مرگی کا لفظ ہم عام طور پر سنتے ہیں اور اکثر لوگوں کو
مرگی کے دورے سے بہوش ہوتا ہوا بھی دیکھتے ہیں۔اس مرض کے مریض پر مکمل غشی
یا پھر بہوش ہو جاتا ہے۔اور مریض کو اکثر ایسے دورے پڑتے رہتے ہیں۔جب دورہ
ختم ہو جاتا ہے تو مریض کو گہری نیند آتی ہے۔دورہ آنے سے پہلے مریض کو سر
درد ہوتا ہے جو دورے کے ایک دو منٹ پہلے یا پھر ایک دو دن پہلے بھی ہو سکتا
ہے۔اور مریض پر غنودگی چھا جاتی ہے۔کانوں میں عجیب سی آوازیں آتی ہیں اور
بدن میں سرسراہٹ ،بے چہنی و بے قراری اور ناک میں عجیب سی بو محسوس ہوتی
ہے۔مریض چیخ مار کر بے ہوش ہو جاتا ہے اور زمین پر گر جاتا ہے۔عضلات میں
تشنج ہوتا ہے۔اور منہ سے جھاگ جاری ہو جاتی ہے۔بعض اوقات مریض کی زبان
دانتوں تلے آ کر کٹ جاتی ہے۔اکثر مریض کا پاخانہ یا پیشاب بھی نکل جاتا
ہے۔اور کئی دفعہ مریض کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔اور کچھ مریض دورے کے چند
منٹ بعد ہی بہتر ہو جاتے ہیں۔بہر حال مرگی کی یہ علامات بتانے کا مقصد ہے
کہ آپ کہیں جن بھوت و پریت نہ سمجھ لیں اگر آپکے آس پاس کوئی ایسا مریض ہے
تو براہ مہربانی اسے ڈاکڑ کے پاس جانے کا مشورہ دیں کیونکہ مرگی کا علاج
موجود ہے۔
اسباب:
٭یہ عام طور پر مورثی مرض ہے۔
٭ہاضمہ کی خرابی
٭شدید دماغی محنت
٭ناک اور حلق کی خرابیاں
٭پیٹ کے کیڑے
٭رنج و غم
٭آتشک
٭دماغی چوٹ
٭حلق کی خرابیاں
ہومیو ادویات:
٭بیلا ڈونا
٭اگنیشیا
٭نکس وامیکا
٭کروکس
٭سمی سی فیوگا
نوٹ:تمام ادویات علامات دیکھ کر دی جاتی ہیں اس لئے کسی ہومیو ڈاکٹر سے
رجوع کریں ۔وہی مریض کی ہسٹری لے کر بتائے گا کہ کتنی پوٹینسی میں دوا کی
ضرورت ہے۔ |