِنہیں جب بھی موقعہ ملتاہے، وہ اپناہاتھ صاف کرجاتے ہیں ، معاف کیجئے گا..!! موقعہ پرست میں ہوں یا آپ...؟اِس خصلت میں مبتلا افراد ہرجگہہ اور ہر ماحول میں اپنی پہنچان الگ ہی رکھتے ہیں، اپنی اِن خصلتوںکے ہاتھوں موقعہ پرست اور مفادپرست ایسے مجبورہوتے ہیں کہ یہ زمانے اور سماج کے دستوراور آئین کی دھجیاں بکھیردیتے ہیں ، اور جب کسی بھی زمانے اور کسی بھی معاشرے کی آہستینوں پلنے والے موقعہ پرست اور مفادپرست عناصر اپنے پر آجائیں تو پھریہ ہرزمانے اور ہرسماج کی ہر دیواراور حدودکو ایسے پھلانگ لیتے ہیں جیسے کہ اِن کے اِس عمل سے کسی کا کچھ نہیں بگڑے گا، حالانکہ موقعہ پرستوں کی موقعہ پرستی جیسے فعلِ شنیع سے جس کا نقصان ہوتاہے یہ تووہیں جانتاہے مگر ایسے میں موقعہ پرستوںاور مفادپرستوں کا کیا ہے...؟ یہ تو اِن کا مشغلہ ہے، جس کو اپناکرموقعہ پرست اور مفادپرست جب اور جس طرح سے چاہیں کچھ بھی کرسکتے ہیں ایسے لوگ اپنے مفادات اور اپنی موقعہ پرستی کی خصلت اور عادت کی وجہ سے اپنے دوست اور بھائی کو بھی دھوکہ دے دیتے ہیں خواہ اِن کے اِس عمل سے کسی کا کچھ بھی بگڑتاہے تو بگڑجائے مگراِن کی ترجیحات بس یہی ہوتی ہیں کہ اِن کے اپنے مقاصدحاصل ہوجائیں۔

یہاں مجھے معاف کیجئے ...!میں دل کی بات کہناچاہتاہوں کہ آج کل میرے مُلک میں کچھ ایسے موقعہ پرست اور مفاد پرست عناصر اوراداروں سے وابستہ لوگ بھی ہیں جو اپنی ذات اور اپنے کاموں اور ذمہ داریوں کو جتانے اور دنیا کو بتانے اور دکھانے کے لئے موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی خصلت میں ایسے دھنس چکے ہیں کہ اَب اگراِنہیں اِن کی اِن خصلتوں سے علیحدہ کیاگیاتووہ اپنی موت آپ مرجائیں گے،اَب تو اِن کی اِس ذہنی پسماندگی اور اِن کے ایسے رویوں پر ترس آنے لگاہے واقعی موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی خصلت نمادلدل میں غرق ایسے عناصر جن میں حکمران بھی ہیں توسیاستدان بھی شامل ہیں جہاں یہ لو گ ہیں تووہیںصحافی حضرات اور زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہیں جوموقعہ پرستی اور مفادپرستی کی گُھٹی چاٹ کر اِس لت میں ایسے گُھس چکے ہیں کہ اَب وہ اِس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے ہیں۔

آج موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی سیاست کے حوالے سے جن سیاستدانوں کا نام سرِ فہرست ہے اُن میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ، پی ایم ایل (ن) کے وفاقی منسٹرریلوے سعدرفیق،خواجہ آصف اور اِن ہی جیسے کچھ ایسے بھی سیاستدان ہیں جو دونوں جانب یعنی کہ وہ اقتدار میں بھی ہیں تو حزبِ اختلاف میں بھی شامل ہیں یہ ایسے سیاستدان ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے اپنی موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی سیاست کررہے ہیں اوراِن حوالوں سے کوئی بھی لمحہ میسرآتاہے تو وہ موقعہ پرستی اور مفادپرستی کا فائدہ اُٹھالیتے ہیں۔

اگرچہ آج بظاہر تویہی نظرآرہاہے کہ پی ٹی آئی اور پی ایم ایل (ن) میں بڑے بڑے اختلافات ہیں اور یہ دونوں جماعتیں کبھی بھی کسی بھی لحاظ سے ایک گھاٹ پر پانی پیناگوارہ نہیں کریں گیں مگر دوسری جانب اِس حقیقت سے بھی انکارنہیں کیاجاسکتاہے کہ اِس کے باوجود بھی اِن دونوں جماعتوں میں موقعہ پرستی اور مفادپرستی کے حوالوں سے بڑی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

