یرقان - Janudice
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین سب سے پہلے آپ کو سلام
اورگذشتہ عید مبارک ہو۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کافی دنوں کے بعد میں حاضر ہوا
ہوں دراصل میرے والد صاحب یرقان جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے اس
لئے مجھے ان کی تیمارداری کے لئے لاہور سے جہلم جانا پڑا ان کی حالت دیکھ
کر میں نے وہاں ان کے پاس صحت مند ہونے تک رکنے کا فیصلہ کیا۔اس لئے تقریباً
اٹھارہ روز لگ گئے اب الحمد ﷲ اب وہ رو بصحت ہو رہے ہیں۔اب میں لاہور میں
ہوں اور سوچا کہ کیوں نہ یرقان پر ہی ایک مضمون لکھا جائے کیونکہ یہ موذی
مرض ہمارے ہاں عام ہے۔
یرقان جگر کی بیماریوں میں سب سے زیادہ ہونے والی بیماری ہے۔اس میں پورا
جسم پیلے رنگ کا ہو جاتا ہے اس کے علاوہ آنکھیں اور پیشاب ،پسینہ بھی پیلا
رنگ کا آتا ہے۔اس کی شدت سے ناخن تک پیلے ہو جاتے ہیں،پیشاب سے اکثر مریض
کے کپڑوں پرپیلے داغ لگ جاتے ہیں۔پیلے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ خون میں صفرا
شامل ہو جاتا ہے اسی وجہ سے تمام جلد کا رنگ زرد ہو جاتا ہے۔جگر کی اس
بیماری کو یرقان یا پیلا یرقان کہتے ہیں۔یہ ایک متعدی بیماری ہے اور ایک
خاص قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔اس بیماری کے شروع کے دنوں میں بھوک ختم ہو
جاتی ہے اور شدید قسم کی کمزوری ہو جاتی ہے۔اکثر متلی محسوس ہوتی ہے اور
بعض اوقات قے بھی آ جاتی ہے۔اس میں مریض کو قبض بھی ہو جاتی ہے اور جگر کے
مقام پر درد بھی محسوس ہو تا ہے۔یرقان سے پہلے مریض کو بخار ہوتا ہے اور
بخار اترتے ہی یرقان شروع ہو جاتا ہے۔اس میں پاخانہ بے رنگ اور پیشاب سرخی
مائل آتا ہے اس کے علاوہ مریض کو شدید خارش ہو جاتی ہے اور مریض کے جسم پر
دانے نکل آتے ہیں۔اگر مرض کی شدت بڑھ جائے تو پاخانہ،پیشاب اور تھوک تک زرد
رنگت کے ہو جاتے ہیں۔
٭وجوہات :۔
٭گرم اور تیز مصالحہ جات کا استعمال
٭گرم اشیاء کا کثرت سے استعمال
٭اس کے علاوہ صفرا کی نالیوں میں رکاوٹ،صفرا کی نالیوں میں کنکریاں بن جاتی
ہیں جس سے نالیاں بند ہو جاتی ہیں۔
رکاوٹ سے صفرا خون میں شامل ہو جاتا ہے۔
٭پتہ کی پتھری اور جگر کی سوزش کی وجہ سے نالوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔یاد
رکھیں جگر کی سوزش کو ہیپاٹائیٹس کہتے ہیں۔اس کے علاوہ جگر تپ
دق،ٹائیفائیڈ،ملیریا اور زرد بخار سے متاثر ہوتا ہے۔
٭ہومیو ادویات:
٭ایکونائیٹ30x:یرقان جس میں جگر کی سوزش کے ساتھ درد ہو اور بخار بھی ہو تو
یہ دوا بہتر رہتی ہے اس دوا کو یرقان کے شروع کے دنوں میں استعمال کروائیں۔
٭چائینا 30x:اگر یرقان صٖراوی پتھری کی وجہ سے ہو اور ساتھ اسہال بھی ہوں
تو یہ دوا مفید ہے۔
٭چیلیڈونیمQ:یرقان کی وجہ سے جگر کے مقام پر درد ہو بھوک ختم ہو جائے منہ
کا ذائقہ کڑوا محسوس ہوتا ہو تو یہ دوا دینا مفید ہے۔
اس کے علاوہ مزید ادویات ہیں جو علامات دیکھ کر ہی دی جاسکتی ہیں۔کوشش کریں
کہ خود علاج نہ کریں بلکہ قریبی یا پھر ایک ماہر ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے رجوع
کریں۔جو علامات دیکھ کر آپ کے لئے بہتر دوا تجویز کر سکے۔یہاں آپ کی
معلومات کے لئے ادویات لکھی جاتی ہیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ آپ خود ہی دوا
کا استعمال شروع کر دیں۔ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی علاج شروع کریں۔شکریہ۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.