سبز چائے کے فائدے
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین آج میں آپکے لئے ایک اور
دلچسپ مضمون لیکر آیا ہوں۔سبز چائے کا نام سب نے سن رکھا ہے۔آج اس کے فوائد
پر روشنی ڈالوں گا۔کہ یہ چائے ہمارے لئے کس طرح مفید ہے۔ایک حالیہ رپورٹ
میں پتا چلا ہے کہ ایک کپ روزانہ سبز چائے پینے والے لوگ دانتوں کے امراض
سے محفوظ رہتے ہیں۔اس میں موجود اینٹی مائکروبیئل مالیکولز دانتوں کی صحت
کے علاوہ مسوڑوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کا وزن بڑھا ہوا ہے اور وہ آئے دن بھوکے رہتے ہیں ان
کے لئے سبز چائے پینا بے حد مفید ہوتا ہے۔اس کے پینے سے اضافی کیلریز جلتی
ہیں اور اس کو باقائدہ استعمال میں لانے سے آپ کا نہ صرف وزن کم ہوتا ہے
بلکہ آپ اپنے آپ کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ فوڈ
پوائزنگ میں بھی بہتر ہے۔
جاپانیوں نے چودہ ہزار لوگوں پر تحقیق کی ہے جو کہ پینسٹھ سال سے زیادہ عمر
کے تھے۔ان میں سے جو سبز چائے کا استعما ل ک کرتے تھے وہ چاق و چابند رہتے
ہیں۔اس لئے اگرآپ چاہتے ہیں کہ بڑھاپے میں چست رہیں تو پھر آ ج سے روزانہ
ایک کپ سبز چائے پینا شروع کر دیں۔
یہ چائے وزن کم کرنے کے علاوہ معدے اور آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں
شامل اجزاء آنکھوں کے انفیکشن میں مدد گار ہیں۔اس کا باقاعدہ استعمال موتیا
کے خطرات کو بھی کم کر دیتا ہے۔تو آپ نے دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے اس سبز چائے
میں ہمارے لئے کتنے فائدے رکھے ہیں ۔شکریہ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.