اے راہ حق کے شہیدوں وفا کی
تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا دیے تم نے
سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے
تمہیں چمن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسول پاک نے بانہوں لے لیا ہوگا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہوگا
تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں
اے راہ حق کے شہیدوں وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
آج لاہور میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جس بہادری جرآت سے دہشتگردوں کے
ارادوں کو ناکام بنا کر اپنی جان اس ملک کی خاطر قربان کی ہے اس سے ساری
قوم کے سر بلند ہوئے ہیں انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لاہور کو
بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو پورا نہ ہونے دیا
اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے پوری قوم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے
اور ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان پر اپنا خاص رحم وکرم کرے اور ان کے
لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
اے شہر لاہور کے شہیدوں خدا تم پر اپنی کروڑوں رحمیتں اور برکتیں نازل
فرمائے ( آمین) |