پاؤں اور منہ کی بدبو کا دیسی علاج
(Abdul Rehman, Doha Qatar)
بدبو منہ کی ہو یا پاؤں کی‘ آپ
کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری
کا باعث بنتی ہے۔
انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے
ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے
پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے
پہنتے ہیں۔
ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے
پاس نہیں بٹھا پائیں گے۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے
تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاؤں کی بدبو اگر
دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے، تو سوچئے! جس کے پاؤں یا منہ
سے بدبو آ رہی ہے، شرم کے باعث اس کا کیا حال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی
کوئی مخصوص دوائی نہیں، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات
حاصل کی جا سکتی ہے۔
پانی
پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ
کی بو کا ایک اہم علاج ہے، کیوں کہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی
کمی) ہوتا ہے، تو منہ میں تھوک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہی
کمی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔
وٹامن سی
مالٹا، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ
کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا۔
سیب
جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک
پیدا ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔
دار چینی کی چائے
ماہرین کے مطابق دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے۔ لہذا
دن ایک بار ضرور دار چینی والی چائے پیئں۔
پودینہ
پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا نہایت موثر ذریعہ ہے، آپ نے
اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا، تو اگر آپ
منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال
کو بڑھائیں۔
صفائی
پاؤں کی بدبو کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے سب سے پہلی
احتیاطی تدبیر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اپنے پیروں کو خشک اور صاف
رکھیں، نہانے کے بعد انگلیوں کے درمیان والی جگہوں کو بھی خصوصی طور پر خشک
کریں۔ ایک ہی جوتا یا جراب پورا ہفتہ مت استعمال کریں، اگر آپ کے پاس مزید
جوتے یا جرابیں نہیں ہیں، تو جرابوں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں اور
جوتوں کو کھلی فضا میں رکھیں۔
دافع بدبو پاؤڈر
پیروں کی سٹراند کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دافع بدبو پاؤڈر یا سپرے
استعمال کریں اور جوتوں کو کسی بند جگہ پر مت پڑے رہنے دیں۔
کھلے جوتوں کا استعمال
اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے، یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ
استعمال کریں۔
ان کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو
مہکا اور جسمانی بدبو کوختم کر سکتا ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.