مسٹر سلیم اﷲ شیخ صاحب

رہی بات سورہ ہود کی آیات بیالیس تا چھیالیس کی تو میں نے ان کا بھی مطالعہ کیا ہے اور مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ آپ کا اشارہ کس طرف ہے۔ آپ سورہ ہود کی آیت چھیالیس کی تشریح و تفھیم کا مطالعہ کریں تو آپ کو اپنے سوال کا جواب مل جائے گا اور براہ مہربانی دین سے جھوٹی باتیں مجھ سے منسوب کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور قارئین سے بھی میری یہی گزارش ہے کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ یہ ایک ایسے معاملے پر جس پر امت مسلمہ متفق اور یکسو ہے اس پر گمراہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے یہ لوگ جھوٹی اور بے مقصد باتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ میں نے اپنے آرٹیکل میں کہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام یا ان کے بیٹے کا کوئی ذکر نہیں کیا لیکن انہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے یہ بات مجھ سے منسوب کردی ہے اور اسی بات سے ان کا اصل چہرہ اور مقصد سامنے آگیا کہ کسی طرح لوگوں کو کے ذہن کو منتشر کیا جائے۔

Saleem Ullah Shaikh , Karachi Saturday, October 03 2009

اب جبکہ بات صاف ہو چکی ہے تو میں چاہونگا کہ آپ ذرا واضح کر دیں کہ میرا اشارہ کس طرف ہے دوسری بات جو آپ نے کہی ہے کہ امت مسلمہ جس بات پر متفق اور یکسو ہے میں اس پر امت مسلمہ کو گمراہ کرنا چاہ رہا ہوں تو بھائی جان ذرا یہ تو بتا دیں کہ امت مسلمہ متفق کس بات پر ہے جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ امت مسلمہ تو خود انتشار کا شکار ہے کیونکے ابھی تک تو امت مسلمہ اس بات پر ہی متفق نہیں ہو سکی کہ نماز میں ہاتھ کس طرح باندھنے چاہئیں اور کسی بات پر تو کیا ہی متفق ہونگے اور تیسری بات ذرا مجھ پر واضح کر دیں کہ کیا آپ کو کسی نے کافر اور مسلمان کے فتویٰ جاری کرنے کا اختیار دے رکھا ہے یا آپ اپنی مرضی سے فتوی جاری کرتے ہیں

جس کسی کو بھی الله نے زندگی گزارنے کا حق دیا ہے ہم اس سے زندگی کا حق نہیں چھین سکتے ہیں بھائی باقی اگر آپ اپنے آپ کو ٹھیکیدار سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی خوش فہمی تو ہو سکتی ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

3 -- آل عمران aayah # -- 69 - 71
کتابیوں کا ایک گروہ دل سے چاہتا ہے کے کسی طرح تمہیں گمراہ کر دیں اور وہ اپنے آپ ہی کو گمراہ کرتے ہیں اور انھیں شعور نہیں - اے کتابیوں الله کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو - اے کتابیوں حق میں باطل کیوں ملاتے ہو اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکے تمہیں خبر ہے -

سورہ الانعام ٦ -------- آیہ # ١٦١ تا ١٦٣
تم فرماؤ بیشک مجھے میرے رب نے سیدھی راہ دکھائی ٹھیک دین ابراہیم کی مِلَت جو ہر باطل سے جدا تھے اور مشرک نہ تھے تم فرماؤ بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب الله کے لئیے ہے جو رب سارے جہاں کا اسکا کوئی شریک نہیں مجھے یہی حکم ہوا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113920 views nothing special .. View More