اعلان ہوا۔۔کئی لوگ پرجوش ہیں کہ
خلافت بحال ہوگئی ہے۔۔ ابتدائی طورپر عراق سے شام تک کے علاقے اس خلافت میں
شامل کئے گئے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی علاقوں میں کبھی خلافت عروج پر
تھی عراق سے تعلق رکھنے والے ابوبکرالبغدادی کو100سال بعد پہلا
امیرالمومنین قراردیا گیاہے جنہیں خلیفہ ابراہیم کے لقب سے پکارا جائے گا۔
خلافت۔۔۔ مسلمانوں کی نشاۃ ِ ثانیہ کا احیاء ایک آرزو ۔۔ ایک تڑپ۔۔ایک
جستجو سال ہا سال سے مسلمانوں کے دلوں میں مچل رہی تھی خاص طورپر دنیا
بھرکے قدامت پسند مسلمان خلافت کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر دعوے کررہے ہیں
ماضی میں ہندوستان میں قیام ِ پاکستان سے پہلے تحریک بحالی ٔ خلافت کا بہت
چرچا رہا مولانا محمد علی جوہرؒ کی والدہ کا یہ قول ’’بیٹا جان خلافت پر
قربان کردو‘‘ کئی مہینوں تک لوگوں کے دلوں کو گرماتا رہا آج بھی پاکستان
میں کئی دہائیوں سے کچھ مذہبی تنظیمیں اس مقصد کیلئے پیش پیش ہیں۔۔۔تاریخی
اعتبارسے خلفاء راشدین کے بعدحضرت امیرمعاویہ ؓ کا دور سب سے مستحکم رہا ا
ن کے ٹھوس اور انقلابی اقدامات نے ایک جدید ریاست کے تصورکو اجاگر کیا دنیا
میں پہلا بحری بیڑہ بھی حضرت امیرمعاویہ ؓکے دور ِ حکومت میں بنایا
گیافتوحات کے لحاظ سے بھی ان کا دور اسلامی تاریخ کا سنہری دور کہا جا
سکتاہے ان کے بعد خلافت بادشاہت میں تبدیل ہو گئی موروثی بنیادوں پر خلیفہ
کا چناؤ کیا جانے لگاخلیفہ کسی کو جوابدہ نہیں تھا بنو امیہ کے 90سالہ دور
ِ حکومت میں حضرت عمرؒبن عبدالعزیز نے خلفاء راشدین کی یاد تازہ کردی انہیں
اسی بنیادپر پانچواں خلیفہ ٔ راشد کہا جاتاہے بنو امیہ کی خلافت کے بعد بنو
عباس نے500سال تک حکومت کی عباسی دور کے آخری دنوں میں خلافت برائے نام رہ
گئی متعدد ممالک اور شہروں میں شاہی خاندان کے امراء اور طاقتور جرنیلوں نے
اپنی اپنی حکومت کااعلان کررکھا تھا جو اپنے آپ کو عباسی خلیفہ کا تابع
فرمان قرارد یتے لیکن اس کے باوجودمساجدمیں خطبہ خلیفہ کے نام کا ہی پڑھا
جاتا تھاجب ہلاکو خان نے بغدادپر حملہ کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا
بیشتر عباسی خاندان کے افراد شہیدہوگئے اس طرح پانچ صدیوں پر محیط عباسی
خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا یہ عملی طورپر خلافت کا خاتمہ ثابت تھا۔۔اس
کے کچھ عرصہ بعد مصر کے بادشاہ ہیرس نے واحد زندہ بچ جانے والے ایک عباسی
شہزادے کو مستنصرباﷲ کا لقب دے کر قاہرہ کا خلیفہ بنا دیا مگرسولہویں صدی
عیسوی میں مصر کا آخری خلیفہ ترکی کے فر مانروا سلطان سلیم اول کے حق میں
خلافت سے دستبردار ہوگیا کہا جاتاہے خلافت ِ عثمانیہ1681ء سے 1922 ء تک ایک
طاقتور مسلم سٹیٹ تھی ۔۔ خلافت ِ عثمانیہ کو آخر کار جدید ترکی کے بانی
کمال اتاترک نے ختم کردیا اس نے خلیفہ عبدالمجید کو برطرف کرکے ترکی میں
ایک جمہوری حکومت بنانے کااعلان کیا ہندوستان میں اسی خلافت کی بحالی کیلئے
تحریک چلائی گئی تھی۔ ایک ہفتہ قبل بحال کی گئی عراق سے شام تک کے علاقوں
پر مشتمل خلافت کے پہلے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کا بنیادی طورپر تعلق القاعدہ
سے ہے جو’’ داعشــ‘‘(ISIS)آئی ایس آئی ایس نامی ایک مزاحمتی گروپ کے سربراہ
بھی ہیں یہ تنظیم شام اور عراق میں سر گرم ِ عمل ہے جس کے پاس دس ہزار سے
زیادہ جنگجو ہیں داعش ایک عرصہ سے عراقی اور شامی حکومت کیلئے مسئلہ بنی
ہوئی تھی ان حکومتوں نے داعش سے نمٹنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن انہوں نے
برق رفتاری سے بہت سے شہروں اور قصبوں پر قبضہ کرلیاہے اور اب اپنے زیر ِ
