بادام کے فوائد (Benefits of Almond)
(Dr. Ch Tanveer Sarwar, Lahore)
آج میں جو موضوع آپ کے لئے چنا
ہے وہ بادام کے فوائد ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ میرے دوسرے آرٹیکل کی طرح
اس کو بھی پسند کریں گئے۔آپ اپنے کمنٹس بھی ضرور دیا کریں اس سے مجھے پاتا
چلتا ہے کہ آپ کو کس قسم کے موضوع زیادہ پسند ہیں۔اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ
میں آپ کی مرضی کے مو ضوع پر لکھوں تو آپ مجھے ضرور ایس ایم ایس کر دیا کرو
میں آپ کے پسندیدہ موضوع پر ضرور لکھنے کی کوشش کروں گا۔چلیں اب اپنے اصل
موضوع کی طرف آتے ہیں۔بادام ایک خشک پھل ہے اور پاکستان میں بھی کافی مقدار
میں کاشت کیا جاتا ہے ۔بادام ایسا پھل ہے جو حافظے کو تیز کرتا ہے اس کے
علاوہ یہ قبض کشا ہے۔اگر آپ اسے پانی دماغی قوت کو بڑھانے کے لئے استعمال
کرنا چاہتے ہیں تو اس کی نو سے گیارہ گریاں لیکر رات کو پانی میں بگھو
دیں۔صبح نہار منہ ان کا چھلکا اتار کر استعمال کریں۔یقیناً آپ کو فائدہ ہو
گا۔کیونہ یہ دماغی گرمی اور رگوں کی خشکی کو بھی دور کرتا ہے۔اور اگرسردیوں
میں اس کا حلوہ بنا کر کھایا جائے تو نز لہ و زکام اور سر دردر سے محفوظ
رہا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ گرمیوں میں بادام کا شربت اور سرسائی پینا دل و
دماغ کے لئے بہت مفید ہے۔
ماہرین طب کے خیال میں بچوں کے لئے نہ صرف دودھ بلکہ ان کی ہڈیوں کو مظبوط
کرنے کے لئے بادام اور دوسرے خشک میوہ جات بھی ضروری ہیں۔کیونکہ ماہرین کے
مطابق ہڈیوں کے لئے کیلشیم کے علاوہ میگنیشیم کی بھی ضرورت ہے اس لئے بچوں
کے لئے ایسی غذا کی ضرورت ہے جس میں یہ دونوں عناصر موجود ہوں۔تاکہ بچوں کی
ہڈیاں مظبوط بن سکیں۔تاکہ وہ اپنی زندگی زیادہ چست اور توانا گزار سکیں۔
بادام کے تیل سے چہرے کی مالش سے چہرہ شاداب اور ترو تازہ رہتا ہے آپ اپنے
چہرے کو پہلے دودھ سے ہلکا ہلکا روئی کے ساتھ لگا لیں پھر چند قطرے روغن
بادام کے لیں اوراس میں چند قطرے عرق گلاب کے لے لیں ۔اب ہلکے ہاتھ سے چہرے
پر لگا لیں ۔زیادہ رگڑنا نہیں ہے۔اس سے نہ صرف آپکا چہرہ صاف ہو جائے گا
بلکہ آہستہ آہستہ چہرے کی جھریاں بھیء ختم ہو جائیں گی۔
دوستو اس کے علاوہ بادام سر چکرانے،نظر کی کمزوری،بواسیر،ضعف
دماغ،یاداشت،کھانسی،پیشاب کی جلن،صٖفرا ،بے خوابی اور قبض وغیرہ میں بھی
مفید ہے۔اس کے علاوہ نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بادام وزن
کم کرنے میں بھی مدد گار ہیں اس لئے موٹے افراد بادام کو پانی غذا کا ایک
حصہ بنا لیں اور ان کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔اور میرے ایسے دوست
جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں وہ بادام کھانا شروع کریں ان کو اپنی
اس عادت سے چھٹکارا مل جائے گا۔یہ بھوک کی اشتہا کو کم کرتا ہے بلکہ ختم کر
دیتا ہے جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ روغن بادام بالوں کے لئے بھی ایک ٹانک ہے اس کے استعمال سے نہ
صرف بال لمبے ہوتے ہیں بلکہ گھنے او ر نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔بالوں کے
گرنے کو بھی روکتا ہے اس کا اندرونی اور بیرونی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے
علاوہ پمپلز میں بھی بادام مفید ہیں اور چشمہ پہننے سے پڑنے والا نشان بھی
بادام اور ناریل کے تیل کو ملا کر مالش کرنے سے دور ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ
چہرے کی شادابی کے لئے بادام اور گلاب کی پتیوں کا پیسٹ بنا کر روزانہ
لگایا جائے تو رنگت میں بھی فرق پڑ جاتا ہے۔کالی رنگت والے ہونٹوں پر بھی
ناریل اور بادام کا تیل برابر ملا کر لگائیں ،تو فائدہ مند ہو گا۔ناریل کا
تیل ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ہے ،خشک ،چکنی اور نارمل جلد پر اس کا
استعمال جلد کو دلکش اورخوبصورت بناتا ہے۔اس کے علاوہ مزیدار بادام کا ملک
شیک بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے اس پر تھوڑی آئس کریم ڈال لیں تو اور خوش
ذائقہ ہو جائے گا۔
دوستو امید کرتا ہوں آج کا مضمون بھی آپ کو پسند آیا ہو گا۔لائیک کرنا نہ
بھولئے گا اور اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.