ادرک اور اس کے فائدے
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین آپ کے لئے ایک اور سبزی کے فائدے لیکر حاضر ہوں آج ہم طبعی لحاظ
سے بھی ادرک کے فوائد سے روشناس ہوں گے۔ادرک ایک سبزی ہے اور اس کو مختلف
سبزیوں،دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کا بہترین
مصالحہ تیار ہو اور کھانے لذیز بنیں۔خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اس کا
ڈالنا ضروری ہوتا ہے جو بادی ہوں جیسے آلو یا گوبھی وغیرہ۔یہ سبزی کھانوں
میں لذت پیدا کرنے کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی مفید ہے جن کا ذکر میں
آگے جا کر کروں گا۔یہ تازہ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے۔اس کو اگر خشک کر
لیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں فروخت بھی ہوتی
ہے۔اس میں وٹامن سی کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے اور تاثیر کے لحاظ سے گرم
خشک ہے۔
اب ذرا طبعی فائدے دیکھتے ہیں ۔
٭ ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا سا
ٹکٹرا کھا لیا کریں۔
٭پیٹ درد ،اپھارہ اور پیٹ میں گیس کو خارج کرنے میں مدد کرتی ہے۔
٭بلغم جاری کرتی ہے۔
٭جگر کو تقویت دیتی ہے۔
٭گرم تاثیر ہونے کی وجہ سے یہ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے۔
٭معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائدہ مند ہے۔جن میں خاص طور پر
انٹڑیوں کی سوزش ہے ۔
٭دماغی امراض میں مفید ہے۔
٭ایسے خواتین و حضرات جن کو بھوک نہ لگتہ ہو وہ ادرک کا استعمال کریں
کیونکہ ادراک بھوک لگاتی ہے۔
٭سردیوں میں اگر کھانسی ہو جائے تو ادراک کے رس کو شہد میں ملا کر لیں ۔آرام
آئے گا۔
٭ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت پیدا کرتی ہے۔
٭متلی،قے اور بد ہضمی کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔
٭یرقان اور بواسیر کے لئے اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭اس میں شامل میگنیشیم اور زنک ہمارے خون کے سرکولیشن کو نارمل رکھتا ہے۔اس
لئے سر درد اور مائگرین میں مدد گار ہے۔
٭نذلہ،زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں۔یا پھر اس کا رس چائے
میں شامل کر کے لے لیں۔
٭ایک تحقیق کے مطابق ادراک کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کر دیتے ہیں۔
٭گھبراہٹ اور بے چینی جیسے مسائل میں بھی ادرک کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭کمر کے نچلے حصے میں اگر درد ہو تو اس سے افاقہ ہو جاتا ہے۔
٭عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں مفید ہے۔
٭ادرک خون میں شکر کی سطح کوکنٹرول میں رکھتا ہے اور اس کو بڑھنے نہیں دیتا
اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے ادرک بہت مفید شے ہے۔
نوٹ۔ادرک کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں۔اور ایسے خواتین و حضرات جو
خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کر رہے ہوں وہ اپنے ڈاکر کے مشورے سے
ادرک کا استعمال کریں۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.