تسلط علاقوں میں خلافت کا با قاعدہ اعلان کردیا ہے تاحال کسی اسلامی ملک نے
اس خلافت کو تسلیم نہیں کیا۔دنیا میں اس وقت کم وبیش اسلامی ممالک کی
تعداد52ہے سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ جہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں ان کی
تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے سعودی عرب کے قومی پرچم پر کلمہ ٔ طیبہ
جبکہ ایرانی پرچم پر اﷲ لکھا ہواہے ۔یوں تو پاکستان کا سرکاری نام بھی
اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لیکن یہ ملک جمہوری ہے نہ اسلامی۔دنیا کے بیشتر
اسلامی ممالک سیکولر ہیں کچھ میں جمہوریت کچھ میں بادشاہت اور کچھ نیم
اسلامی۔ 52 کے 52 اسلا می ممالک کے اپنے اپنے مسائل ہیں اپنے اپنے مفادات۔۔
ہر اسلامی ملک اپنے داخلی اور خارجی معاملات میں الجھا ہواہے یہ کتنی بد
قسمتی کی بات ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود پاکستان کوآج تک
کسی ایک اسلامی ملک نے کشمیرکاز پر ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی کبھی اخلاقی
سپورٹ کی ہے۔ قریباً تمام اسلامی ممالک کے مختلف غیراسلامی ملکوں سے
کاروباری، تجارتی ،معاشرتی روابط ہیں کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوج کے
ذمہ سکیورٹی ہے پھر ان حالات میں خلافت کیسے پنپ سکے گی یہ دنیا بھر کے
مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں کیلئے ایک سلگتاہوا سوال ہے۔ مسلم امہ کی اس
درجہ بے توقیری کی ہوگی کہ عالمی طاقتوں نے دہشت گردی کو مسلمانوں سے منسوب
کرکے رکھ دیا ہے دہشت گردی کے ہر واقعہ کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنا فیشن بن
گیاہے اس میں کوئی شک نہیں ہر اسلامی ملک میں خلافت کے احیاء کی خواہش
رکھنے والے ضرور موجود ہوں گے لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابرہے ان
حالات میں ابوبکرالبغدادی کی خلافت ایک سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی ایک توجہ
طلب بات ہے کہ خلافت تمام اسلامی ممالک کو کیسے ہینڈل کرے گی؟ پاکستان کے
ایک سابق وزیرِ اعظم ذوالفقارعلی بھٹونے اسلامی ممالک پر مشتمل ایک بلاک
تشکیل دینے کا پروگرام دیا تھا ۔مشترکہ کرنسی اور دفاع کا ایک انقلابی
منصوبہ پر کام بھی شروع ہوگیا تھا شاہ فیصلؒ، کرنل قذافی اورذوالفقارعلی
بھٹونے تیل کو ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے کی حکمت ِ عملی تیار کرنے کا
ابتدائی خاکہ ترتیب دیا لیکن شاہ فیصل اورذوالفقارعلی بھٹو کو منظرسے ہٹا
دیا گیا عالمی مبصرین کا خیال تھااسلامی ممالک پر مشتمل یہ بلاک تشکیل پا
جاتا تو شایدیہ خلافت کی ایک جدید شکل ہوتی اورآج مسلم امہ کے یہ مسائل نہ
ہوتے۔۔جن چیلنجز سے آج ہم نبرد آزما ہیں شاید ہم ایسی مشکل سے دو چارنہ
ہوتے مسلمانوں کی نشاۃ ِ ثانیہ کا احیاء ایک آرزو ۔۔ ایک تڑپ۔۔ایک
جستجوسالہا سال سے آج بھی مسلمانوں کے دلوں میں مچل رہی ہے لیکن خلافت کی
بحالی کوئی آسان کام نہیں۔۔ بہت سے سوال تشنہ ہیں کئی سوالوں کے جواب ضروری
ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے خلافت مسلمانوں کے اتحادکی علامت ہے
لیکن اس کی حدود و قیود کیاہوگی۔۔ ناک نقشہ کیا، کیسا اور کیونکر؟بیشتر
اسلامی ممالک جمہوری ہے نہ اسلامی۔ اکثر سیکولر،کچھ میں جمہوریت کچھ میں
بادشاہت اور کچھ نیم اسلامی کچھ مغرب زدہ۔ مسلمانوں کے مسالک اور عقائدکا
ٹکراؤ۔۔ پھر خلافت کااحیاء کیسے ممکن؟ کیا فرماتے ہیں نکتہ دان ؟ کسی کو
سمجھ آ جائے تو وہ دوسروں کو ضرور بتا دے اس سے بہتوں کا بھلاہوگا۔ |