آج اگر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)اور حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے دوران ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیں تو یہ بات پوری طرح عیاں ہوتی نظر آئے گی کہ اِن دونوں ہی جماعتوں نے ایک سال کے عرصے میں کئی مواقعوں پر اپنے مفادپرستی اور موقعہ پرستی سے بہت سے فائدے اُٹھائے ہیں اور اَب ایسابھی لگتااور محسوس ہوتاہے کہ جیسے جیسے وقت آگے کی جانب بڑھتاجائے گااِن دونوں جماعتوں کی موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی خصلت میں پختگی آتی جائے گی۔ابھی پچھلے ہی مہینے19 اپریل کی توبات ہے کہ جب مُلک کے سینئرصحافی اور اینکرپرسن حامدمیر نے اپنے اُوپر ہونے والے قاتلانہ حملے میں مُلک کے ایک انتہائی حساس ادارے کے سربراہ کو ملوث کرنے کی گردان کی تھی تواُسی دوران حکمران جماعت پی ایم ایل (ن)کے سعدرفیق اور خواجہ آصف بھی موقعہ پرستی کی گنگامیںایسے غوطہ زن ہوئے تھے کہ اِنہوں نے مُلک کو تحفظ فراہم کرنے والے حساس اداروں پرنہ صرف ایوانوں میں بلکہ میڈیاسمیت پبلک مقامات پر تنقیدیں کرنی شروع کردیں تھیں اور اِسی طرح عمران خان بھی ہیں آج جنہوں نے موقعہ پاتے ہیں انتخابات میں اپنی ہار کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالتے دیااور کہناشروع کردیاہے کہ اگر الیکشن کمیشن صاف شفاف طریقوں سے انتخابات کا انعقادیقینی بناتااوردھاندلی نہیں ہوئی ہوتی اور مُلک کا ایک نجی ٹی وی چینل دھاندلی کی سپورٹ نہ کرتاتو یقیناجیت اِن کی تھی اور مُلک میں اِن کی اور اِن کی جماعت کی حکمرانی قائم ہوتی ...اور آج جب اندرباہر کی کسی سازش کی وجہ سے وہ نجی ٹی وی چینل گرداب میں پھنساہواہے تو مسٹر سونامی یعنی کہ عمران خان ہیں کہ اِنہوں نے اپنی موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی خصلت کی وجہ سے اِس نجی ٹی وی چینل کے خلاف محاذ کھل لیاہے اور اِس طرح عمران خان یہ سمجھ رہے ہیں کہ ” آج اگر اِن کے یوں چیخنے چلانے سے یہ ٹی وی چینل بندکردیاگیاتو اِن کا سیاسی قداُونچاہوجائے گا“ اور آئندہ آنے والے دِنوں ، ہفتوں ،مہینوں اور سالوں میں مُلک میں جب کبھی بھی عام انتخابات ہوئے تو پھر جیت اِن کی ہوگی اورمُلک میں اقتداراِن کا ہوگا“تو خان صاحب یہ بات ابھی اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ صرف ایک ٹی وی چینل اِن کی ہار کی وجہ نہیں بنااور نہ ہی اِن کی موقعہ پرستی اور مفادپرستی کی وجہ سے چیخنے چلانے سے یہ ٹی وی چینل بندہوجائے گاتو مُلک میں آئندہ اقتدار اِن کا ہوگاتو یہ مسٹرسونامی یعنی کہ عمران خان یہ تمہاری بھول ہے بھائی ابھی اقتدارکے حصول کے لئے تمہیں مزیدسیاسی اور ذہنی پختگی کی ضرورت ہے اَبھی اور محنت کرواور موقعہ پرستی اور مفاد پرستی کی سیاست چھوڑوتو پھر کہیں جاکر اقتدارتمہارے ہاتھ آئے گا، اگرایسے ہی رہے تو پھر کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا، اورآج جو ہاتھ میں ہے وہ بھی نکل جائے گاتوپھر سمجھ گئے ناں....!!کیاکرناہے...؟؟اور ہاں حکمرانوں، سیاستدانوں یہ بات بھی اچھی طرح سُن لوکہ قوم یہ سمجھ چکی ہے کہ جب تک مُلک پر موقعہ پرست اور مفادپرست قابض رہیں گے ...مُلک اور قوم ترقی نہیں کرسکیں گے۔

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 972424 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.