ملک ریاض حسین کون ہے

ملک صاحب کو صرف ایک کاروباری شخصیت کہنا یہ سمجھنا زیادتی ہوگی۔ کیونکہ ملک ریاض صاحب ایک کاروباری دنیا کے بادشاہ کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں جنکی انسانیت دوستی اور پاکستان کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں-

ملک صاحب کی زندگی کا ابتدائی دور
وکی لیکس اور کچھ دوسرے زرائع جیسے کہ ای بحریہ ٹاون سے حا صل کی گئی معلومات کے مطابق ملک ریاض صاحب کی پیدائش راولپنڈی میں ۸ فروری ۱۹۵۴ میں ہوئی۔انکے والد صاحب کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے تھا نوجوانی کے ابتدائی دور میں صرف ۱۹ سال کی عمر میں ہی انہوں نے عملی زندگی میں قدم رکھ دیا اور بحیثیت کلرک کے ایک کنسٹرکشن کمپنی میں نوکری شروع کی۔

کچھ عرصے بحیثیت کلرک کام کرنے کے بعد ملک ریاض نے چھوٹے چھوٹے ٹھیکے کنسٹرکشن کے حوالے سے لینا شروع کردیے جنکی مالیت ۵ اور ۱۰ ہزار ہوتی تھی۔اس وقت بھی ملک صاحب نہ ایک عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا تھا جو آج بھی انکی زندگی کا حصہ ہے کہ ملک صاحب اپنی ہر آمدنی کا کچھ حصہ اللہ کی راہ میں پابندی سے دیا کرتے تھے شاید یہ ہی انکی کامیابی کا راز بھی ہوسکتی ہے۔کہ راولپنڈی میں بحریہ فاونڈیشن جو کہ پاک بحریہ کا زیلی ادارہ ہے انہوں نے دو ہاوسنگ اسکیمیں شروع کیں ۱۹۹۰میں مگر وہ انکو مکمل نہ کرسکے یہی وہ گولڈن چانس تھا جو کچھ دوسرے کاروباری افراد نہ حاصل کیا اور ملک ریاض کو ان پروجیکٹس کی تکمیل اور فروخت کا کام دے دیا۔ ای بحریہ ٹاون کی ویب سائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس پروجیکٹ میں ملک ریاض صاحب کو فی پلاٹ فروخت کرنے پر ۱۰ فی صد کمیشن ملتا تھا۔اور کچھ ہی سالوں میں ملک صاحب نے اپنی محنت اور لگن سے بحریہ ٹاون پروجیکٹ کو چار چاند لگا دیے اور باقی پارٹنرز کے شئیرز بھی خرید لیے اور بحریہ ٹاون کے مکمل ملکیت حاصل کرلی۔

ملک ریاض پر تنقید کرنی چاہیے؟
پاکستان میں ۳۰۰ افراد ایسے ہیں جنکی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ سے زائد ہے اور ۲۰۰ افراد ارب پتی ہیں مگر جب بھی اس ملک کی عوام پر کوئی بھی مشکل گھڑی آتی ہے ملک ریاض اپنے خزانے کے منہ کھول دیتے ہیں جبکہ باقی کہ ارب پتی حسب سابق حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں۔ پھر بھی ہمیں ملک ریاض کی چھوٹی چھوٹی برائیاں تو نظر آتی ہیں اچھائیاں نہیں دکھتیں-

کہاوت ہے کہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ملک ریاض پر یہ کہاوت فٹ آتی ہے کہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی زوجہ بینا ریاض اور چار بیٹیوں اور ایک بیٹے سے اپنے ہر کاروباری معاملے میں مشورہ ضرور لیتے ہیں۔

ملک ریاض کا بحریہ ٹاون
اگر آپ کبھی بحریہ ٹاون گئے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ پرآسائش طرز زندگی کیسا ہوتا ہے۔پاکستان میں یورپی طرز رہائش کو لانے والے بحریہ ٹاون ہی تھے اور جسے ایشیا کا سب سے بہترین رہائشی پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کا حالیہ کراچی پروجیکٹ جو ابھی زیر تکمیل ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کافی مہنگا ہے تو کراچی میں رہنے والے بخوبی واقف ہیں کہ سرجانی ٹاون نیو کراچی میں ۵ مرلہ کا پلاٹ اچھی لوکیشن پر ۱۳ سے ۱۷ لاکھ میں ملتا ہے جبکہ بحریہ ٹاون کراچی پروجییکٹ میں ۵ مرلہ پلاٹ کی قیمت تقریبا ۱۷ لاکھ ہے جبکہ سہولیات اور طرز زندگی ڈیفنس کراچی سے بھی بہت اعلی درجے کی۔

بحریہ ٹاون اپنے لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی اور حالیہ کراچی پروجیکٹ کے بعد
مستقبل میں بحریہ ٹاون ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اپنے پروجیکٹس شروع کررہے
ہے جن میں بحریہ ٹاون حیدرآباد،پشاور،لاڑکانہ،فیصل آباد،ایبٹ آباد اور دیگر۔
sajjad shah
About the Author: sajjad shah Read More Articles by sajjad shah: 12 Articles with 20613 views فری لانس رائٹر
https://mart89.com/
.. View More