بجلی کے نرخوں میں کمی مگر کراچی اس سے محروم کیوں ؟

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔میڈیا انفارمیشن کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران 58 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت سے 7ارب 49 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا ہے جو یقینا مستحسن اقدام ہے کیونکہ مہنگائی سے پریشان حال عوام کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان خوشگوار حیرت کا باعث ہوگا اور عوام کو اس بات پر یقین آجائے گا کہ جمہوری حکومت محض مہنگائی کے ذریعے عوام کا خون نچوڑنے کے اقدامات ہی نہیں کرتی بلکہ وقت و حالات کے تقاضوں کے مطابق عوامی ضروریات و سہولیات پر بھی نگاہ رکھتی ہے اور پاکستان میں اشیاءکے دام عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے مطابق تبدیل ہوتے ہیں جبکہ حکمران جہاں اپنی مجبوریوں کے باعث اشیا کے نرخ بڑھانے ‘ نئے ٹیکس لگانے اور مہنگائی کو فروغ دینے پر مجبور ہوتے ہیں وہیں وسائل ملنے پر عوام کی سہولت کیلئے مہنگائی میں کمی کے ذریعے عوام کی حالت بہتر بنانے پر بھی توجہ دیتے ہیں مگر کے الیکٹرک پر اس کمی کا اطلاق نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں سے سوتیلی ماںجیسے سلوک کا مترادف اور کراچی میں موجود ہزاروں صصنعتوں کو کراچی سے اپنی صنعتیں دوسروں شہروں میں منتقل کرنے کے مترادف ہے جو نہ تو کسی بھی طور کراچی جیسے انڈسٹریل حب کیلئے موزوں و مناسب ہے نہ ہی قومی یکجہتی ‘ قومی اور جمہوری حکومت کے مفاد میں ہے اسلئے مرکزی حکومت اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کراچی کے عوام کو بھی پاکستانی تسلیم کرتے ہوئے انہیں بھی پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح یکساں ریلیف ‘ حقوق اور مراعات فراہم کرکے کراچی کے شہریوں کے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے وگرنہ کراچی کے شہری پہلے ہی جس احسا س محرومی دوچار ہیں اس میں مزید اضافہ کسی طور ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے !

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 147326 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More