پیاز کے فائدے(Benefit of Onion)

دوستوـ! آج میں پیاز کے بارے میں کچھ معلومات آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔پیاز ایک اہم سبزی ہے اور اس کا استعمال ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور تمام پاکستانی اس سبزی کو روزانہ کھاتے ہیں۔لیکن بہت سارے اس کے فوائد سے بے خبر ہیں ،آج میں نے پیاز کے فائدے کو موضوع چنا ہے امید کرتا ہوں کہ آپ کو اس مضمون سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔پیاز نہ صرف ہمارے کھانوں کو لزیز بناتا ہے بلکہ اس کو ہم سلاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔پیاز کھانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں سلفائڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اس سے ہمارے جسم کاکولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے۔ دوستو, اس کے علاوہ پیاز دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔پیاز کے استعمال سے ہم کینسر جیسی موذی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے علاوہ پیاز پھیپڑوں کے کام کرنے کے نظام کی مدد کرتا ہے۔اگر ہم اس کا استعمال روز مرہ کی بنیاد پر کریں تو ہم میں ذیابیطس کے ہونے چانس بھی کم رہ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ پیاز ہمیں موسمی بیماریوں سے بچنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔دمہ میں کچا پیاز کھانا مفید رہتا ہے۔

دوستو! پیاز ایک مفید غذا ہے جس میں فاسفورس کے علاوہ فولاد بھی پایا جاتا ہے جو ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پیاز کو سلاد کے طور پر اپنی روزہ مرہ خوراک کے ساتھ ضرور استعمال کریں کیونکہ دال یا سبزی کے ساتھ کھانے سے خون میں شکر کی سطح کم رہتی ہے جس سے شوگر جیسی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔۔اگر پیاز کے اوپر ایک لیموں نچوڑ لیا جائے تو نہ صرف ذائقہ میں اچھا ہو گا بلکہ یہ ہماری صحت کے لئے بھی اچھا ہو گا۔ اس کے علاوہ پیاز ہمیں گرمیوں میں لو لگنے سے بھی بچاتا ہے۔

جیسا کہ آج کل برسات یعنی بارشوں کا موسم ہے اس میں ہیضہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ایک تو اس موسم میں پانی کو ابال کر پیا جائے دوسرا کچی پیاز کھانے سے آپ ہیضہ جیسی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اگر خدا نخواستہ ہیضہ ہو جائے تو فوراً مریض کو ایک پیاز کا پانی نکال کر پلا دیں۔اس سے ہیضہ میں کمی ہو گی اور فائدہ ہو گا۔اگر طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو پھر قریبی ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہے۔

دوستو اکثر برسات میں پھوڑے نکل آتے ہیں اگر پھوڑا نہ پھٹ رہا ہو تو ایک پیاز لیکر اس کو راکھ میں دبا کر گرم کریں اور پیاز کی ایک پرت لے کر اس پر نمک لگا کر پھوڑے پر باندھ دیں پھوڑا پھٹ جائے گا۔

اس کے علاوہ پیاز کھانے سے مردانہ کمزوری نہیں ہوتی۔آپ نے دیکھا کہ پیاز میں اﷲ تعالیٰ نے انسان کے لئے کیا کیا پوشیدہ کر رکھا ہے اور اس کے استعمال سے ہمیں کتنا فائدہ ہوتا ہے۔اب یقیناً آپ اس کو اپنی سلاد میں روزانہ کی بنیاد پر ضرور استعمال کریں گے۔انشااﷲ پھر نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہوں گا۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925130 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More