آشوب چشم

آنکھیں اﷲ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔ہمیں اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنی چاہئیے۔یہ انتہائی نازک حصہ ہے۔ہماری ذرا سی غفلت ہمیں بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔آج میں آشوب چشم یعنی آنکھ کا دکھنا پر مضمون پیش کر رہا ہوں۔جب آشوب چشم کی بیماری ہوتی ہے تو آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔اور پپوٹوں پر سوزش آ جاتی ہے۔آنکھیں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور رطوبت بھی نکلتی رہتی ہے۔دھوپ اور روشنی برداشت نہیں ہوتی۔رات کو سوتے وقت لیسدار رطوبت آنکھوں کے ساتھ چپک جاتی ہے۔جس سے آنکھیں کھولنا مشکل ہوتا ہے۔اس بیماری سے آنکھوں میں شدید درد ہوتا ہے۔اس بیماری کا علاج بروقت کر لینا چاہئیے ورنہ آپ کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔ٓجکل گرمیوں کا موسم ہے اور باہر تیز دھوپ ہوتی ہے۔اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لئے دھوپ والے چشمے استعمال کریں۔اپنی آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

آشوب چشم میں مریض کو اپنی غذا پر بھی توجہ دینی چایئے۔ہلکی غذا کا استعمال کرنا چائیے۔تلی ہوئی اور میٹھی اشیاء سے پرھیز رکھیں۔اگر مریض سگریٹ پینے کا عادی ہو تو دوران آشوب چشم سگریٹ پینے سے گریز کرے۔

علاج:۔
٭یو فریشیا 3x دن میں چھ مرتبہ لیں۔اس کے علاوہ یوفریشیا کریم آنکھوں میں دن میں تین چار مرتہ استعمال کریں۔ضرور شفا ہوگی انشاء اﷲ
٭ارجنٹم نائٹریکم30x اگر آنکھ میں سرخی اور سوزش ہو۔آنکھ میں رطوبت بھی ہو تو یہ درا کارگر ہو گی۔
٭بیلا ڈوناQاگر آنکھوں میں درد کے ساتھ سرخی اور سوزش ہو تو اس دوا کے ۴ قطرے پانی میں ڈال کر ہر ۲ گھنٹہ بعد استعمال کریں۔
٭نائٹرک ایسڈ30xاگر پیپ دار آشوب چشم ہو ۔آنکھوں میں جلن ہو اور چپک جائیں تو اس دوا کو دن میں چار مرتبہ ۵ قطرے پانی میں ڈال کر لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924792 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More